• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

حکومت کا جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرانے کا اعلان

نیا دور by نیا دور
جولائی 6, 2019
in خبریں, سیاست, میگزین
3 0
0
حکومت کا جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرانے کا اعلان
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لاہور: وفاقی حکومت نےمسلم لیگ (ن) کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ نے جج ارشد ملک کے حوالے سے جو ویڈیو میڈیا میں جاری کی ہے اس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا  تاکہ ٹیپ کی اصلیت اور حقیقت کی تصدیق ہو سکے جب کہ فرانزک آڈٹ کے بعد جو بھی نتائج آئے وہ عوام کے سامنے پیش کریں گے  اور قوم سے کچھ نہیں چھپایا جائے گا۔

RelatedPosts

برطانوی عدالت نے لیگی رہنما ناصر بٹ کیخلاف دنیا نیوز کی خبر کو ہتک آمیز قرار دیدیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کو ذاتی ملاقات کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے تھا: مریم نواز

Load More

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مبینہ ویڈیو میں جس شخصیت کو ’سورس‘ ظاہر کیا گیا وہ  ناصر بٹ ہے جو نوازشریف کا کاروباری رفیق اور قریبی دوست ہے، اس  شخص کا اصل چہرہ یہ ہے کہ وہ مشہور زمانہ قاتل، غنڈوں کا سرغنہ، منشیات فروش کا اہم فرد ہے جو قتل کرکے باہر فرار ہوا اور (ن) لیگ جب اقتدارمیں آئی تو ناصر بٹ کے مقدمات ختم کر کےاسے پاکستان واپس لائے۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کے کیس میں جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں۔


مریم نواز کا اپنی دھواں دار پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میاں صاحب جانتےتھے کہ یہ انتقام اور سازش ہے، نوازشریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ کے شرمناک الزامات لگے، پاناما سے شروع ہونے والا سفر آج بھی جاری ہے، نوازشریف پر لگنے والےالزامات کےثبوت نہیں ملےلیکن پھربھی انھیں سزاہوئی

لیگی رہنماوں کے ساتھ کی گئی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کی 3نسلوں کےکھاتےکھنگالےگئے،ثبوت نہ ملاتومفروضوں اورانتقام پرمبنی فیصلے سنادئیےگئے، یہ احتساب نہیں انتقام ہے، الزامات کاثبوت نہیں لیکن سزاہوگئی، نوازشریف پرمقدمات شروع ہونےسےپہلےہی فیصلےہوئے۔

مریم نواز نے بتایا کہ ویڈیو میں دیکھائی دیے جانے والے جج نے ناصر بٹ کو فیصلہ سنانے کے بعد کہا تھا کہ ‘نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، فیصلے کے بعد سے میرا ضمیر ملامت کر رہا ہے۔’

انہوں نے ویڈیو سے متعلق مزید بتایا کہ جج ارشد ملک ناصر بٹ کے سامنے اعتراف کر رہے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ویڈیو میں جج خود کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی منی لانڈنگ کا ثبوت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک جگہ پر جج فرما رہے ہیں کہ جے آئی ٹی نے بیرون ملک جائیداد کی جانچ ہی نہیں کی۔ ویڈیو میں جج نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلوں میں دوہرا معیار اپنایا گیا۔

واضح رہےکہ ارشد ملک نے ویڈیو میں مبینہ طور پر کہا کہ نواز شریف کو سزا سنانے کے بعد میرا ضمیر ملامت کررہا ہے اور مجھے ڈراؤنے خواب آتے ہیں، میں اس کا ازالہ کرنا چاہتا ہوں، نواز شریف پر نہ ہی کوئی الزام ہے نہ ہی کوئی ثبوت ہے، میں نے میاں صاحب سے زیادتی کی۔

جج نے کہا کہ سزا کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے اور کیس میں دہرا معیار اپنایا گیا جو غیر قانونی ہے اور معاملات کو مشکوک بناتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس مزید شواہد ہیں۔ مزید بڑے نام بھی سامنے آسکتے ہیں۔ میں کسی ادارے یا فرد کے ساتھ لڑائی نہیں کرنا چاہتی۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف کے خلاف جو بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات بنائے گئے ان کو ختم کیا جائے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر مریم نواز شریف نے کہا کہ میں سوالات سے نہیں گھبراتی پچھلی پریس کانفرنس پر بھی سوالات ختم ہوگئے تھے میرے جوابات نہیں، ہمیں منڈی بہا الدین میں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، منڈی بہا الدین کے عوام تیار رہیں، مریم نواز جلد وہاں آکر جلسہ کرے گی۔

Tags: جج ارشد ملکمریم نواز پریس کانفرنس
Previous Post

مریم نواز نے احتساب عدالت کےجج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو پیش کر دی

Next Post

کراچی: بھائی نے ‘غیرت’ کے نام’ پر بہن کو قتل کردیا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

توشہ خانہ کیس: عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

توشہ خانہ کیس: عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

by نیا دور
مارچ 30, 2023
0

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

مہمان پرندے کونج کو شکاریوں سے خطرہ

مہمان پرندے کونج کو شکاریوں سے خطرہ

by شاہ میر مسعود
مارچ 30, 2023
0

موسمی تبدیلیوں کی باعث سائبیریا سے دوسرے علاقوں کے لیے ہجرت کا سفر کرنے والے نایاب پرندے کونج کا بے دریغ شکار...

Load More
Next Post
کراچی: بھائی نے ‘غیرت’ کے نام’ پر بہن کو قتل کردیا

کراچی: بھائی نے 'غیرت' کے نام' پر بہن کو قتل کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Shehbaz-Sharif-Vs-Bandial

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے آئینی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوگا

by اعجاز احمد
مارچ 29, 2023
0

...

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

by شاہد میتلا
مارچ 29, 2023
0

...

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In