• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

منظور پشتین، ایک نئے کل کی امید

ارشد سلہری by ارشد سلہری
جون 7, 2019
in تجزیہ, سیاست, میگزین
4 0
0
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان میں سویلین بالادستی کا خواب ہر حقیقی سیاسی کارکن دیکھتا ہے اور پچھلے ستر سالوں سے دیکھ رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کا ظہور بھی سویلین بالادستی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ہی ہوا تھا جو قائد عوام کے عدالتی قتل پر چکنا چور ہو گیا جس کے بعد خواب دیکھنے پر ایسی پابندی لگی کہ خواب دیکھنے کو کفر اور ملک دشمنی کے معانی پہنا دیے گئے۔

سیاسی کارکن بنانے والی نرسریاں تباہ کر کے اپنی قسم  کے سیاسی کارکن گھڑنے کی فیکٹریاں قائم کی جانے لگیں جو خواب نہیں دیکھتے۔ موجودہ دور میں کارکنوں کو دن کے اجالے میں خواب دکھائے جاتے ہیں اور اپنی مرضی کی تعبیر بتائی جاتی ہے۔ انہیں اقبال کے شاہین قرار دیا جاتا ہے جو اکثر غنودگی میں دہلی کے شاہی قلعے پر سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہوتے ہیں۔

RelatedPosts

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

پشتونوں کے لئے غیر مسلح منظور پشتین اقبال کا مردِ مومن ہے

Load More

یہ وہی اقبال کے شاہین تھے جنہیں تبدیلی کا خواب دکھا کر ممولہ بنا دیا گیا۔ جن سے روح امم بھی چھن گئی ہے۔ بھلا ہو بزرگ صحافی ہارون الرشید کا کہ انہوں نے عین وقت پر قائد کے اقبال کی حیثیت سے دستبرداری اختیار کر لی بصورت دیگر ان کی قبر بھی دشنام کی زد میں رہتی۔ یقیناً وہ آج سکون میں ہوں گے۔ اس خرابے میں حقیقی سیاسی کارکنوں کے خیالات چرا کر زبانوں سے الفاظ چھین کر تبدیلی کا چورن تیار کیا گیا ہے۔

محنت کش طبقات سمیت انقلاب کی مالا جپنے والے بائیں بازو کے متوالے بھی کچھ وقت کے لئے فریب میں آ کر چکرا گئے تھے۔

کئی انقلاب کا چولا اتار کر تبدیلی کی اوڑھنی اوڑھ چکے ہیں۔ سمجھداروں نے تبدیلی سے صرف لانڈری کا کام لیا اور مالکان کو کنوئیں کے بیل کی ضرورت تھی۔ چھوٹے چھوٹے وقفے دے کر یہ ڈرامہ 72 سال سے سٹیج کیا جا رہا ہے۔ محض کردار تبدیل کیے جاتے رہے ہیں۔ سکرپٹ ایک ہی رہا ہے۔

قائد عوام بھٹو شہید نے سکرپٹ تبدیل کرنے اور مصالحت کی کوشش کی جس کے جرم میں دار تک پہنچے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کا عہد بھی امیدوں سے بھرپور رہا۔ کئی خواب دیکھے۔ کئی خواب ٹوٹے۔ امیدیں دم توڑ گئیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو کو دن دیہاڑے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ آصف زرداری صدر بنے۔ مصالحت اور مفاہمت کی پھر کوشش کی گئی۔ نتیجہ پھر زیرو نکلا۔ شاید آصف علی زرداری اپنی بقا کی جنگ لڑتے رہے ہیں۔

یہ بلاول کی سیاست کا آغاز ہے۔ پارلیمنٹ میں گونجتے ہیں مگر جب سے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کا نزول ہوا ہے اور ملکی سیاست میں ابھر کرسامنے آئے ہیں، بلاول نے بھی لہجہ بدل لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی پی ٹی ایم-آئیزیشن ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں اور گروپ پی ٹی ایم کے ساتھ ہیں۔ منظورپشتین نے جمہوری عوام کے لئے آکسیجن کا کام کیا ہے۔ نئی صبح بن کر طللوع ہوئے ہیں۔

انقلاب ہجوم سے نہیں، فکر سے آتے ہیں جو فکر منظور پشتین کی شروع کردہ جدوجہد سے برآمد ہوئی ہے۔ منظور پشتین پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک نیا باب لکھنے جا رہے ہیں۔ ناقابل مصالحت مؤقف پر کھڑے ہیں۔ حکمران طبقہ ہر حربہ آزما رہا ہے لیکن نوجوان پشتون لیڈر ہمت و حوصلے کی مثال بن کر ابھر رہا ہے۔ منظور صرف پشتونوں کے لیڈر نہیں رہے بلکہ پاکستان کے ہر مظلوم کے قائد بن چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں ایک پنجابی لڑکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں منظور پشتین کی جرأت و بہادری کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایسے ہی لیڈر کی ضرورت تھی جس کا ظہور ہو گیا ہے۔ منظور پشتین کی آواز اب صرف پشتون طبقہ تک محدود نہیں رہی۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات نے بھی منظور پشتین کی طرف دیکھنا شروع کر دیا ہے۔

بھٹو شہید نے عوام کو زبان دی۔ منظور پشتین نے حقوق کے لئے کھڑے ہونے اور ڈٹ جانے کی ہمت و حوصلہ دیا ہے۔ منظور پشتین فکری بنیادوں پر جیت چکا ہے۔ شہید بھٹو جو کام نہیں کر سکے، وہ کام منظور پشتین نے کر دیا ہے۔ منظور پشتین ایک فکری علامت اور متبادل بیانیہ بن چکے ہیں۔ فکر کو روکا جا سکتا ہے اور نہ قتل کیا جا سکتا ہے۔

Tags: بلاول بھٹو زرداریسیاسی بالادستیسیاسی کارکنشہید بھٹومنظور پشتین
Previous Post

دور جدید میں رویت ہلال کمیٹی کی حیثیت

Next Post

فواد چودھری کا ٹویٹ، انڈیا میں ’’مہایدھ‘‘ شروع

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

by اے وسیم خٹک
مارچ 22, 2023
0

وطن عزیز جہاں دیگر مسائل کا شکار ہے وہاں ایک بڑا مسئلہ یہاں ہائر ایجوکیشن کا ہے جس کے ساتھ روز اول...

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

by طالعمند خان
مارچ 20, 2023
0

اگر لڑ نہیں سکتے تو لڑائی مول کیوں لیتے ہو؟ آج کل پنجابی اسٹیبلیشمنٹ اور اس کے سویلین اشرافیہ کے دو دھڑوں...

Load More
Next Post

فواد چودھری کا ٹویٹ، انڈیا میں ’’مہایدھ‘‘ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In