• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

گولان کی پہاڑیاں اور ریاست کی آنکھیں

نیا دور by نیا دور
جون 19, 2019
in عوام کی آواز, مذہب, میگزین
8 0
0
گولان کی پہاڑیاں اور ریاست کی آنکھیں
43
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر : ” ابن اظہر” موجودہ اسرایئل اور  شام  کی سرحدوں پر واقع گولان کی پہاڑیاں دونوں ممالک کی بلند  ترین چوٹیوں کا مسکن ہے۔ گولان کے پہاڑی  سلسلے میں سترہ  کے قریب پہاڑیاں ہیں جن میں جبل شیخ یا مونٹ ہرمون  سب سے بلند ہے تاہم اس سوال کا جواب کہ شام  اور اسرائیل  کی بلند ترین چوٹیاں کون سی ہیں؟ خاصا گھمبیر ہے، جسکے تانے بانے 1967 کی چھ دن جاری رہنے والی عرب اسرائیل جنگ سے جا ملتے ہیں۔

اس مختصر جنگ کے نتائج ڈرامائی تھے- اسرائیل کی افواج نے جنوب مغرب میں مصر سے غزہ کی پٹی اور جزیرہ نما سینا کا صحرائی  علاقہ، مشرق میں اردن سے مغربی کنارہ اور مشرقی یروشلم اور شمال  میں شام سے گولان کی پہاڑیاں چھین لیں-

RelatedPosts

اسرائیل اور ترکی کےدرمیان سفارتی تعلقات مکمل بحال ہوگئے

عراقی وہیل چیئر ٹینس کھلاڑیوں نے اسرائیلیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا

Load More

بعدازاں معاہدوں کے تحت سینا کا علاقہ مصر کو  واپس مل گیا جبکہ مغربی کنارہ فلسطینیوں کے لئے مختص ہوا اور گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا قبضہ ہو گیا، اس جنگ کے پندرہ سال بعد اسرائیل کی پارلیمنٹ نے تمام بین الاقوامی قوانین کو بالاے طاق رکھتے ہوئے ایک قانون منظور کر کے اس علاقہ کو ملک کا حصہ بنا دیا۔

جغرافیائی اعتبار سے گولان کا پہاڑی سلسلہ موجودہ شام کی شمال مغربی، لبنان کی جنوبی اور اسرائیل کی شمال مشرقی سرحد کے درمیان سات سو مربع میل پر پھیلا ہوا ہے، یہ ایک سرسبز اور شاداب علاقہ ہے-

1981 کے بعد اس میں سے دو تہائی پر اسرائیل اور ایک تہائی پرشام  کا تصرف ہے- اقوام متحدہ  سمیت دنیا کے تمام ممالک سوائے امریکا کے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں ناجائز تصور کرتے ہیں۔

 

جبل الشیخ یا جبل حرمون اندازے کے مطابق نو ہزار فٹ اونچی گولان کی پہاڑی سلسلے کی سب سے بلند چوٹی ہے- اس کے متنازع ہونے کی بدولت اقوام  متحدہ کے مبصر مشن کی ایک چوکی یہاں موجود ہے  جو اپنی نوعیت کی بلند ترین چوکی ہے- اسرائیل کی دوسری بڑی چوٹی سے دوگنی اونچائی کی بدولت یہاں موسم بے حد خوشگوار رہتا ہے۔

برف باری کی بدولت اسرائیل کا اکلوتا سکینگ ریزورٹ بھی اسی پہاڑ پر ہے اور یہاں سیاحوں کا خاصا رش رہتا ہے۔ گولان کے پہاڑی علاقے کا اہم اور سب سے بڑا گاؤں مجدل شمس ہے- اسرائیلی قبضے میں آنے کے بعد اور انٹرنیٹ کے دور سے پہلے یہاں پر ایک چھوٹی سی پہاڑی ” پکارنے  والی  پہاڑی ” کے نام سے خاصی معروف ہوئی- اس  پہاڑی پر سے مقبوضہ اور تقسیم  شدہ  علاقے میں رہنے والے شامی لوگ اپنے رشتے داروں سے بات چیت کیا کرتے تھے-

کبھی یہ بات چیت چیخ کر ہوتی اور کبھی لاؤڈ سپیکر کا سہارا لیا جاتا گو کہ اب یہ پکارنے والا  پہاڑ اس  مقصد کے  لئے  استعمال  نہیں  ہو تا  تاہم  شادیوں  اور اہم  موقوں پر لوگ یہاں  آن  موجود  ہوتے – ہیں اور  اپنی اس  خصوصات کی بنا پر اب یہ پہاڑی سیاحوں کی توجہ  کا مرکز ہے

2004ء میں ایک اسرائیلی فلمساز کی بنائی ہوئی ایک ایوارڈ یافتہ فلم تھی- یہ فلم گولان کے پہاڑی سلسلے کی تقسیم اور اسکے بعد پیدا ہونے والی The Syrian Bride  صورت حال  سے متعلق  ہے جس میں یہاں رہنے والی ایک خاتون کو اپنے گاؤں پر قبضے کے بعد شام  جانے کی اجازت نہیں ملتی جہاں پر اس کا ہونے والا شوہر اسکا منتظر  ہے- شوہر کو وہ پہلے سے نہیں جانتی اور ایک بار بارڈر کراس کرنے کے بعد اسکی واپسی ناممکن ہو جائے گی۔

 اسرائیل کے پہلے وزیر اعظم بن گورین ابتداء میں گولان کی پہاڑیاں شام کو واپس کرنے کے حق میں تھے تاہم کچھ عرصے  بعد وہ اپنے اس موقف سے پھر گئے کہ دفاعی نقطہ نظر سے اسرائیل کی موجودگی یہاں ضروری ہے- سیاسی اور دفاعی مقاصد کے علاوہ یہ علاقہ ایک سیاحت کے لحاظ  سے اسرائیل کا ایک نرم چہرہ دکھانے کے لئے بھی استعمال ہو رہا ہے۔

یورپین طرز کا سکینگ ریزورٹ باہر کی دنیا کے لئے ایک پرامن تاثر دینے کا کامیاب طریقہ ہے، اگر چھ دن کی جنگ میں حصہ لینے والے گولان برگیڈ کے اسرائیلی فوجی کی اس  تشبیہ کو صحیح مان لیا جائے کہ جبل الشیخ یا ماؤنٹ حرموں دفاعی نقطۂ نگاہ سے ریاست  کی  آنکھوں کی حیثیت رکھتا ہے  تو حال ہی میں اسرائیلی وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق گولان کی پہاڑیوں کو امریکی صدر کے نام سے منسوب کرنا گویا ریاست کی ان آنکھوں کو بینائی عطا کرنے کے مترادف ہے۔

ریاست کی وہ آنکھیں جس کی نظریں شائد اب گولان کی پہاڑیوں کے پار، محض ساٹھ کلومیٹر دور، دمشق کے تاریخی شہر پر مرکوز  ہیں۔

Tags: اسرائیلجبل الشیخ یا جبل حرمونعربعرب اسرائیل جنگگولان کی پہاڑیاں
Previous Post

فردوس عاشق ایوان کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک

Next Post

فواد چوہدری کی شادی کی تقریب میں حملے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

نیا دور

نیا دور

Related Posts

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

by اے وسیم خٹک
مارچ 22, 2023
0

وطن عزیز جہاں دیگر مسائل کا شکار ہے وہاں ایک بڑا مسئلہ یہاں ہائر ایجوکیشن کا ہے جس کے ساتھ روز اول...

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

by نعمان خان مروت
مارچ 18, 2023
0

بہت سے مضامین ایسے ہیں کہ جن پر ہمیں کسی نہ کسی حد تک مطالعہ کرنا چاہئیے۔ گو کہ آج کل سوشل...

Load More
Next Post
فواد چوہدری کی شادی کی تقریب میں حملے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

فواد چوہدری کی شادی کی تقریب میں حملے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In