• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, جون 2, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پاکستان معاشی ترقی کی طرف گامزن، مگر کیسے؟

نیا دور by نیا دور
جون 25, 2019
in تجزیہ, معیشت, میگزین
6 0
1
پاکستان معاشی ترقی کی طرف گامزن، مگر کیسے؟
34
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

 

 تحریر: (شنیلہ عمار) پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لندن میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے۔اس بیان نے سوچنے پر مجبور کردیا کہ جنرل صاحب کے نزدیک آخر ترقی کی تعریف ہے کیا؟ کیا ڈالر کی قیمت بڑھ جانا ترقی ہے؟ کیا اشیاء خوردونوش کا مہنگا ہونا ترقی ہے؟ کیا بجلی اور گیس کی قیمیتوں میں ہوش ربا اضافہ ترقی ہے؟ کیا پٹرول کاعام آدمی کی پہنچ سے دور ہونا ترقی ہے؟ کیا اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب جانا ترقی ہے؟ کیا ادویات کی قیمتوں میں چار گنا اضافہ تر قی ہے ؟کیا 10 لاکھ لوگوں کا بے روزگار ہوجانا ترقی ہے؟ کوئی اس ملک کے عوام کو سمجھا دے کہ ترقی ہوتی کیا ہے؟

RelatedPosts

‘قریشی کہہ رہے ہیں پہلے عمران کو گرفتار کریں، پھر مجھے رہا کریں’

‘قومی سلامتی کمیٹی کل عمران خان کی تقریروں کا بھی جائزہ لے گی’

Load More

50 ہزار ماہانہ کمانے والے سے جا کر پوچھیں بھائی اس پائیدار ترقی کے ساتھ تم اپنا گھر کیسے چلا رہے ہو تو اس کے بعد وہ اس ترقی کی شان میں جو قصیدے پڑھے گا اس کو یہاں لکھا نہیں جا سکتا۔

اس مہنگائی نے نہ صرف دیہاڑی دار مزدور اور محنت کش کا جینا دوبھر نہیں کیا بلکہ ہر طبقہ فکر کوپریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ رہی سہی کسراس بجٹ نے پوری کردینی ہے جس میں ٹیکسوں کی اتنی بھرمار ہے کہ لگتا ہے کہ جلد ہی سانس لینے پر بھی ٹیکس لگ جائے گا۔ سب سے زیادہ ظلم تو تنخوادار طبقے پر کیا گیا ہے۔ 5 فیصد ٹیکس بڑھانے کا لالی پوپ تھما کر اس سے کہیں زیادہ ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

پراپرٹی کا بزنس کرنے والوں کے پاس جاو تو انکے پاس سنانے کے لئے اپنا ہی دکھڑا ہو گا کہ نہ کوئی پراپرٹی خرید رہا نہ بیچ رہا ہے نہ کوئی گھر بنا رہا ہے نہ ملک میں کوئی تعمیراتی کام ہو رہا ہے۔ ایک مسلسل بے یقینی کی صورت حال ہے جس سے ہر کوئی پریشان ہے کہ کرے تو کیا کرے۔بزنس مین طبقے کی اپنی داستان غم ہےمارکیٹ میں بزنس کی ایکٹویٹیز نہ ہونے کے برابرہیں۔سرمایہ دار اپنا سرمایہ روک کر بیٹھ گیا وجہ شاید اس حکومت پر بےاعتباری ہے۔

ایک ہی شعبہ اس ملک میں فی الحال اس تبدیلی کی تباہ کاریوں سے بچا تھا وہ بینکنگ کا تھا، لیکن ایف بی آر کی موجودہ پالیسز اور وزیراعظم کی دھمکیوں کی وجہ سے لوگوں نے اس شعبے پر بھی اعتبارکرنا ختم کر دیا ہے۔ سرمایہ کاروں کا  سرمایہ تیزی سے گھروں کے تہہ خانوں میں منتقل ہو رہا ہے۔  بے یقینی اور نت نئے خدشات کے سبب بینک سے بالواسطہ اب ویسے بھی بہت سے بزنس مین کیش میں کاروبار کرنا شروع کرچکے ہیں۔

اس تباہ کن ترقی نے دس ماہ میں غریب کو غریب تر اور مڈل کلاس کو غریب اور اپر مڈل کلاس کو مڈل کلاس کے درجے پر لاکر کھڑا کردیا ہے۔ہاں اس ملک کی اشرافیہ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑا۔جو اربوں پتی ہے وہ ہی اس ترقی سے خوش ہیں ۔ جن کا سارا خرچہ سرکار کے کھاتوں سے اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلتا ہیں وہ خوش ہے۔ان کو ہی یہ ملک ترقی کی جانب گامزن نظر آتا ہے۔ ترقی کے اصل ثمرات جاننا چاہتے ہیں تو پوچھیں ایک خاتون خانہ سے جو پہلے گھر بھی چلاتی تھیں۔ تقریبات میں بھی جاتی تھیں اور بچت بھی کرلیتی تھیں آج وہ صرف یہ دعا مانگ رہی ہوتی ہے کہ عزت کے ساتھ مہینہ گزر جائے۔ بچوں کی فیس،بلز،پٹرول،گھر کا راشن اور بیمار ہونے کی صورت میں دوائیاں وہ اخرجات ہیں جن سے منہ پھیرا نہیں جاسکتا۔ہزار روپے کا نوٹ لے کر نکلو تو بمشکل ایک دن کے راشن کا بندوبست ہوتا ہے۔ باقی خرچے اس کے علاوہ ہیں۔کپڑوں کے وہ تمام برینڈز جن کی مارکیٹ میں آتے ساتھ آن لائن بکنگ ہوجاتی تھی اب سیلوں پر پڑے ہوئے گاہک کا انتظار کرتے ہیں۔

ٹھنڈے ملکوں میں اورٹھنڈے کمروں میں تیار شدہ تقریروں میں حقیقت عموما چھپ جاتی ہے۔ اگرعوام میں رہ کر ان کے حالات جانے جائیں تو حقیقت واضح ہوتی ہے۔اس طرح کے گمراہ کن بیانات  دے کر پاکستان سے باہر بیٹھے پاکستانیوں کو تو مطمئن کیا جا سکتا ہے لیکن جو عوام اس عذاب سے گزر رہی ہے وہ آپ کے اس دعوی کو کیسے مان لیں؟ کیسے وہ غریب مزدور اس ترقی کو مان لے جو پہلے کم ازکم 500 دیہاڑی کما لیتا تھا، آج سارا دن مزدوری کا انتظار کرتا رہتا ہے۔ کیسے وہ تنخواہ دار مان لیں جو اتنے ٹیکسز کی بھرمار کے بعد موجودہ تنخواہ سے کم گھر لے کر جائے گا؟ کیسے وہ خاتون خانہ مان لیں جو پہلے سارے مہینے کی گروسری 10 ہزار میں لیتی تھی اب  کچن کا خرچہ چلانے کے لیے 20 ہزار بھی کم پڑ رہے ہیں، جو پہلے سردیوں میں 2 ہزارگیس کا بل دیتی تھی اب 10 ہزار دے رہی ہے۔ وہ موٹر سائیکل سوار کیسے مان لیں جو 67 روپے کا لٹر پٹرول ڈلواتا تھا اب 113 کا لیٹر ڈلورہا ہے؟ کیسے وہ ماں مان لیں جس نے بیٹی کی شادی کے لئے سونے خریدنے کے لئے 50 ہزار رکھا تھا اب 80 ہزار کا تولہ ہو گیا ہے؟ کیسے وہ بزرگ مان لیں جنہوں نے حج کرنے کے لئے سارا سال رقم اکھٹی کی اب ان کو پتا لگا کہ وہ دوگنی ہوگئی ہے؟ آپ کے ترقی کے اس بیان کو اس مہنگائی میں پسے عوام کیسے مان لیں، جنرل صاحب جب آپ نے یہ دعوی کیا ہو گا تو آپ کے پیش نظر بھی کوئی اعدادوشمار ہونگے آپ ہمیں بھی وہ بتا دیں تاکہ ہم اس بیان کی حقیقت پر ایمان لے آئیں، ورنہ اقتصادی  سروے کے مطابق  تو پچھلے 10 ماہ کی ترقی کے تمام احداف منفی میں گئے ہیں۔

آخری میں میں اپنا گیس کا بل لگا رہی ہوں کہ دیکھے اس سردیوں میں میں نے پچھلی سردیوں کی نسبت تین گنا زیادہ بل دیا۔ اگر بلوں میں اضافہ ترقی ہے تو پھر میں مان لیتی ہوں کہ ہاں پاکستان پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے؟

Tags: عمران خانمعاشی ترقی کی طرف گامزنملکی معیشیت
Previous Post

سلیکٹڈ وزیراعظم

Next Post

مریم نواز نے سہیل وڑائچ کو کھری کھری سنا دی

نیا دور

نیا دور

Related Posts

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور بعض دیگر ججز مستعفی ہو سکتے ہیں

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور بعض دیگر ججز مستعفی ہو سکتے ہیں

by ڈاکٹر ابرار ماجد
جون 2, 2023
0

سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ جو آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کر رہا تھا اس کو حیران...

گلگت بلتستان میں صحافتی ادارے سرکاری اشتہارات کے محتاج کیوں؟

گلگت بلتستان میں صحافتی ادارے سرکاری اشتہارات کے محتاج کیوں؟

by فہیم
جون 2, 2023
0

گلگت بلتستان سے چھپنے والے اخبارات کی مقامی تنظیم جی بی نیوزپیپر سوسائٹی کے حالیہ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا...

Load More
Next Post
مریم نواز نے سہیل وڑائچ کو کھری کھری سنا دی

مریم نواز نے سہیل وڑائچ کو کھری کھری سنا دی

Comments 1

  1. Sana furqan says:
    4 سال ago

    Madam you are extremely right.i don’t understand why the DG ISPR and COAS ARE PERSISTENT ABOUT THEPOSITIVE FACE SAVING OF THIS SELECTED GOVERNMENT.
    EVERY STATISTICS SHOWING THE DEVASTATING ECONOMY AND ETHICAL DEVALUATION BUT I DONT UNDERSTAND WHY THEY ARE NOT ACCEPTING IT

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
جون 1, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit