• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

احمدی کمیونٹی نئے پاکستان میں تحفظ کی منتظر ہے

ارشد سلہری by ارشد سلہری
جولائی 20, 2019
in عوام کی آواز, مذہب, میگزین
6 0
5
احمدی کمیونٹی نئے پاکستان میں تحفظ کی منتظر ہے
35
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: (ارشد سلہری)  وطن عزیز میں خود کو احمدی کہنا تو کجا احمدیوں کے متعلق نرم رویہ رکھنا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ نرم رویہ ہو نہ ہو اگر آپ احمدیوں سے نفرت کا اظہار نہیں کرتے ہیں تو پھر بھی آپ کو شک کی نظر سے دیکھا جائے گا۔

گزشتہ دنوں ایک دفتری کولیگ نے اسرار کرنا شروع کر دیا کہ مرزا غلام احمد قادیانی کو لعنت ملامت کریں ورنہ ہم سمجھیں کہ تم بھی احمدی ہو۔ راقم الحروف نے سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ احمدی نہیں ہے اور مرزا صاحب کو گالی دینے سے انکار کر دیا کہ میں کسی کو گالی نہیں دے سکتا ہوں۔ اب وہ کولیگ اکثر واٹس ایپ پر مرزا صاحب کو گالیاں لکھ کر بھیجتا رہتا ہے۔

RelatedPosts

فیصل آباد میں احمدی قبروں کی توڑ پھوڑ، سیالکوٹ میں میت دفنانے کی اجازت نہ دی گئی

روزگار کے مناسب وسائل نہ ملنا پاکستانی اقلیتی برادری کا سب سے بڑا مسئلہ ہے

Load More

دوسری جانب راقم کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ راقم مرزائی، قادیانی اور کافر ہے۔ اس دن سے کئی کولیگز کا رویہ بدل گیا ہے۔ یہاں تک مل کر چائے پینے، کھانا کھانے سے بھی گریز برتنے کی نوبت آ چکی ہے۔ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک احمدی بزرگ کی ویڈیو گردش کر رہی ہے ۔ جس میں بزرگ احمدی امریکی صدر ٹرمپ کو احمدیہ کمیونٹی اور اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے بارے اردو میں بتا رہا ہے۔ انگریزی ترجمہ شان تاثیر کر رہے ہیں۔ اب اس ویڈیو کو لیکر نفرت کے مزید الاؤ جلائے جا رہے ہیں کہ دیکھیں قادیانی اور شان تاثیر ملک اور اسلام دشمنی کے خلاف شازش کر رہے ہیں۔ ویڈیو کو جنگل میں آگ کی طرح پھیلانے کی ہدایات دی جا رہی ہیں ۔

سازش تو تب ہوتی کہ احمدی بزرگ غلط بیانی سے کام لے رہا ہوتا جو کچھ وہ کہہ رہا ہے وہ سب کچھ غلط ہوتا،  شان تاثیر کے والد گورنر سلمان تاثیر بھی نفرت کی بھینٹ نہ چڑھا ہوتا ، احمدی عبادتیں گاہیں نہ جلائی ہوتیں،  احمدیوں کا عرصہ حیات تنگ نہ کیا ہوتا،  پھر کہا جا سکتا تھا کہ احمدی دروغ گوئی سے کام لیکر ملک اور اسلام کے خلاف سازشیں کرتے ہیں،  پاکستان کا کوئی شہری بزرگ احمدی کی ایک بات کو بھی جھٹلا نہیں سکتا ہے اور اس امر سے انکار نہیں کر سکتا ہے کہ جو بزرگ احمدی نے ٹرمپ کے سامنے باتیں کی ہیں وہ غلط ہیں اور محض پروپیگنڈا ہے۔

حقیقت سے ان باتوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ابھی چند پہلے سکھر میں ایک بے گناہ احمدی کو دن دیہاڑ ے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ سیالکوٹ میں چند مذہبی سیاسی مقامی راہنماوں نے بلوا کر کے احمدی عبادت گاہ مسمار کردی تھی۔

لاہور میں احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر حملے کیے گئے جس میں سینکڑوں احمدی جاں بحق ہو گئے تھے ۔ نفرتیں پھیلانے والے کیا یہ چاہتے ہیں کہ ہم قتل کریں۔ احمدیوں سے جینے کا حق بھی چھین لیں اور احمدی چپ چاپ رہیں۔ آہ بکا بھی نہ کریں۔ شکایت بھی نہ کریں۔ خاموشی سے قتل ہوتے رہیں، مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر نفرت بعض کے نزدیک جزو ایمان ہے اور ان کی پیدا کردہ نفرتیں کئی انسانوں کی جان لے چکی ہیں ۔ اللہ جانے آگے کتنے بے گناہ لوگ ان نفرتوں کی بھینٹ چڑھتے ہیں۔ ریاست نفرتوں کےخلاف بھی بیانیہ دے۔ ایسے لوگوں کا بھی احتساب کیا جائے جو مذہب اور عقیدے کے نام پر نفرتوں کا کاروبار کر رہے ہیں۔ پاکستان میں مذہبی اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو چند مذہبی قوتوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ عمران خان حکومت نے جس طرح مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی جان بچائی ہے اور اسے آزادی دی ہے۔ امید ہے نئے پاکستان میں احمدیوں سمیت تمام اقلیتوں کو تحفظ دیا جائے گا اور تمام اقلیتوں کو برابر کے شہری کی حیثیت سے تمام بنیادی انسانی حقوق حاصل ہوں گے۔ نفرتوں کے مراکز ختم ہوں گے ۔ انسانی اقدار کو فروغ ملے گا ۔ ہر مذہب اور عقیدے کا احترام کیا جائے گا۔ ایک دوسرے کی مقدسات کو مقدس ہی سمجھا جائے گا۔ مذہب اور عقیدے کے نام پر قتل وغارت گری کا باب بند ہوگا ۔

 

 

Tags: احمدی کمیونٹیپاکستان میں قادیانی کیمونٹیعمران ٹرمپ ملاقاتقادیانی
Previous Post

قبائلی اضلاع میں پہلی بار صوبائی انتخابات: پارٹی پوزیشن کیا ہے؟

Next Post

بھارت: گاؤ رکھشا کے نام پر انتہا پسندوں نے تین افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

مار دھاڑ، لوٹ کھسوٹ، دھوکہ دہی اور کرپشن میں ہماری کارکردگی لاجواب ہے

مار دھاڑ، لوٹ کھسوٹ، دھوکہ دہی اور کرپشن میں ہماری کارکردگی لاجواب ہے

by اے وسیم خٹک
مارچ 28, 2023
0

اکثر ہم کسی نا کسی کی زبان سے کارکردگی کا ذکر سنتے رہتے ہیں کہ کارکردگی ٹھیک نہیں، یا تسلی بخش نہیں۔...

جسٹس سجاد علی شاہ

جب ساتھی ججز نے چیف جسٹس کو عہدے سے برطرف کر دیا

by نیا دور
مارچ 27, 2023
0

پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک تاریک ترین باب وہ ہے جب 1997 میں ساتھی ججز نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ...

Load More
Next Post
بھارت: گاؤ رکھشا کے نام پر انتہا پسندوں نے تین افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا

بھارت: گاؤ رکھشا کے نام پر انتہا پسندوں نے تین افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا

Comments 5

  1. عمیر عظیم says:
    4 سال ago

    بہت خوب خاتم المرسلین رحمۃالعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تو تمام بنی نوع کے لیے امن اور رحمت کا پیغام لے کر آئے تھے

    جواب دیں
  2. Mirza sultan ahmad says:
    4 سال ago

    جب طالبان نے اعلان کیا تھا کہ آ ئیں کفر ہے۔حکومت کافروں کی ہے۔پاکستانی فوجیوں کا جو آ پریشن میں شہید ہوئے جنازہ جائز نہیں۔اس وقت یہ سب لوگ کہاں سو رہے تھے جو آ ج اعتراض کر رہے ہیں

    جواب دیں
  3. طارق احمد says:
    4 سال ago

    اللہ تعالی آپکا حامی و ناصر ہو,آمین

    جواب دیں
  4. Hadia says:
    4 سال ago

    وزیر اعظم صاحب سے پوری امید ہے کہ جس طرح وہ ملک سے برائ کا خاتمہ کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں اسی طرح احمدیوں کے خلاف پراپوگنڈے کا بھی خاتمہ کریں گے اور لوگوں کے سامنے مولویوں کی اصل تصویر لے کر آئں گےکہ کس طرح اپنے سیا سی مقاصد کے لئے مولوی نے احمدیت کو استعما ل کیا . اور احمدیوں کو سارے تحفظات فراہم کریں گے.

    جواب دیں
  5. وسیم احمد says:
    4 سال ago

    آپ نے مختصر لیکن بہت جامع لکھا ہے اس احمدی بزرگ نے سچ بولا ہے اس پر غصہ کس بات کا جب احمدیوں پر یہ سب ظلم پاکستان میں کھلم کھلا ہوتا ہے اس پر فخر کیا جاتا ہے تو دنیا کے علم میں آنے پر غصہ کیوں کرتے ہیں احمدی تو سالوں سے یہ سب ظلم اللہ کی خاطربرداشت کرتے چلے جا رہے ہیں کوئی شکوہ شکایت نہی کرتے لیکن جب ان جگہوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں کے پاس جا کر بتاتے ہیں جن کے ساتھ حکومت پاکستان نے معاہدے کئے ہیں کہ ہم تمام شہریوں کو آزادی دیں گے کہ پاکستان میں ہم پر ظلم ہوتا ہے تو سب کو آگ لگ جاتی ہے بطور احمدی ہم نے ہمیشہ وطن عزیز کے لئے قربانیاں دی ہیں یہ وطن ہمارا ہے وطن لوگوں کی جائیداد نہی ہوتا سب نے مل کر رہنا ہوتا ہے اللہ نفرت کرنے والوں کو سمجھ بوجھ عطا فرمائے۔

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Shehbaz-Sharif-Vs-Bandial

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے آئینی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوگا

by اعجاز احمد
مارچ 29, 2023
0

...

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

by شاہد میتلا
مارچ 29, 2023
0

...

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In