• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مئی 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

قبائلی اضلاع میں انتخابات، جے یو آئی ف کی مسیحی امیدوار ثریا بی بی کون ہیں؟

نیا دور by نیا دور
جولائی 15, 2019
in خبریں, خواتین, سیاست, فیچر, میگزین
2 0
0
قبائلی اضلاع  میں انتخابات،  جے یو آئی ف کی مسیحی امیدوار  ثریا بی بی کون ہیں؟
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وائس آف امریکا کے مطابق پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) نے قبائلی اضلاع کے انتخابات میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشست پر ایک خاتون امیدوار کو نامزد کیا ہے۔ ثریا بی بی نامی خاتون کا تعلق مسیحی برادری سے ہے اور وہ خیبر ایجنسی سے تعلق رکھتی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے 20 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں 100 سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

RelatedPosts

باجوڑ: مقامی جرگے نے خواتین کے سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کردی

مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر ملک بھر میں کارکنوں کا شدید احتجاج، اہم شاہراہوں کو بلاک کر دیا

Load More

ان انتخابات میں خواتین کی چار مخصوص اور ایک اقلیتی نشست بھی مختص کی گئی ہے، جس کے لیے سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں الیکشن کمیشن کو جمع کروا دی ہیں۔

خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والی ثریا بی بی نے چھ سال قبل ایک سلائی کڑھائی کے اسکول کی بنیاد رکھی تھی۔

وائس آف امريکہ سے بات کرتے ہوے ثريا بی بی نے بتايا کہ "ہمارے علاقے کی اکثرخواتین غريب ہيں ان کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے خواتين دور دراز سے پانی بھر کر لاتی ہيں۔”

ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں صرف ایک اسپتال ہے جس میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ مریضوں کو اکثر پشاور منتقل کیا جاتا ہے جس کے باعث راستے میں ہی اموات ہو جاتی ہیں۔

ثریا بی بی کے بقول انہی وجوہات کی بناء پر انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے علاقے میں خواتین کا کوئی کالج نہیں ہے انہیں خود بھی یہ افسوس ہے کہ وہ محض میٹرک تک تعلیم حاصل کر سکیں۔ تاہم وہ اس بات کو یقیی بنائیں گی کہ علاقے کی دیگر خواتین تعلیم سے محروم نہ رہیں۔

ثریا بی بی براہ راست الیکشن مین حصہ نہیں لے رہیں تاہم وہ اپنے گھر میں پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ ان کے بقول ان کا گھر کشادہ ہے اور یہاں تقاریب منعقد کرنا قدرے آسان ہے۔

مقامی صحافی   لحاظ علی کا امریکی  نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کی علاقے میں پوزیشن اتنی مضبوط نہیں ہے۔ تاہم وہ ثریا بی بی کو ٹکٹ دے کر علاقے میں اپنا سافٹ امیج اجاگر کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان پر قدامت پسندی کا لیبل کسی حد تک ختم ہو سکے۔

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی اعجاز شنواری کے بقول قبائلی اضلاع میں ان کی پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی خاتون کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بلوچستان میں بھی اقلیتی برادری کو نمائندگی دی گئی ہے۔

 

 

Tags: جے یو آئی فجے یو آئی ف کی مسیحی امیدوار ثریا بی بیفاٹا انتخاباتقبائلی اضلاع میں انتخابات
Previous Post

عمران خان سے نہیں جہانگیر ترین کے جہاز سے ڈر لگتا ہے حاصل بزنجو

Next Post

سعودی خواتین محرم کے بغیر بیرونِ ملک سفر کرسکیں گی

نیا دور

نیا دور

Related Posts

صدر منتخب ہونے پر رجب طیب اردوان کو شہباز شریف کی ٹیلی فون پر مبارک باد

صدر منتخب ہونے پر رجب طیب اردوان کو شہباز شریف کی ٹیلی فون پر مبارک باد

by نیا دور
مئی 30, 2023
0

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے پر رجب طیب اردوان کو مبارک باد دی...

190 ملین پاؤنڈ کیس: شیخ رشید نے نیب طلبی پر جواب جمع کرا دیا

190 ملین پاؤنڈ کیس: شیخ رشید نے نیب طلبی پر جواب جمع کرا دیا

by حسن نقوی
مئی 30, 2023
0

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کی مبینہ غیر قانونی سیٹلمنٹ کے کیس سے...

Load More
Next Post
سعودی خواتین محرم کے بغیر بیرونِ ملک سفر کرسکیں گی

سعودی خواتین محرم کے بغیر بیرونِ ملک سفر کرسکیں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

by خضر حیات
مئی 8, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit