• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بحریہ ٹاون مافیا ہے یا ریاست کے اندر ریاست

ارشد سلہری by ارشد سلہری
جولائی 19, 2019
in تجزیہ, معاشرہ, میگزین
3 0
1
بحریہ ٹاون مافیا ہے یا ریاست کے اندر ریاست
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: ( ارشد سلہری) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت مافیا کے سامنے ڈٹ گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کسی قسم کے دباو کو خاطر میں نہ لانے کا واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مافیا کے سامنے جھکنا ملک و قوم کے ساتھ غداری ہوگا۔ اب ملک کے تمام طبقات کا قومی فریضہ ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں۔ دانستہ یا نادانستہ مافیا کی سپورٹ میں جانے والے کسی اقدام کا حصہ بنیں اور نہ ہی حمایت کریں۔ حکومت کے اچھے کاموں کو سراہا جائے۔ غلطیوں، کوتاہیوں سمیت عوام دشمن اقدام پر بھر پور تنقید کی جائے مگر مافیا کی حمایت ہرگز ہرگز نہ کی جائے۔ کوئی جواز نہ تلاش کیا جائے نہ کوئی بہانہ تراشا جائے۔

 صد شکر ادا کریں کہ پچھلے ستر سالوں میں ملک و قوم مافیا کی جس جکڑبندیوں میں جکڑی ہوئی تھی  اس مافیا سے نجات کا وقت آگیا ہے ۔ 

RelatedPosts

پاکستان میں تبدیلی، انقلاب کے امکانات اور رچرڈ گرے کی فلم ‘انٹرسیکشن’

صحافیوں اور ادیبوں کو سیاسی جماعتوں کا بھونپو نہیں بننا چاہئیے

Load More

سسلین مافیا ڈان تو وزیر ،مشیر اور جج خریدتا ہوگا مگر پاک مافیا ڈان ملکی صدر سے لیکر پوری کی پوری حکومتیں خرید لیتا ہے۔ پورے کے پورے محکمہ جات پاکی مافیا ڈان کی مٹھی میں ہیں۔ فورسز سلیوٹ کرتی ہیں۔ میڈیا کا وہ خود مالک ہے۔ صحافی اس کا پانی بھرتے ہیں ۔ دنیا کی بہترین آرمی کے اعلیٰ آفیسر ریٹائرمنٹ کے بعد پاکی مافیا ڈان کے پاس ملازمت کرتے ہیں ۔ پاکی مافیا کی طاقت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ پاک بحریہ کے نام پر بلاشرکت غیر ایشیا کا سب سے بڑا ہاوسنگ پراجیکٹ جو ریاست کے اندر ایک ریاست ہے طمطراق سے چلا یا جارہا ہے۔

جہاں اشرافیہ جو ملکی مسائل غربت ،مہنگائی ،دہشت گردی، بے روز گاری،بدامنی دھماکے وغیرہ سے بے نیاز رہائش پذیر ہے، جو لوگ بحریہ ٹاون میں جاتے ہیں یا جنہوں نے دیکھا ہے وہ اس بات کی تصدیق کریں گے کہ بحریہ ٹاون کو دیکھ کر نہیں لگتا ہے کہ پاکستان اس قدر غریب ملک ہے اور پاکستانی عوام کا 98 فیصد طبقہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہے ۔ بحریہ ٹاون کے انتظامات، سیکورٹی، دکانیں، جم, سکول، ہسپتال الغرض تمام تر حوالے سے ایک الگ ریاست ہے۔ بحریہ ٹاون بنانے میں کتنے معصوم لوگوں کا خون اور کتنے انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارہ گیا ہے، بحریہ ٹا ون کی بنیادوں میں کتنے انسانوں کا خون ہے، کتنے غریب لوگوں کی سسکیاں دبی ہیں۔ یہ ایک خوفناک، بھیانک اور لمبی کہانی ہے۔

بحریہ ٹاون کی ایک ایک دیوار کے نیچے کئی کئی انسانوں کا خون ہے۔ زمین ہتھانے کیلئے قتل غارت گری، زمینوں پہ ناجائز قبضے اور دیگر شیطانی کاروائیوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ ریاست پاکستان آج تک اس کو نام بدلنے پر مجبور نہیں کر سکی ہے۔ ملک کی کوئی فورس کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے کی جرات نہیں رکھتی ہے اور نہ کوئی عدالت سزا دینے کی ہمت کر سکتی ہے۔ ایم این اے ،ایم پی اے اور وزیر مشیر بنانا اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ ملک کے بڑے بڑے سیاستدان جو وزیر اعظم اور صدر بھی بنتے ہیں اور بن چکے ہیں ان کا گاڈ فادر ہے۔ موجودہ حکومت میں بھی کئی نمائندے شامل ہیں۔ سیاسی اتحاد، احتجاجی مارچ ، لانگ مارچ ،مارشل لاسمیت ملک وقوم کے تمام بڑے فیصلوں میں پاکی مافیا ڈان کی مشاورت ضرور شامل ہوتی ہے بصورت دیگر کامیابی کے امکان کم ہوجاتے ہیں۔

 موصوف کے بیک وقت حزب اقتدار اور حزب اختلاف سے قریبی تعلقات ہیں ۔ کسی بھی جانب سے خرید و فروخت کی ضرورت پوری کردی جاتی ہے ۔

ق لیگ، پیٹریاٹ ،پاک سرزمین پارٹی سمیت فاروڈ بلاک بنانے کے امور انجام دیتے ہیں۔ آرمی چیف ہو یا صدر پاکستان یا وزیراعظم سب کو رام کرنے کے گُر سے خوب واقف ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے الطاف حسین جیسے طاقت ور چیف بھی آن کی آن میں ڈھیر ہوتے دیکھے ہیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے قریبی مراسم ہیں ۔ وزارت اعظمی کے وقت یوسف رضا گیلانی، نواز شریف جیسے بڑے نام مذکور کے اپنے بندے تھے۔ ملک کے ہر ادارے کے سربراہ سمیت تمام بیوروکریسی آئین کی بجائے پاکی مافیا ڈان کی عزت کرتی ہے۔ بڑے سے بڑے واقعہ پر میڈیا نام نشر کرنے سے گریز کرتا ہے۔ مولانا سمیع الحق کے قتل پر بھی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے نام سے خبر نشر اور شائع ہوئی تھی۔

کسی مائی کے لال نے ہاوسنگ سوسائٹی کا نام لکھنے کی جرات نہیں کی تھی۔ سسلین مافیا ڈان توتورینا جذبات میں بہہ کر قتل و غارت پر اتر آتے ہیں۔ جذبات ہی توتورینا کی گرفتاری کا باعث بنے اور جیل میں مر گئے۔ پاکی مافیا ڈان ہر وہ کام کرتے ہیں جو توتورینا نے کیے تھے مگر مات نہیں کھاتے ہیں بلکہ ہرممکن طریقے سے جتتے ہیں۔

 

 

Tags: بحریہ ٹاونریاستسیاسی جماعتیںملک ریاض بحریہ ٹاون
Previous Post

اللہ سے وعدہ کیا تھا موقع ملے تو ملک لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

Next Post

فواد چوہدری نے مریم نواز کی میڈیا سینسر شپ کی مخالف کر دی

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

by ایمان زینب مزاری
مارچ 25, 2023
0

یہ اُس کے لیے بھی جواب ہے جو ہر پارٹی سے ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور آج شاہ...

احساس کا جذبہ ختم ہو جائے تو انسان زندہ لاش بن کے رہ جاتا ہے

احساس کا جذبہ ختم ہو جائے تو انسان زندہ لاش بن کے رہ جاتا ہے

by اے وسیم خٹک
مارچ 25, 2023
0

نجانے کبھی کبھار مجھے کیوں یہ لگتا ہے کہ ہم مر گئے ہیں اور یہ جو اس جہاں میں ہماری شبیہ لے...

Load More
Next Post
فواد چوہدری نے مریم نواز کی میڈیا سینسر شپ کی مخالف کر دی

فواد چوہدری نے مریم نواز کی میڈیا سینسر شپ کی مخالف کر دی

Comments 1

  1. راجہ ساجد says:
    4 سال ago

    Good

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In