• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

قبائلی اضلاع کی خواتین امیدوار بھی مسائل حل کرنے کی خواہاں

نیا دور by نیا دور
جولائی 19, 2019
in خبریں, خواتین, خواتین, فیچر, میگزین
3 0
0
قبائلی اضلاع کی خواتین امیدوار بھی مسائل حل کرنے کی خواہاں
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

 خيبر پختون خوا ميں نئے ضم شدہ اضلاع ميں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ہفتے کو ملک کی تاريخ ميں پہلی بار انتخابات ہو رہے ہيں۔

ان انتخابات میں 285 اميدوار ميدان ميں ہيں۔ جن ميں 2 خواتين بھی شامل ہيں۔ مجموعی طور پر 28 لاکھ ايک ہزار 837 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کريں گے۔

RelatedPosts

‘بنت حوا پنجرے میں’ پابند سلاسل رہنے والی خواتین کیسی زندگی گزارتی ہیں؟

پی ٹی آئی لاہور جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کی ویڈیوز منظر عام پر آگئیں

Load More

اس سے پہلے بھی قبائلی علاقوں سے خواتين نے انتخابات ميں حصہ ليا ہے ليکن پہلی بار صوبائی اسمبلی ميں نمائندگی کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔

خيبر ايجنسی کے حلقہ پی کے-106 سے ناہيد آفريدی عوامی نیشنل پارٹی (اے اين پی) کے ٹکٹ پر انتخابات ميں حصہ لے رہی ہيں۔ وہ پُراميد ہيں کہ 20 جولائی کا دن ان کے لیے بہترین ثابت ہو گا۔

وائس آف امريکہ سے بات کرتے ہوئے ناہید آفریدی نے بتايا کہ ميں اليکشن مہم ميں گھر گھر گئی ہوں۔ ريليوں کا بھی انعقاد کیا ہے۔ اب ديکھنا ہے کہ لوگ نظریئے کو ووٹ ديتے ہيں يا پھر پيسے کی ريل پيل کامیاب ہو گی، کيونکہ خيبر ايجنسی ميں اليکشن ميں پيسے کا بہت زيادہ استعمال ہوتا ہے۔

اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے انہوں نے بتايا کہ ہار جيت سے قطع نظر اس بات کی خوشی ہے کہ يہاں لوگوں نے پہلی بار کسی خاتون کو منظم انداز ميں انتخابی مہم چلاتے ہوئے ديکھا جو ايک بڑی تبديلی ہے۔

خواتين کے مسائل پر بات کرتے ہوئے اے این پی کی امیدوار کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے 70 سال سے کسی نے يہاں کے مسائل پر توجہ نہیں دی۔

کرم ايجنسی سے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت سے حصہ لینے والی علی بيگم بھی ناہيد آفريدی سے اتفاق کرتی ہيں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس دفعہ خواتين اميدواروں کے لیے کاميابی کے مواقع بہت کم ہيں ليکن يہ پھر بھی ايک اچھی پیش رفت ہے۔

وائس آف امريکہ سے بات کرتے ہوئے علی بیگم نے مزید کہا ہے کہ بد قسمتی سے قبائلی علاقوں ميں مذہب کی تشریح مختلف ہے۔ عورتوں کو بتايا جاتا ہے کہ ان کا کام گھروں کے اندر ہی رہنا ہے جبکہ باہر کی دنيا میں ان کا کوئی کام نہیں ہے۔

واضح رہے کہ علی بيگم گريڈ 22 ميں بطور مينجنگ ڈائريکٹر فرنٹئير ايجوکيشن ريٹائرڈ ہوئيں۔ انہوں نے عام انتخابات میں کرم ايجنسی سے آزاد حيثيت میں 1600 لیے تھے۔ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہيں کيونکہ سروس کے دوران انہوں نے ان علاقوں کے کافی دورے کئے تھے۔

2 یاد رہے کہ انتخابات میں خواتین کی 4 مخصوص نشستوں پر بھی 8 امیدوار سامنے ہیں۔ قبائلی اضلاع میں 16 نشستوں کے لیے 11 لاکھ تیس ہزار 529 خواتین حق رائے دہی استعمال کریں گی۔

قبائلی اضلاع کی خواتین امیدواروں میں سے نعیمہ کشور خان وہ واحد امیدوار ہیں جو پہلے بھی اسمبلی کا حصہ رہ چکی ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے منتوئی میں جنم لینے والی نعیمہ نے تعلیم پشاور سے حاصل کی اور زمانۂ طالبعلمی میں ہی وہ سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سٹوڈنٹ لائف سے ہی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سے وابستہ تھی پھر شادی کے بعد مردان چلی گئی۔‘

نعیمہ سنہ 2002 میں ایم پی اے اور 2013 میں ایم این اے رہ چکی ہیں۔

ان کے مطابق ’خاندان والوں کو پسند نہیں تھا میرا سیاست میں جانا لیکن میرے شوہر نے ساتھ دیا۔‘

دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع کے لیے اقلیت کی ایک نشست مختص کی گئی ہے اور جے یو آئی نے اس نشست پر خاتون امیدوار ثریا بی بی کو میدان میں اتارا ہے۔ ثریا بی بی کا تعلق خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل سے ہے، 45 سالہ ثریا نے گھر گرہستی میں زندگی گزاری ہے لیکن اپنے حلقے کی خواتین کے مسائل کو دیکھتے ہوئے انہوں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے ہونے والے الیکشن کو بہتر موقع سمجھتے ہوئے انہوں نے جے یو آئی کو خواتین کی مخصوص نشست پر ٹکٹ کے لیے درخواست دی جو منظور کرلی گئی اور انہیں خواتین کی مخصوص نشست پر ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

ثریا بی بی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ان کو نمائندگی کا موقع ملا تو وہ لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گی۔ ڈگری کالج نہ ہونے کی وجہ سے لڑکیوں کو باہر تعلیم کے لیے جانا پڑتا ہے، اسی طرح ان کی کوشش ہوگی کہ لڑکیوں کو سلائی کڑھائی اور دیگر فنی تعلیم دی جاسکے۔ علاقے میں دستکاری سینٹر کا قیام ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ ملازمتوں میں خواتین کے کوٹے پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا اس حوالے سے وہ اسمبلی میں آواز اٹھائیں گی۔

Tags: خواتینفاٹا انتخاباتفاٹا انضمامقبائلی اضلاعقبائلی اضلاع الیکشنقبائلی علاقوں میں خواتین
Previous Post

نیا پاکستان: حکومت نے ڈالر، ریال، درہم کے بعد اب یورو میں بھی قرض لے لیا

Next Post

قبائلی اضلاع کے انتخابات، ایف سی آر سے آئین پاکستان تک

نیا دور

نیا دور

Related Posts

عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

by نیا دور
مارچ 27, 2023
0

  اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کےچیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری...

سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

by نیا دور
مارچ 27, 2023
0

سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ درخواست پر سماعت...

Load More
Next Post
قبائلی اضلاع کے انتخابات، ایف سی آر سے آئین پاکستان تک

قبائلی اضلاع کے انتخابات، ایف سی آر سے آئین پاکستان تک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In