• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بغاوت پر اکسانے کا الزام، شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام کا معاملہ عدالت میں پہنچ گیا

نیا دور by نیا دور
اکتوبر 17, 2019
in خبریں, سیاست, میڈیا, میگزین
1 0
0
بغاوت پر اکسانے کا الزام، شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام کا معاملہ عدالت میں پہنچ گیا
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پیمرا نے دو ماہ قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف مبینہ طور پر بغاوت پر اکسانے کا حامل پروگرام نشر کرنے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے جیو نیوز کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور نشریاتی ادارے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا تھا۔

پیمرا کا موقف تھا کہ میزبان شاہ زیب خانزادہ نے 18جولائی کو نشر کیے گئے اپنے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں اسکینڈل کی حامل ویڈیو کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے نیب کے سربراہ کو ‘یکطرفہ بنیادوں پر’ ہدف بنایا اور اس حوالے سے نیب کا موقف نہیں لیا۔

RelatedPosts

پیمرا نے بول نیوز، بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا حکم جاری کر دیا

مفتاح اسماعیل کا عمران خان کو ملک ریاض کا طعنہ، چینلز نے پریس کانفرنس کی کوریج بند کردی

Load More

پیمرا کے اس اقدام کے خلاف جیو نیوز نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی جس میں پیمرا کی جانب سے عائد کردہ الزامات کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان کے آئین کے تحت پیمرا کو اس بات کا کوئی استحقاق نہیں کہ وہ دوسروں پر بغاوت کے الزام لگا کر سرٹیفکیٹ تقسیم کرتا پھرے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے جنگ جیو گروپ کی درخواست پر سماعت کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے بہزاد حیدر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

مذکورہ درخواست میں پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں عدالت کے روبرو پیمرا کے قانونی مشیر طاہر تاڑر نے پیش ہو کر درخواست کی مخالفت کی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پیمرا کے نوٹس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا چینل کے خلاف رویہ امتیازی، جانبدارانہ اور نامناسب ہے، پیمرا کے بغاوت کے الزامات غیر قانونی ہیں اور اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ نیب کے دفاع میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

جیو نیوز نے کے وکیل نے کہا کہ پیمرا نے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 (اے) کی خلاف ورزی کی اور عدالت سے استدعا کی کہ وہ پیمرا کو ہدایت کرے کہ وہ قانون کے دائرہ میں رہے ہوئے کام کرے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو پابند کرے کہ پیمرا آرڈیننس 2002 کے تحت ان کے پاس کسی پر بغاوت کا الزام لگانے کا کوئی اختیار نہیں اور الزام لگا کر وہ اپنی حدود سے تجاوز کر رہے ہیں۔

نشریاتی ادارے نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ یہ بھی حکم جاری کرے کہ آئین کے تحت جیوز نیوز کو کوئی بھی خبر، کوئی بھی جائز تبصرہ اور نیب کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنانے کی آزادی ہے جہاں اس سلسلے میں نیب کا بھی موقف لیا جائے گا۔

جیو نیوز نے استدعا کی کہ پیمرا کو پابند کیا جائے کہ جب تک نیب درخواست گزار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے، اس وقت تک ریگولیٹری اتھارٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی خبر یا پروگرام پر پیمرا جیو نیوز کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت کو غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

Tags: پیمراجیو نیوزشاہ زیب خانزادہ
Previous Post

کیا پاکستان تحریک انصاف اپنے اہم ترین انتخابی وعدے سے یوٹرن لینے والی ہے؟

Next Post

مولانا صاحب دھرنا بہت جلدی دے رہے ہیں

نیا دور

نیا دور

Related Posts

عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور

عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور

by نیا دور
مارچ 29, 2023
0

چیف جسٹس آف پاکستان کے انفرادی حیثیت میں ازخود نوٹس لینے کے اختیارات کو محدود کرنے کے لیے عدالتی اصلاحات سے متعلق...

سابق فوجی افسر کا اپنے سویلین بیٹے کے لیے انصاف کا مطالبہ

سابق فوجی افسر کا اپنے سویلین بیٹے کے لیے انصاف کا مطالبہ

by نیا دور
مارچ 29, 2023
0

میجر جنرل (ر) سید ظفر مہدی عسکری اور ان کے اہل خانہ نے فوج اور عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان...

Load More
Next Post
مولانا صاحب دھرنا بہت جلدی دے رہے ہیں

مولانا صاحب دھرنا بہت جلدی دے رہے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In