• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مئی 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

شمالی وزیرستان میں مفاد عامہ کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ

نیا دور by نیا دور
جون 10, 2019
in خبریں, دہشت گردی, سیاست, میگزین
2 0
0
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں امن کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان نے مفاد عامہ کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا حکم دیا ہے۔

RelatedPosts

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

‘دہشت گردی ختم کرنی ہے تو پی ٹی ایم کو آزاد کرنا پڑے گا’

Load More

دفعہ 144 کے تحت، ضلع میں امن و امان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر دھرنوں، احتجاجی ریلیوں، جلسوں اور پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے یکجا ہونے پر پابندی عائد ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق، اس حکم کا اطلاق پورے ضلع پر ہو گا اور جو کوئی اس پر عملدرآمد نہیں کرے گا، اسے تعزیزات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سزا دی جا سکتی ہے، تاہم اس حکم کا اطلاق مساجد میں نماز یا نماز جنازہ کے اجتماعات پر نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران سکیورٹی اہل کاروں پر حملوں کے بعد دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔

فوج نے ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد عناصر پر عائد کی ہے۔

گزشتہ ہفتے سات جون کو ضلع کے علاقے خڑکمر میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے تین افسر اور ایک اہل کار شہید ہو گئے تھے۔

بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ اور بم حملے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصہ بعد پیش آیا جس میں ایک فوجی جوان شہید ہوا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا، حالیہ کچھ عرصہ کے دوران شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے دہشت گردی کے اس واقعہ کے تانے بانے 26 مئی کو خڑ کمر چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے سے جوڑے تھے۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے مطابق، بویا سکیورٹی چیک پوسٹ پر ایک گروہ نے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں حملہ کیا تھا جس میں پانچ سکیورٹی اہل کار زخمی ہو گئے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے اور 10 زخمی ہوئے جس کے بعد علاقے میں کچھ عرصہ کے لیے کرفیو بھی نافذ رہا تھا۔

 

Tags: دفعہ 144شمالی وزیرستانعلی وزیرمحسن داوڑمفاد عامہ
Previous Post

’افغانستان میں تعلیم پر حملہ کیا جا رہا ہے‘

Next Post

متنازع فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا: بلاول بھٹو

نیا دور

نیا دور

Related Posts

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا جعلی زرعی ادویات کے سدباب کیلئے بلاامتیاز کارروائی کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا جعلی زرعی ادویات کے سدباب کیلئے بلاامتیاز کارروائی کرنے کا حکم

by حسن نقوی
مئی 30, 2023
0

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں جعلی زرعی ادویات کے سدباب کے لئے کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے...

لاہور میں صارفین کو روزانہ چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سامنا

لاہور میں صارفین کو روزانہ چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سامنا

by نیا دور
مئی 30, 2023
0

لاہور میں گزشتہ چند روز سے خوشگوار اور عمومی طور پر سازگار موسم کی وجہ سے بجلی کی کھپت میں کمی کے...

Load More
Next Post

متنازع فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا: بلاول بھٹو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

by خضر حیات
مئی 8, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit