وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے آدھے رہنماپی ٹی ایم کی سوچ کے حامی ہیں ، کچھ کو سمجھ نہیں آ رہا کہ کرنا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جس نظریے پرسیاسی قوت بنی وہ تونہیں رہا، پارٹی کےآدھےرہنماپی ٹی ایم کی سوچ کے حامی ہیں۔
پیپلز پارٹی جس نظریے پر ایک سیاسی قوت بنی تھی چونکہ وہ نہیں رہا تو اب آدھے رہنما PTM کی سوچ کے حامی ہیں، کچھ جئے سندہ کو آئیڈیلائز کر رہے ہیں اور کچھ کو سمجھ نہیں آ رہی کرنا کیا ہے، فرحت اللہ بابر بھی ہیجانی دماغی کیفیت کا شکار ہیں ورنہ طارق فتح جیسے ناسور کی حمائیت ناممکن ہے https://t.co/ApHVruzd3V
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 30, 2019
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ جیے سندھ کو آئیڈیلائز کر رہے ہیں اور کچھ کو سمجھ نہیں آ رہاکہ کرناکیاہے، فرحت اللہ ہی ان کا شکارہیں ورنہ طارق فتح جیسے ناسور کی حمایت ناممکن ہے۔