جی20 سمٹ کے دوران روسی صدر پوٹن اپنے مخصوص مگ کے ساتھ نظر آئے جبکہ دوسرے عالمی رہنماوں نے کسی مخصوص مگ کے بجائے عام کپ کا استعمال کیا، اس دوران روسی صدر کا مگ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
Весь мир против нас! Все хотят отравить Путина! Но у него свой стакан с крышечкой! pic.twitter.com/hVzab7pMuC
— Грани.Ру (@GraniTweet) June 28, 2019
یہ مَگ جس پر روسی فوج کا لوگو موجود ہے، بڑی حد تک اُس مَگ سے ملتا جلتا ہے جو پوتین نے گذشتہ ہفتے روسی ٹیلی وژن پر سالانہ پروگرام “ڈائریکٹ لائن” کے دوران استعمال کیا۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ شاید انہیں زہر دیئے جانے کا خدشہ ہے۔
بعد ازں کرملن ہاؤس نے تیزی سے مداخلت کرتے ہوئے اس تنازع کو اختتام تک پہنچایا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے واضح کیا کہ “صدر پوتین اس تھرماس کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں کیوں کہ وہ مسلسل چائے نوش فرماتے ہیں”۔