• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

علی حیدر بلوچ کا اغواء حصولِ انصاف کی کوششوں کا قتل

نیا دور by نیا دور
جون 21, 2019
in انسانی حقوق, عوام کی آواز, میگزین
5 0
0
علی حیدر بلوچ کا اغواء حصولِ انصاف کی کوششوں کا قتل
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: ( نورِ مریم ) یہ علی حیدر کیساتھ میری پہلی تصویر ہے، جب میں اسے پہلی بار کراچی کیمپ میں ملنے گئی۔ یہ نومبر 2013 کی بات ہے جب یہ دس سال کا بچہ اپنے والد کی تلاش میں اپنا اسکول چھوڑ کے کوئٹہ سے کراچی پیدل چل کے پہنچا تھا۔ اور ابھی اسلام آباد انصاف کی تلاش میں جانا تھا۔ کاش آج یہ پوسٹ لکھنے کے لئے میں زندہ نہ ہوتی۔ میری زندگی میں یہ دن نہ آتا جب مجھے علی حیدر کے بارے میں ایسی پوسٹ لکھنی پڑتی۔ کچھ دوست جانتے ہیں کہ مجھے یہ شرف حاصل ہے کہ جب مظلوموں غریبوں دکھی بہنوں اور لاچار باپ کی یہ لانگ مارچ ہو رہی تھی تو چار قدم انکے ساتھ چلی تھی، انکےقدم سے قدم ملا کے۔ لیکن کوئ بھی دوست یہ نہیں جانتا کہ میں کس لئے اپنے قدم روک نہیں پائی ان تمام مصائب کے باوجود جو مجھے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے نکلی اس لانگ مارچ کا ساتھ دینے کے نتیجے میں جھیلنے پڑے۔

مجھے کچھ بلوچ دوستوں کے ذریعے معلوم ہوا کہ لاپتہ افراد کے لئے انکے لواحقین نکلے ہیں۔ جس میں ایک بوڑھا باپ ماما قدیر، کچھ بہنیں، کچھ بیٹیاں اور ایک دس سال کا بچہ علی حیدر ہے۔ اس بچے نے اپنے باپ کا اغواء اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ جب مجھے اس بچے کے بارے معلوم ہوا تو میرا دل رک گیا۔ یہ خیال کہ ایک بچہ دس سال کا چھوٹا اور معصوم وہ آنکھوں میں انصاف کے خواب سجائے پیدل چلے گا، بس یہ خیال بہت تکلیف دہ تھا اور ساتھ ہی بہت حیران کن۔ میں نے تبھی فیصلہ کر لیا تھا کہ ہر حال میں اس بچے کا ساتھ دوں گی جیسے بھی۔

RelatedPosts

الیکشن ملتوی: ECP بمقابلہ سپریم کورٹ | رانا ثناء اللہ کا آڈیو لیکس چیلنج | عمران تیار

ریڈ لائن کراس کی جا رہی ہے، اور ادارے سب دیکھ رہے ہیں، مزمل سہروردی

Load More

اور پھر کیا کیا ہوا وہ تو بہت لمبی باتیں ہیں ۔ لیکن یہ ملاقات پہلی تھی۔ پھر وہ وقت آیا کہ ہم کراچی سے پیدل نکلے۔ تقریبا حیدر آباد کے قریب تھے تو اس معصوم بچے کو بہت تیز بخار ہو گیا ۔سب نے کہا کہ تھوڑا آرام کرو لیکن اس نے جواب دیا بخارچڑھے جو بھی ہو میں اسلام آباد جاوں گا کیونکہ وہاں مجھے میرا والد ملے گا۔ اس بچے میں معصومیت تو تھی ہی ساتھ ساتھ عزم، پختگی، اور اتنی سی عمر میں سنجیدگی۔ بہت کم گو بچہ تھا۔ بات نہیں کرتا تھا۔ بس خاموشی سے چلتا رہتا تھا۔ لانگ مارچ کے چار مہینوں میں ایک بار بھی یاد نہیں کہ اس بچے نے کہا ہو کہ میں تھک گیا ہوں یا کوئی شکایت کی ہو۔ بے حد صابر بچہ۔ یہ سب ایسی باتیں تھیں کہ یہ بچہ مجھے جان سے پیارا ہوتا چلا گیا۔ یہ مجھ سے شرماتا تھا شروع شروع میں۔منہ نیچے کر لیتا تھا۔ پھر آہستہ آہستہ ہماری دوستی ہو گئ۔ پھر کبھی کبھی مسکراتا تھا۔ ایک بار میں نے اس سے پوچھا کہ علی تم بڑے ہو کے کیا بنو گے؟ کہتا ہے پہلے تو اچھا انسان بنوں گا پھر دیکھوں گا سوچوں گا کہ ڈاکٹر بنوں گا یا ٹیچر بنوں گا۔ آپ یقین کریں میں ہل کے رہ گئ تھی اس بچے کی ذہانت اور انسان دوستی کے اس جواب سے۔ میں نے بہت بچوں کو پڑھایا بھی ہے۔

میرے اپنے خاندان میں بھی بہت بچے ہیں۔ پر میں نے آج تک ایسا کامل جواب دس سال تو کیا پندرہ سال کے بچے سے بھی نہیں سنا تھا۔ علی حیدر اپنے گھر کا واحد کفیل اور ‘بڑا’ ہے۔ اسکی تین بہنیں اور ماں ہے۔ مشکے سے تعلق ہے اور بے حد غریب گھر سے تعلق ہے۔ جب باپ کو اٹھا لیا تو اسکے بعد کمائی کا کوئی طریقہ نہ تھا۔ اسکی بہنیں پڑھنا چاہتی تھیں۔ ایک کو انگریزی سیکھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ پر پیسے نہ ہونے کی وجہ سے وہ پڑھ نہ سکیں۔ بس علی پڑھ رہا تھا۔ پچھلے سال نومبر میں جب لاپتہ افراد کے لئے دوبارہ تحریک اٹھی تو علی بھی کیمپ میں چلا گیا، کوئٹہ کچھ دنوں کے لئے۔اب یہ چودہ سال کا ہو گیا، قد کاٹھ نکال لیا تھا۔

جب یہ تحریک سے واپس گوادر پہنچا تو معلوم ہوا کہ اسکول والوں نے نام خارج کر دیا ہے۔ دوبارہ داخلے کی بات کرنے پہ اسکول والوں نے بتا دیا کہ ہماری مجبوری سمجھو۔ (یاد رہے یہ وہی اسکول ہے جسکے پرنسپل کو قتل کر دیا گیا تھا دو سال پہلے) اور یہ گوادر کا ایک بہترین اسکول بھی تھا۔

 ایک اور اسکول میں داخلے کی کوشش کی۔ فیس کے پیسے بھی نہیں تھے۔ کچھ دوستوں نے امداد کی اور اسکا داخلہ ہوا۔ اب کی بار مجھ سمیت سب نے تاکید کی تھی کہ علی حیدر صرف پڑھائی کرنا۔

کچھ عرصہ کوئی احتجاج وغیرہ میں نہیں جانا۔ ہم سب کو اس خطرے کا اندازہ تھا جو علی حیدر کے اوپر منڈلا رہا تھا۔ اور علی حیدر نے وہی کیا۔ مہینوں سے وہ خاموشی سے صرف پڑھ رہا تھا۔ نہ سوشل میڈیا پہ تھا نہ ہی کوئی تحریک کا حصہ تھا۔ بس اسکول اور اسکے بعد والد کی چھوڑی ہوئ ایک چھوٹی سی دکان۔ اس کو چلاتا تھا۔ تاکہ گھر والوں کی دال روٹی چل سکے۔ اورپھر معلوم ہوا کہ 16-17 جون کی درمیانی شب وہ بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

علی حیدر کو حامد میر نے بھی انٹرویو کیا تھا اور اس بچے نے جس متانت اور سچائی کیساتھ وہ انٹرویو دیا تھا شاید کسی پتھر دل پہ ہی اثر نہ کیا ہو۔ میں نے لانگ مارچ کے دوران علی حیدر میں تبدیلی دیکھی۔ وہ خاموش شرمیلا بچہ ان چار مہینوں میں بے حد سنجیدہ ہو گیا تھا اور بہت میچیور بھی۔ ایسے بچے، ایسے لوگ انسانیت کے لئے سرمایہ ہوتے ہیں۔ علی حیدر عام بچہ نہیں ہے۔ وہ ‘انسان’ ہے۔

 

 

Previous Post

یوراج سنگھ کا اگلے برس پی ایس ایل میں شرکت کا امکان

Next Post

ٹرمپ نے ایران پر حملے کی کارروائی 10 منٹ پہلے کیوں رکوائی ؟

نیا دور

نیا دور

Related Posts

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

by اے وسیم خٹک
مارچ 22, 2023
0

وطن عزیز جہاں دیگر مسائل کا شکار ہے وہاں ایک بڑا مسئلہ یہاں ہائر ایجوکیشن کا ہے جس کے ساتھ روز اول...

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

by نعمان خان مروت
مارچ 18, 2023
0

بہت سے مضامین ایسے ہیں کہ جن پر ہمیں کسی نہ کسی حد تک مطالعہ کرنا چاہئیے۔ گو کہ آج کل سوشل...

Load More
Next Post

ٹرمپ نے ایران پر حملے کی کارروائی 10 منٹ پہلے کیوں رکوائی ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In