• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عظمت سعید سے ہاتھ نہ ملایا’

نیا دور by نیا دور
نومبر 15, 2019
in انصاف, بڑی خبر, خبریں, میگزین
5 0
0
‘جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عظمت سعید سے ہاتھ نہ ملایا’
30
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ویب سائٹ پاکستان 24 کے مطابق پاکستان کی سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر بار ایسوسی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے بھی شرکت کی ہے اور وہ حاضرین کی توجہ کے مرکز رہے۔

سپریم کورٹ کے ہال میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر بار کی جانب سے ڈنر میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اٹارنی جنرل اور سینئیر وکلا نے تقریب میں شرکت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی تقریب میں شریک ہوئے اور حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔

RelatedPosts

‘نیب ترامیم پر اسمبلی پوری نہ ہونے کی بنیاد پر اعتراض لگاتے ہیں، خود فل کورٹ بنچ نہیں بناتے’

‘آزادی اظہار سے متعلق آپ لوگوں سے اختلاف تھا، اب احساس ہوا آپ ٹھیک تھے’

Load More

فل کورٹ ریفرنس کے بعد عدالت کے سرمونیل ہال میں تمام ججز اور سینئر وکلا اکھٹے ہوئے۔ وکیلوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو گھیرے رکھا اور ان سے گپ شپ کرتے، تصاویر کھنچوانے کی درخواستیں کرتے رہے۔

اس موقع پر دیکھا گیا کہ چیف جسٹس آصف کھوسہ انتہائی مختصر وقت کے لیے چائے پر سرمونیل ہال میں رکے جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہال میں موجود جسٹس عظمت سعید سے ہاتھ نہ ملایا۔

جسٹس عظمت سعید بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے دوری اختیار کیے رہے۔ ایک موقع پر جسٹس قاضی فائز سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے بلانے پر ان کے پاس گئے تاہم وہاں پہلے سے موجود اٹارنی جنرل انور منصور خان اور جسٹس قاضی فائز نے ہاتھ نہ ملائے۔ جسٹس قاضی فائز اور اشتر اوصاف نے گفتگو کی لیکن اٹارنی جنرل انور منصور کھڑے رہے۔

خیال رہے کہ صدارتی ریفرنس کے دائر کیے جانے کے بعد ایک ضمنی جواب میں اٹارنی جنرل انور منصور نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں تحریری طور پر انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے اور سرکاری مؤقف میں جسٹس قاضی فائز کے رویے اور ان کی ذہنی اپروچ پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے ان کو شہرت کا بھوکا کہا۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز کے خلاف صدارتی ریفرنس سننے والے دیگر ججز میں جسٹس گلزار احمد بھی شامل ہیں جو جسٹس آصف کھوسہ کے قریب رہے۔ وہ جسٹس کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس بنیں گے۔

یہ خبر ویب سائٹ پاکستان 24 پر بروز منگل, اگست 27 2019 شائع ہوئی

دوسری جانب جسٹس شیخ عظمت سعید کے اعزاز میں دیے گئے الوداعی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سید امجد شاہ نے کہا کہ جسٹس عظمت شیخ کے چند فیصلوں پر وکلا کو تحفظات ہیں، سیاسی مداخلت افواج پاکستان کی ساکھ متاثر کرتی ہے، جسٹس عیسی اور کے کے آغا کے خلاف ریفرنس کی ترجیحی سماعت غلط ہے، ملک میں گھٹن ہے، کیا عدلیہ، پارلیمنٹ اور میڈیا آزاد ہیں؟

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے 16 ججز کے سامنے جو تقریر کی اس کا متن پاکستان کے سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے اپنی ٹویٹ میں شئیر کیا ہے۔

جسٹس عظمت شیخ کے چند فیصلوں پر وکلا کو تحفظات ہیں، سیاسی مداخلت افواج پاکستان کی ساکھ متاثر کرتی ہے، جسٹس عیسی اور کے کے آغا کے خلاف ریفرنس کی ترجیحی سماعت غلط ہے، ملک میں گھٹن ہے، کیا عدلیہ، پارلیمنٹ میڈیاآزاد ہیں؟ پاکستان بار کے سربراہ امجد شاہ الوداعی فل کورٹ ریفرنس میں تقریر pic.twitter.com/r9nmUyNzZv

— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) August 27, 2019

سید امجد شاہ نے اپنی تقریر کے ابتدا میں شرکا محفل کو سلام پیش کیا اور کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اس تقریب میں خطاب کرنے کا موقع ملا، بعد ازاں انہوں نے اس موقع کا خوب فائدہ اٹھایا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے جسٹس عظمت سعید کے پیشہ ورانہ سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس عظمت سعید نے 1974 میں سرسید کالج سے گریجویشن کیا، 1978 میں پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اسی سال راولپنڈی سے انہوں نے عملی وکالت کا آغاز کیا۔

جسٹس عظمت سعید 1980 میں لاہور ہائی کورٹ اور اگلے برس ہی سپریم کورٹ کے وکیل بنے، یکم دسمبر 2004 میں لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جبکہ اگلے ہی سال یکم جون 2005 کو جج مقرر ہوئے۔

یکم جون 2012 کو انہیں ترقی دیتے ہوئے سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا۔ اس سے قبل جسٹس عظمت سعید 1997 میں احتساب بیورو کے اسپیشل پروسیکیوٹر، 2000 میں نیب کے ڈپٹی پروسیکیوٹر جنرل جبکہ 2001 میں اسپیشل پروسیکیوٹر رہے۔

امجد شاہ نے جسٹس عظمت سعید کی تعریف میں کہا کہ ان کو قانونی نکات پر غیر معمولی گرفت اور مہارت حاصل ہے، جہاں جسٹس عظمت سعید کی تعریف ہوئی تو وہیں امجد شاہ نے یہ بھی کہا کہ وکلا کو ان کے چند فیصلوں پر جائز تحفظات بھی ہیں۔

اس کے بعد انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دیوانی اور فوجداری مقدمات کے بڑی تعداد میں فیصلہ جات قابل تعریف اقدام ہے لیکن عام لوگوں کے مقدمات جو عرصہ دراز تک عام عدالتوں میں زیر التوا رہتے ہیں، وہاں بھی جلد فیصلے کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی ذمہ داری سپریم کورٹ کی ہے۔

امجد شاہ نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہر طرف انتہائی گھٹن ہے، حکومت اور اداروں کی طرف سے ہر طرح کی اختلافی آواز کو دبانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا مختلف اداروں کو آئین میں ان کے طے شدہ اختیارات سے تجاوز کر کے دوسرے اداروں کے اختیارات اور کام میں مداخلت کرنے کی اجازت ہونی چاہیے؟ اور کیا سپریم کورٹ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے میں کامیاب رہی ہے؟ یہ ایک اہم اور بڑا سوال ہے کہ آیا عدالتیں اور پارلیمان آئین میں دیے گئے اختیارات کے مطابق آزادی سے اپنا کام کر رہے ہیں؟

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ وکلا برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے لیکن سیاسی معاملات میں مداخلت کے الزامات ادارہ کی ساکھ اور غیر جانبداری کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ جبکہ پاکستان ان حالات میں اس کا بلکل متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہر ادارے کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کا پابند بنائے۔

امجد شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہر قسم کی اختلافی آواز کو دبایا جا رہا ہے، لوگوں کو اس بنیادی حق سے محروم کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات میں الجھایا جا رہا ہے۔ لوگوں کے اس بنیادی آئینی حق کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ کو اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بار کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنسز کی اپنی باری سے پہلے سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے سماعت پر بھی شدید تحفظات ہیں۔ لہذا ہم توقع کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریفرنس میں دائر کردہ آئینی درخواستوں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان، ماسوائے ان کے جو اس تنازع کا حصہ ہیں پر مشتمل بنچ بنائے جو ان کی سماعت کرے۔

آخر میں سید امجد شاہ نے جسٹس عظمت سعید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Tags: جسٹس عظمت سعیدجسٹس قاضی فائز عیسیٰ
Previous Post

ایجوکیشن فیسٹ: پی آئی ٹی بی پلان نائن کے دو سٹارٹ اپس کی دوسری اور تیسری پوزیشن

Next Post

ایف آئی اے نوکری کا جھانسہ دیکر خواتین کو ہراساں کرنے والے گروہوں کیخلاف متحرک

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

by نیا دور
مارچ 25, 2023
0

اظہر مشوانی اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگ 'نیا دور' کے خلاف منظم مہم چلاتے رہے ہیں، ہم پر الزام لگاتے...

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

by حسن نقوی
مارچ 25, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی پنجاب اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے۔ پی ٹی...

Load More
Next Post
ایف آئی اے نوکری کا جھانسہ دیکر خواتین کو ہراساں کرنے والے گروہوں کیخلاف متحرک

ایف آئی اے نوکری کا جھانسہ دیکر خواتین کو ہراساں کرنے والے گروہوں کیخلاف متحرک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In