بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب نے فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے، ہر ادارے کو بلیک میل، دباؤکے ذریعے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے، چیئر مین نیب نے انٹرویو میں کہا جب نیب حکومتی اراکین کیخلاف انکوائری کرتی ہے تو حکومت گرجائیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ وکلا نے واضح پیغام دیا ہے کہ جو حملہ مشرف نے کیا تھا وہی اس حکومت نے کیا ہے، خان صاحب، انصاف کی بات کرتے ہیں، فریال تالپور کوبجٹ پیشی کےروزگرفتارکرایا جاتا ہے تاکہ عوام کی توجہ انکے معاشی قتل سے ہٹ جائے، اس پکڑ دھکڑ کے پیچھے یہ اپنی معاشی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں۔اگر یہ دھاندلی کے ذریعے بجٹ پاس کراتے ہیں تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، پیپلزپارٹی جمہوری عمل کو روکنے نہیں دی گی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسمبلی زرداری صاحب کے پروڈیکشن آرڈر جاری نہیں کرتے، پاکستان کے عوام سےسوال پوچھتا ہوں ، آج کے اور مشرف کے پاکستان میں کیا فرق ہے؟ یہ حکومت بزدلوں کی حکومت ہے، انہیں پتا ہے انکی اکثریت نہیں ہے، اس لیے انہوں نے اپوزیشن کو نشانہ بنایاہے، آپ نے میرے والد اور پھوپھی کو جیل میں رکھااور کہتےہیں کیا بگاڑا ہے،آپ کی بہن بیٹی ہے، آپ ہمیشہ حکومت میں نہیں رہیں گے۔
بلاول نے مزید کہا کہ آج ڈالر اتنا اوپر کیسے پہنچا، عوام پوچھ رہے ہیں ہمارے سر سے چھت کیوں چھینی جا رہی ہے، ہماری جمہوری قیادت تو جیل میں ہے، جلد اے پی سی میں لائحہ طے کریں گے، عمران خان کی حکومت بھی گرا سکتے ہیں ، لیکن نہیں گرائی، ہم نواز شریف کی حکومت گرا سکتے تھے، نہیں گرائی، ہم چاہتے ہیں جمہوری حکومت اپنی مدت مکمل کرے۔