مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آ صف نے کہا ہے کہ اگر حکومت بجٹ پاس نہیں کروانا چاہتی تو ہمیں بھی ایسا بجٹ پاس کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں خیبر سے کراچی تک عوام مہنگائی میں پِس رہے ہیں، آج پھر 13 سال پرانی تاریخ کو دہرایا جارہا ہے پوری اپوزیشن کالے کوٹوں والوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم آئین کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔
ہمیں خطرے کی گھنٹیاں بجتی سنائی دے رہی ہیں pic.twitter.com/SEa2Hih48s
— Talha Ghouri (@TalhaGhouri786) June 14, 2019
پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم صاحب فرماتے ہیں کہ اپوزیشن مجھ سے بدتمیزی کرتی ہے یہی لوگ کنٹینر پر چڑھ کے ہمیں گالیاں دیتے تھے، ایوان احاطہ کو غلاظت واسطے استعمال کرتے تھے اسی ایوان کی دیواروں پہ کپڑے سوکھاتے تھے، آج ہمیں اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے انہیں شرم نہیں اتی۔
لیگی رہنماء کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوری معاشرے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ حکومتی اراکین کے شور شرابے احتجاج کی وجہ سے بجٹ اجلاس ملتوی کرنا پڑا، وزراء جن کے محکمے تبدیل کئے ہیں وہ اپنی نوکری پکی کرنے کے لیے زیادہ شور کر رہے تھے۔