پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی حکومتی کارکردگی پر گیلپ پاکستان کی نئی رپورٹ سامنے آگئی۔ گیلپ پاکستان نے نئے سروے میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ عوام حکومتی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی کارکردگی پر 53 فیصد شہری ناراض اور 45 فیصد خوش ہیں۔
A greater proportion of Pakistanis want CM #Buzdar replaced (44%), as opposed to those who think otherwise (38%), according to a recent Gallup survey. An even greater proportion of respondents from #Punjab (56%) support removal. https://t.co/zzb1oYZW03
— Gallup Pakistan (@GallupPak) October 4, 2019
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 92 فیصد ووٹرز نے حکومتی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔
سروے کے مطابق پی ٹی آئی کے نوجوان ووٹر حکومتی کارکردگی سے جہاں انتہائی مطمئن ہیں وہیں وہ مہنگائی میں اضافے سے پریشان نظر آئے۔
76% respondents say that @ShahbazShareef was a better Cheif Minister than CM @UsmanAKBuzdar. 15% say that CM #Buzdar is better. https://t.co/DvCXKWjiTj
— Gallup Pakistan (@GallupPak) October 4, 2019
سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سپورٹرز تقسیم نظر آئے۔
Of #PTI voters, 40% say that Shahbaz #Sharif was a better Cheif Minister than Usman #Buzdar. https://t.co/xO6XuMw41Z
— Gallup Pakistan (@GallupPak) October 4, 2019
رپورٹ کے مطابق 76 فیصد افراد نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو عثمان بزدار سے بہتر قرار دیا۔