گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چودھری اور بول ٹی وی کے اینکرپرسن سمیع ابراہیم کا ایک شادی کی تقریب میں آمنا سامنا ہوا تو فواد چودھری نے تکرار کے دوران اینکر پرسن کو تھپڑ جڑ دیا۔ دونوں کے درمیان اس سے قبل بھی ایک متازع پروگرام کو لیکر گرما گرمی ہوئی۔
اینکرپرسن سمیع ابراہیم نے واقعہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دیدی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین اس واقعہ پر ملی جلی رائے کا اظہار کر رہےہیں۔
#BreakingNews: Anchor @samiabrahim submits complaint to #Faisalabad police to register FIR against federal minister for science and technology @fawadchaudhry.#samiibrahim pic.twitter.com/G9hIRAJzp2
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) June 15, 2019
فواد چوہدری نے صحافی عارف حمید بھٹی کے ایک ٹویٹ، جس میں انھوں نے اس تھپڑ پر سخت رد عمل دیا، کا جواب دیا اور امیر اینکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی پر سوال اٹھایا۔