• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

“قوم چیف جسٹس سے مایوسی نہیں، انصاف چاہتی ہے”

ڈاکٹر محمود صادق by ڈاکٹر محمود صادق
جون 27, 2019
in انصاف, انصاف, تجزیہ, جمہوریت, میگزین
3 0
0
“قوم چیف جسٹس سے مایوسی نہیں، انصاف چاہتی ہے”
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے جب سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے وہ بہت ہی کم دکھائی یا سنائی دیتے ہیں۔ یہ پاکستان کی خوش قسمتی ھے کہ انکی پوری توجہ موجودہ عدالتی نظام کی بہتری پر مرکوز ہے۔ وہ اپنے مقصد کی تکمیل میں اتنے مگن تھے کہ اسی دوران نون لیگ نے ان کے بھولے پن کا فائدہ اٹھا کر میاں نواز شریف کے لیے چھ ہفتوں کی ضمانت بھی ہتھیا لی۔ تاہم جلد ہی انہیں اس ہمدردانہ مگر قانونی فیصلے کے دوسرے اثرات کا اندازہ ہوگیا اور وہ انہوں نے یہ مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے گیند اسلام آباد ہائی کورٹ کے صحن میں پھینک دی۔ اپنے مختصر عہد عدل کے وسط میں ہی انہیں ایک اور غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صدر مملکت نے جسٹس فیض عیسیٰ اور سندھ ہائی کورٹ کے ایک جج کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیج دیا ہے۔

سیاستدان، وکلاء، میڈیا اور مفکرین حتکہ عوام تک اس معاملے میں ذہنی تقسیم کا شکار ہیں۔ باہر کی دنیا بھی اس فیصلے کو قانونی نظر سے ہی پرکھے گی جبکہ تاریخ خود گواہ ہے کہ وہ کسی کو معاف نہیں کرتی چاہے وہ نظریہ ضرورت ہو یا پھر بھٹو کی پھانسی کا معاملہ ہو۔

RelatedPosts

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

اداروں کی پشت پر کھڑے تھے، کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی، چیف جسٹس

Load More

شاید تناؤ کی اسی کیفیت میں چیف جسٹس نے ملک کی مجموعی صورتحال پر ڈپریشن یا افسردگی کا واضح اظہار کرتے ہوئے قوم کو بتایا ہے کہ ہر طرف سے بُری خبریں آ رہی ہیں۔ ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے سابقہ وزیر خزانہ اسد عمر کے الفاظ کو دہرایا اور معیشت کے “ای سی یو” میں ہونے کو اپنی افسردگی سے تعبیر کیا۔ پھر انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی عالمی کپ کے دوران شکست اور اس کا قوم پر بُرا اثر بھی اپنے ڈپریشن کی وجہ کے طور پر بتایا ہے۔ قومی اسمبلی کے وہ حالات جہاں قائد عوام اور قائد حزب اختلاف کو بولنے تک نہیں دیا جا رہا ہے انکا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے جمہوریت کو نہ صرف اسکی اوقات دکھائی بلکہ اسے اپنے ڈپریشن کی وجہ بھی قرار دیا۔ ایران اور امریکہ کےدرمیان ممکنہ جنگ اور افغانستان کے حالات کو ناسازگار بتاتے ہوئے انہوں نے نام لیے بغیر یہ ذمہ داری بھی کسی کے کندھوں پر ڈال دی۔ یہ وہ چوتھی چیز تھی جسکی وجہ سے بقول چیف جسٹس وہ مندی یا ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ چیف جسٹس صاحب نے واضح الفاظ میں قوم کو یہ بھی بتادیا ھے کہ عدلیہ وہ واحد حکومتی ادارہ ہے جو اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور آئینی طریقے سے سرانجام دے رہا ہے اور وہ خود ان چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں جن پر پہلے کبھی کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔

چیف جسٹس نے مشرقی سرحدوں یا بھارت سے معاملات کا کوئی ذکر نہیں کیا حالانکہ آج کے پاکستان کو ان حالات میں پہنچانے اور بہتری کی کوششوں میں رخنا ڈالنے میں بھارت دوسرے ہمسایہ ممالک سے کافی آگے ہے۔ شاید انہیں اس بات کا علم ہی نہیں تھا یا وہ افسردگی کی حالت میں بھول گئے تھے۔ چیف جسٹس پاکستان ایک لمبا سفر طے کرکے آج اس عہدے پر فائز ہیں مگر انکے ڈپریشن سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ ساری خرابیاں انہوں نے پہلے کبھی پاکستان میں ہوتی نہیں دیکھی تھیں۔ تشویش اس بات کی بھی ہے کہ ملک کی سب سے اعلی عدلیہ کے سربراہ بُری خبریں سن کر ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ پاکستانی عوام بڑے بڑے دعووں، بے باک و بے لاگ بیانات اور زبانی جمع خرچ کے عادی ہو چکے ہیں۔ بھٹو کو روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگائے تقریبا پانچ صدیاں بیت چکی ہیں اور اس دوران 26 سال جمہوری حکومتیں اور 19 سال مارشل لاء کا نفاذ رہا۔ آج کے زمینی حقائق یہ ہیں کہ نہ تو غریب کو اب تک پیٹ بھر کر روٹی ملی ہے سوائے فوتگی، شادی یا انتخابی جلسے کے اور نہ ہی وہ پوری طرح کبھی تن کو کپڑوں سے ڈھانپ سکا ھے۔ غریب کے لیے چھت نہ پہلے کبھی کسی حکومت نے بنائی اور نہ ھی پچاس لاکھ گھروں کی بیل منڈے چڑھتی نظر آتی ھے۔ اس غریب عوام کی حالت یہ ہے کہ “جنے لایا گلی اودے نال چلی” یعنی جو امید دلاتا ھے اور خواب دکھاتا ہے یہ عوام اس کے پیچھے بھیڑ بکریوں کی طرح چل پڑتی ہے۔

آجکل یہ غریب عوام “بلے” کے پیچھے ہیں اور اس بات کا خدشہ ہے کہ جلد وہ اس بلے کے پیچھے نہ لگ جاہیں۔ اس سے پہلے عوام “تیر” کے پیچھے بھی تھے مگر پھر ایسے پیچھے لگے کہ اب سندھ میں بھی” تیر”کے حق میں نعرے لگانے کے لے یا تو اسی تیر کو غریب عوام پر تاننا پڑتا ہے یا پھر قائد اعظم کی مختلف مگر رنگین تصویریں دکھا کر کام چلایا جا رہا ہے۔

جناب ! چیف جسٹس صاحب آپ پچھلے دو سال کی مہنگائی ہی دیکھ لیں۔ کتنی جلدی کتنے لاکھوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ کیا اس کے لیے کسی ثبوت کی ضرورت ہے؟ آفرین ہے اس غریب عوام پر جس نے سوائے شکوہ کے کبھی کچھ نہیں کیا۔ اور خوبصورتی یہ ہے کہ غریب عوام نہ جانے کب سے جواب شکوہ کی منتظر ہے۔ اصل میں غریب پاکستانی عوام اپنی ذمہ داری کے بوجھ تلے دبی پڑی ہے اور بیمار تک ہونے کا متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔ ڈپریشن یا افسردگی جیسی کیفیت کے لئے انکے پاس نہ ہی وقت ہے اور نہ ہی حالات انہیں ایسی کیفیت کی اجازت دیتے ہیں ورنہ دو وقت کا چولہا جلانا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

میری ذاتی رائے میں اگر ملک کی سب سے اعلیٰ عدلیہ کے سربراہ بُری خبریں  سن کر افسردگی یا ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں تو یہ واقعہ ہی ایک بڑی اور بُری خبر ہے۔ فکر اس بات کی بھی ہے کہ ہماری اعلیٰ عدلیہ اور اس کے جج صاحبان اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ مراعات یافتہ طبقہ ہونے کے باوجود افسردگی کا شکار ھو گئے ہیں تو عام پاکستانی کی کیا حالت ہوگی؟

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ڈپریشن دنیا کی سب سے ذیادہ عوامی بیماری ہے اور تقریبا 350 ملین لوگ عالمی سطح پر اس بیماری کا شکار ہیں۔

طبعی سائنس ابھی تک اس کی وجوہات پر مکمل آگاہی نہیں رکھتی تاہم ابھی تک کی تحقیق کے مطابق یہ وجوہات پیدائشی، حیاتی، حالاتی یا پھر نفسیاتی ہو سکتی ہیں۔ میری ذاتی رائے میں یہ وہ ملکی حالات ہیں جنہوں نے چیف جسٹس کے لیے اس ناامیدی کی کیفیت کو جنم دیا ہے۔ تشویش اس بات کی ہے کہ طبی سائنس کی رو سے ڈپریشن  کی کیفیت جہاں دوسرے منفی اثرات اور رجحانات  کا باعث بن سکتی ہے وہاں یہ فیصلہ سازی کی قوت میں بھی بگاڑ پیدا کرسکتی ہے۔ لہذا یہ غیر معمولی حالات ہیں جن میں غیر معمولی فیصلہ سازی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

قومی اسمبلی کے ممبران نے تو چیف جسٹس کی بات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے واضح اور عملی تبدیلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ چابی چاہے جس نے بھی گمائی ہے اسکا سہرا اعلی عدلیہ کے سر ہے۔

اب تو قائد حزب اختلاف نے لمبے ترین خطاب کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے اور اسمبلی ممبران گالیوں کی بجائے کتابوں کے حوالے سے کرپشن ثابت کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ پنجاب اسمبلی نے تو اپنا بجٹ بھی تقریباً  پاس کر دیا ہے جس سے سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ھے۔ اب قومی اسمبلی کے سپیکر کو چاھیے کہ  وہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے الفاظ کے چناؤ سے لے کر نماز، چائے اور رفع حاجت جیسے معاملات پر واضع قانون بنا ڈالیں۔

اگرچہ کرکٹ ٹیم کو عارضی طور پر جس طریقے اور زبان میں سمجھانا تھا شاید سپہ سالار نے سمجھا دیا ہو۔ تاہم زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ٹیم کے اندر بھی جھانکنے کی ضرورت ہے۔ ابھی تک پرانے پنکچر لگے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے اکثر ہوا نکلتی رہتی ہے جو قوم اور چیف جسٹس کے ڈپریشن  کا باعث بنتی ہے۔

جن وجوہات کا چیف جسٹس نے ذکر کیا تھا وقتی طور پر کم از کم پچاس فیصد وجوہات کا تدارک ہو چکا ہے۔  ایران اور افغانستان کے معاملات میں پاکستان کی حیثیت بارہویں کھلاڑی جیسی ہے۔ اس لئے باقی صرف ایک بڑا معاملہ رہ گیا ہے یعنی ملکی معیشت اور اس کی زبوں حالی۔

معیشت براہ راست عام آدمی کو متاثر کرتی ہے اس کے لیے کوئی آئینی حدود اڑے نہیں آ سکتیں۔ کیا چیف جسٹس آف پاکستان نے قوم کو معیشت کے بارے میں صرف خبر دی ہے جس سے قوم پہلے واقف نہیں تھی؟  قوم  آپ سے صورت حال نہیں بلکہ اسکی وجہ اور غفلت برتنے والوں کے احتساب کی خبر سننا چاھتی ھے۔ کیا پاکستانی معیشت ایک صحت مند فصل تھی جو کہ پاکستان تحریک انصاف کی غلط  کھاد کے استمال سے شدید متاثر ہوہی ہے؟ یا پھر ماضی میں معشیت کے کھیت کو تیار کیے بغیر اس میں بیمار بیچ بویا گیا اور پھر  فضلے سے اسکی آبیاری کی گی اور اب شاندار فصل کی توقع کی جا رہی ہے؟ کیا سچ کا جاننا اور اکثریت کا اسے ماننا غریب عوام کا آئینی حق نہیں ہے؟  ایسی غیر متناظرہ کوشش نہ صرف اصلیت کو سامنے لائے گی بلکہ مستقبل میں  ملکی معیشت کی درست سمت کا تعین کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔

پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے یہ مودبانہ التجا ہے کہ وہ ملکی معیشت کی موجودہ حالت کا معاملہ غریب آدمی کے مفاد میں   اپنے ذمے لیں تاکہ آپکا اور غریب عوام کا ڈپریشن اگر دور نہیں تو کم ہو سکے۔ یہ کسی بھی ڈیم سے کہیں بڑی خدمت ہو گی۔

میری رائے میں یہ ایک اہم ملکی، آئینی ، سماجی، اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اسکی قانونی حثیت پر بات کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہو گا۔ ہماری عدلیہ، حکومت اور اسکے ادارے  چھ ماہ اور عدالتی یا سائنسی لحاظ سے دن رات ملائیں تو ایک سال  میں اگر یہ  کام نہیں کر سکتے تو پھر ہمیں اس طرح کے بے لاگ  بیانات اور زبانی جمع خرچ پر آئینی پابندی لگا دینی چاہیے۔

 

 

Tags: اعلیٰ عدلیہچیف جسٹسچیف جسٹس کی مایوسیڈپریشن
Previous Post

باپ اور بیٹی کے موت کی آخری تصاویر نے دنیا کو جھنجوڑ دیا

Next Post

بلاول کا ایک بار پھر علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ

ڈاکٹر محمود صادق

ڈاکٹر محمود صادق

Related Posts

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

by ایمان زینب مزاری
مارچ 25, 2023
0

یہ اُس کے لیے بھی جواب ہے جو ہر پارٹی سے ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور آج شاہ...

احساس کا جذبہ ختم ہو جائے تو انسان زندہ لاش بن کے رہ جاتا ہے

احساس کا جذبہ ختم ہو جائے تو انسان زندہ لاش بن کے رہ جاتا ہے

by اے وسیم خٹک
مارچ 25, 2023
0

نجانے کبھی کبھار مجھے کیوں یہ لگتا ہے کہ ہم مر گئے ہیں اور یہ جو اس جہاں میں ہماری شبیہ لے...

Load More
Next Post

بلاول کا ایک بار پھر علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In