• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مارچ 21, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

”مجھے بتایا گیا کہ حکم آیا ہے، فیصلے کی وجہ معلوم نہیں“

نیا دور by نیا دور
اکتوبر 19, 2019
in بین الاقوامی, خبریں, میڈیا, میگزین
2 0
0
”مجھے بتایا گیا کہ حکم  آیا ہے، فیصلے کی وجہ معلوم نہیں“
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے سٹیون بٹلر نے کہا ہے کہ پاکستان کا ویزا ہونے کے باوجود لاہور ایئر پورٹ کے عملے نے انہیں لاہور اترنے کے بیس سے پچیس منٹ کے اندر اسی جہاز سے واپس واشنگٹن روانہ کر دیا۔

سٹیون بٹلر انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے لاہور میں 19 اور 20 اکتوبر کو ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کے لیے 17 اکتوبر کی شب لاہور پہنچے تھے۔

RelatedPosts

No Content Available
Load More

واشنگٹن واپسی پر وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا “میرے ویزے پر ایئرپورٹ عملے کے ایک افسر نے انٹری کی مہر جیسے ہی لگائی تو فوراً ہی اس نے اپنے بڑے افسر کو بلایا جس کے بعد مجھے ایک دفتر لے جایا گیا۔ وہاں موجود اہلکار نے چند فون کالز ملانے کے بعد مجھے کہا کہ میرا نام کسی اسٹاپ لسٹ پر ہے اس لیے مجھے پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں۔”

انہوں نے کہا کہ “میں نے پاکستانی اہلکار سے پوچھا کہ میرے پاس ویزا ہے تو آخر مسئلہ کیا ہے۔ مگر وہ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اس نے کہا یہ لسٹ وزارتِ داخلہ بناتی ہے۔ یہ حکم وہاں سے آیا ہے اس لیے اسے اس فیصلے کی وجہ معلوم نہیں۔

ایک حکومتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرامریکی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ وزارتِ داخلہ کی ‘اسٹاپ لسٹ’ میں اگرکسی شخص کا نام ہو تو حکام اسے بیرونِ ملک یا اندرونِ ملک سفر سے روک سکتے ہیں۔

سٹیون بٹلر کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے ایشیا کوآرڈینیٹر ہیں۔ وہ 2007 سے لے کر اب تک متعدد بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

کانفرنس میں جانے سے روکنے کی کوشش سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ “میں یہ تو سمجھنے سے قاصر ہوں کہ پاکستان میں حکومت کا اندرونی نظام کیسے چلتا ہے، مگر یہ درست ہے کہ پاکستان کے بارے میں گزشتہ برسوں میں مَیں نے تنقید پر مبنی تحریریں لکھی ہیں۔ مگر ہم نے حکومت سے گفتگو کرنے کی بھی کوشش کی۔ ہم متوازن رپورٹ پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اوائل میں مَیں نے ایک آرٹیکل لکھا جس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی بعض سفارشات پرتنقید کی تھی۔ ہم نے میڈیا کورٹس کی تجویز کی بھی مخالفت کی تھی جن کے قیام کے لیے پاکستان میں کام ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب چینلز زبردستی بند کیے جاتے ہیں تو ہم اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔ جب کسی صحافی کو گرفتار کیا جاتا ہے تو ہم مذمت کرتے ہیں۔ ایسا صرف پاکستان کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایسے اقدامات کی ہم مخالف کرتے ہیں۔

سٹیون بٹلر کا کہنا تھا کہ “یہ درست ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کے دور میں صحافیوں پر قدغنیں بڑھی ہیں۔ آزاد صحافت کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔”

اس کی مثال دیتے ہوے انہوں نے کہا کہ “ہم نے دیکھا کہ پچھلی حکومتوں میں فوج اور سول حکومت ایک دوسرے سے متصادم تھے۔ اور اس بات نے صحافیوں کے لیے ایک ایسی فضا پیدا کر دی تھی کہ وہ سول حکومت پر زیادہ تنقید کر سکتے تھے۔”

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں سول حکومت اور فوج کے مراسم بہت اچھے ہیں۔ لہذٰا اب پاکستان میں تنقیدی صحافت کی گنجائش بہت کم ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فوج عوام میں بہت مقبول ہے اور طاقتور بھی لہذٰا وہ چاہتی ہے کہ اس کی مرضی چلے۔

سٹیون بٹلر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اداروں کی مرضی کے خلاف چلنے پر اخبار اور ٹی وی چینلز کو بند کر کے انہیں مالی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ لہذٰا متعدد میڈیا مالکان وہ لائن عبور نہیں کرتے جو ان حلقوں کی جانب سے کھینچ دی جاتی ہے۔ ان کے بقول اس سینسر شپ کے پیچھے پاکستان کی فوج ہے۔

Tags: سٹیون بٹلرسی پی جے
Previous Post

میرا بیان میڈیا پر نشر ہوا؟

Next Post

”آئین کہتا ہے ملک کو منتخب نمائندے چلائیں گے“

نیا دور

نیا دور

Related Posts

حکومت نے پیٹرول سبسڈی کا اعلان کرنے سے پہلے مشورہ نہیں کیا: آئی ایم ایف

حکومت نے پیٹرول سبسڈی کا اعلان کرنے سے پہلے مشورہ نہیں کیا: آئی ایم ایف

by نیا دور
مارچ 21, 2023
0

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے کم آمدنی والےطبقے کے لیے پیٹرول سبسڈی...

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا۔ وہ اگلے الیکشن کے لئے بیانیہ...

Load More
Next Post
صادق و امین شیخ رشید، اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تاریخی اختلافی نوٹ

”آئین کہتا ہے ملک کو منتخب نمائندے چلائیں گے“

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In