• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, جون 10, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

حکومت کا احساس پروگرام کے لیے بجٹ دوگنا کرنے کا فیصلہ

نیا دور by نیا دور
جون 9, 2019
in خبریں, معاشرت, میگزین
3 0
0
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وفاقی حکومت نے سماجی تحفظ کے احساس پروگرام کے لیے مختص بجٹ دوگنا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

احساس پروگرام کی سربراہ اور وزیراعظم کی مشیر برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے، 19-2018  کا بجٹ ایک کفایت شعار بجٹ ہے۔ بہت سے اداروں نے ملکی مالی مشکلات کے باعث رضاکارانہ طور پر اپنا بجٹ کم کر دیا ہے اور بہت ساری وزارتوں نے اضافی بجٹ کا مطالبہ بھی نہیں کیا۔

RelatedPosts

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں شدید بدنظمی، وزیراعظم،جج اور صحافیوں کو بھی روکا گیا، عدالت برہم

پی ٹی آئی حکومت نے احتساب کے نام پر عوام کے اربوں روپے ضائع کر دیئے، نتیجہ صفر

Load More

انہوں نے کہا، ان حالات میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی تحفظ کے بجٹ کو قریباً دوگنا کر دینا ایک اہم اور جرات مندانہ اقدام ہے۔ یہ فلاحی ریاست کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ’’احساس پروگرام‘‘ کے پالیسی نکات پر بات کرتے ہوئے کہا، سماجی تحفظ کے تناظر میں تین گروہوں کو پالیسی کور دینا لازمی ہے جن میں پہلا گروہ وہ ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے غربت میں گھرا ہوا ہے۔ دوسرا گروہ وہ ہے جو کسی آفت کی وجہ سے غربت کا شکار ہو رہا ہے اور موخرالذکر گروہ ہمارے معذور بہن بھائیوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا، پاکستان کی دو اعشاریہ پانچ فی صد آبادی کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہے جن کی تعداد قریباً پانچ لاکھ ہے۔

انہوں نے کہا، وزیراعظم کی ہدایت پر سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے لیے مخصوص دو فی صد کوٹے پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا، حکومت 10 لاکھ غریب لوگوں کے لیے راشن سکیم بھی شروع کر رہی ہے جس کے لیے شفاف طریقے سے کارڈز تقسیم کیے جائیں گے جب کہ کفایت شعار پروگرام کے تحت 70 لاکھ غریب خواتین کو وظائف دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا، بے روزگار افراد کے لیے ایک نئی سکیم شروع کی جا رہی ہے جس کے تحت ہر ماہ 80 ہزار افراد کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضے دیے جائیں گے جب کہ دیگر سہولیات اس کے علاوہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستحق طالبات کے لیے بھی اقدمات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا، عمر رسیدہ پنشنروں کی سہولت کے لیے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کی ماہانہ پنشن بڑھا کر ساڑھے چھ ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ ان پنشنروں کے لیے آزمائشی بنیادوں پر احساس ہائوسز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا، یتیم بچے بچیوں کے لیے نئی پالیسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت یتیم خانوں کی حالت بہتر بنانے کے علاوہ ضرورت کے مطابق ان کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جا سکے گا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا، احساس پروگرام میں مزدوروں پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے جنہیں ناصرف سماجی تحفظ فراہم کیا جائے گا بلکہ روزانہ اجرت یا مخصوص مدت کے لیے ملازمت کرنے والے مزدوروں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے رجسٹرڈ کیا جائے گا جب کہ ایک لیبر ایکسپرٹ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جس کا اجلاس ہفتے میں دو بار ہوا کرے گا۔

Tags: احساس پروگرامڈاکٹر ثانیہ نشترکفایت شعار بجٹمعذور افرادوزیراعظم عمران خان
Previous Post

ججز کے خلاف ریفرنس، پاکستان بار کونسل نے احتجاج کا اعلان کر دیا

Next Post

سندھ حکومت کی جانب سے دیت اور جرمانوں کے 34 کروڑ روپے کی ادائیگی، 37 قیدی رہا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘طبقہ اشرافیہ کی حکومت بجٹ میں انقلابی تبدیلیاں نہیں لا سکتی’

‘طبقہ اشرافیہ کی حکومت بجٹ میں انقلابی تبدیلیاں نہیں لا سکتی’

by نیا دور
جون 9, 2023
0

بجٹ میں تمام اعداد و شمار اندازے کی بنیاد پر شامل کیے جاتے ہیں۔ ان کا انحصار اس بات پر ہے کہ...

نیا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

نیا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

by نیا دور
جون 9, 2023
0

نئے مالی سال 2023-24 کا 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ بجٹ میں نئے...

Load More
Next Post

سندھ حکومت کی جانب سے دیت اور جرمانوں کے 34 کروڑ روپے کی ادائیگی، 37 قیدی رہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

امام خمینی اور ان کا اسلامی انقلاب جو آج بکھر رہا ہے

امام خمینی اور ان کا اسلامی انقلاب جو آج بکھر رہا ہے

by خضر حیات
جون 9, 2023
0

...

عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے حمید گُل کی بینظیر کا تختہ الٹنے کی سازش

عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے حمید گُل کی بینظیر کا تختہ الٹنے کی سازش

by حسن مجتبیٰ
جون 9, 2023
0

...

عمران خان کو لگتا ہے دو ہفتوں میں جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت ہو جائے گی: صحافی عمران شفقت

عمران خان کو لگتا ہے دو ہفتوں میں جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت ہو جائے گی: صحافی عمران شفقت

by نیا دور
جون 7, 2023
0

...

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
جون 1, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,976
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

8 hours ago

Naya Daur Urdu
زرمبادلہ کارڈز کی کیٹگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالرز سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔قانونی طریقے سے زرمبادلہ کی وطن منتقلی کو فروغ دینے کے لیے مراعات دی جائیں گی۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

8 hours ago

Naya Daur Urdu
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں فری لانسرز کیلئے ٹیکس سہولتوں کا اعلان کردیا۔آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے انکم ٹیکس 0.25 فیصد کی رعایتی شرح لاگو ہے اور یہ سہولت 30 جون 2026 تک جاری رکھی جائے گی، ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit