• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 22, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

عمران خان صاحب بھاگ جائیں

ارشد سلہری by ارشد سلہری
جولائی 3, 2019
in بلاگ, تجزیہ, سیاست, میگزین
4 0
1
بادشاہ جا چکا، نیا بادشاہ زندہ باد
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:( ارشد سلہری) عمران خان کی اقتدار میں آنے کی جدوجہد کے دنوں میں عمومی تاثر تھاکہ جدوجہد کو رنگ جنرل پاشا کی خاص عنایت سے چڑھا ہے۔ الیکشن کے دوران اور پولنگ کے دن عمومی تاثر یقین میں بدل گیا تھا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اور بجٹ کی منظوری کے بعد کی صورتحال میں عمران خان بری الذمہ قرار دیئے جاسکتے ہیں۔

مملکت خداداد کا بچہ بچہ اس امر کی چیخ چیخ کر شہادت دے رہا ہے عمران خان ایسے نہیں ہیں, جیسے ان سے کام کروائے جا رہے ہیں,  یہ بھی تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ عمران خان زیادہ دیر اس صورتحال کو برداشت کرنے والے نہیں ہیں۔ ایک دن پھٹ پڑیں گے۔

RelatedPosts

‘عمران خان کے کارناموں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے’

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

Load More

گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی گرفتاری جس انداز سے کی گئی ہے۔اس پر بھی عوامی تحفظات ہیں کہ یہ کام عمران خان انتظامیہ نہیں کر سکتی ہے۔ نواز شریف،آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی گرفتاریوں پر عوامی سوچ میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ چور، ڈاکو اور کرپشن والا خیال بہت کمزور پڑ گیا ہے اور گرفتاریوں کو سیاسی انتقام قرار دینے کے ساتھ حکومتی نااہلی کو چھپانے کی کوشش بھی کہا جا رہا ہے۔ اب وہ بات بھی دم توڑ گئی ہے کہ حکومت کو آئے بھی تھوڑا وقت ہوا ہے۔ عوام کا ایک طبقہ اس بات پر کافی سخت موقف رکھتا ہے کہ عمران خان کے دونوں ہاتھ باندھے ہوئے ہیں۔ عمران خان کو کچھ کرنے نہیں دیا جارہا ہے۔ عوام کے اس طبقے کا تعلق حکمران جماعت سے ہے مگر کچھ غیرجانبدار حلقے بھی تائید کرتے ہیں کہ حکومت کے پاوں باندھے ہوئے ہیں۔

مرضی سے چلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی سے اعلان لاتعلقی کرنے والے راولپنڈی کے رہنما سے بات چیت ہوئی تو انہوں نے بھی اس امر کا اظہار عقیدے کی طرح کیا کہ پاکستان میں جو کچھ ہوتا ہے۔ بالادست قوتوں کی مرضی سے ہوتا ہے۔

صوبہ پوٹھوہار بنانے کی جدوجہد کرنے والی سیاسی جماعت تحریک صوبہ پوٹھوہار کے رہنماوں کو بھی اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ صوبہ پوٹھوہار جس قوت نے بنانا ہے۔ وہ فی الحال نئے صوبوں پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھو کے مصداق مسلم لیگ ن کی توڑ پھوڑ اور دیگر سیاسی قوتوں کو زیر کرنے کی پالیسی سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس تاثرکو حقیقت پر مبنی سمجھا جائے یا پھر دانستہ ایک قومی ادارے کے امیج کو پراگندہ کیا جا رہا ہے تاکہ عوامی سطح پر اپنی فیس سیونگ کی جائے اور اپنے کیے کا الزام بھی کسی اور پر تھوپ کرپتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کی جائے۔

یہ ایک گندہ کھیل ہے۔ اس کھیل کے جو جو بھی کھلاڑی ہیں۔ وہ ملک و قوم کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ بظاہر حکمران منتخب ہوکر آئے ہیں۔اگر وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جارہا ہے تو انہیں ڈر کس بات کا ہے۔

پارلیمان کے فورم کو آگاہ کریں۔ اگر وہ اہلیت نہیں رکھتے ہیں تو پارلیمان سے مشاورت کریں۔ درپیش ملکی مسائل سے نجات پارلیمان کے علاوہ کوئی دوسرا فورم نہیں ہے۔ اس لئے حکمرانوں کو مسائل کو چھپانے کی بجائے پارلیمان کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ اس امر سے بھی انکار ممکن نہیں ہے کہ سیاسی قوتوں کے خلاف مقدمات اور گرفتاریاں حکومت کے لئے مزید مشکلات کا باعث تو بن سکتی ہیں مگر کسی بھی صورت میں حکومت کی مضبوطی کا تاثر قائم نہیں کر سکتی ہیں۔ یہ وہ عہد بھی نہیں ہے۔ جس سیاسی مخالفین کو دباکر حکومتیں اپنا وقت گزار لیتی تھیں۔یہ عہدمیڈیا کی آزادی،شخصی آزادیوں اور انسانی حقوق دینے کا عہد ہے۔ روگردانی سے کام نہیں چلے گا۔ عمران خان کی سابقہ پہچان بھی یہی ہے کہ وہ انسانی حقوق، شخصی آزادیوں کے قائل ہیں۔ کڑا حتساب کریں۔ کرپشن کیخلاف اقدام ضرور کریں۔مگر طریقہ درست اپنائیں۔یہ آمرانہ طرز حکمرانی ہے جوپاکستان کے عوام اب قبول نہیں کریں گے۔عوام  ترکی،ایتھوپیا اور سوڈان کے واقعات سے سبق سیکھ چکے ہیں۔ہوش  اور حکمت عملی سے کام لیں۔ بصورت دیگر بھاگ جائیں اقتدار سدا نہیں رہتا ہے۔

 

Tags: حکومت کی کارکردگیسیاسی انتقامعمران خانعمران خان سلیکٹڈعمران خان صاحب بھاگ جائیں
Previous Post

صدارتی ریفرنس پر پیش کیے گئے دفاع کو پبلک کیا جائے تاکہ عام لوگ پڑھ سکیں، جسٹس فائز

Next Post

دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروس متاثر

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

by طالعمند خان
مارچ 20, 2023
0

اگر لڑ نہیں سکتے تو لڑائی مول کیوں لیتے ہو؟ آج کل پنجابی اسٹیبلیشمنٹ اور اس کے سویلین اشرافیہ کے دو دھڑوں...

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

by ارسلان ملک
مارچ 21, 2023
0

حالیہ مہینوں میں میں نے امریکہ میں اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سیاست اور معیشت سے جڑی غیر یقینی صورت...

Load More
Next Post
دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروس متاثر

دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروس متاثر

Comments 1

  1. Raja Sajid says:
    4 سال ago

    جناب بہت باریک بینی سے موجودہ حالات کا تجزیہ کیا ہے۔ ہوش اور حکمت عملی سے کام لیں۔ بصورت دیگر بھاگ جائیں اقتدار سدا نہیں رہتا ہے۔

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In