وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق ایوان کی ایک مبینہ ٹیپ سامنے آئی ہے جس کے مطابق مراد سعید نے آئی ایس پی آر سے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف توہین مذہب کے الزامات پر مبنی تقاریر نشر ہونے سے روکنے کا کہا۔
پیش حدمت ہے آپا فردوس عاشق اعوان@Dr_FirdousPTI pic.twitter.com/sWCHUQdwA3
— Mian Muddsar Nazir (@nazir_muddsar) June 19, 2019
معاملے پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مجھ سے منسوب آڈیو ایڈٹ شدہ اورمختلف الفاظ کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔ ایک مخصوص گروہ اپنے عزائم کیلئے اسے سوشل میڈیا پر پھیلا رہا ہے۔ اس مجرمانہ سرگرمی کو متعلقہ اداروں کو تحقیقات کیلئے بھجوا دیاہے