• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, جنوری 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اتنی ورکشاپس، اتنی باتیں، یااللہ خیر!

جویریہ سعید by جویریہ سعید
نومبر 2, 2019
in صحت, عوام کی آواز, کلچر, میگزین
2 0
0
اتنی ورکشاپس، اتنی باتیں، یااللہ خیر!
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کبھی کبھی تنہائی میں کوئی کلاسک پڑھتے پڑھتے نئے زمانے کی سرگرمیوں پر نظر ڈالیں تو یونہی ایک گستاخ سا وہم ہوتا ہے کہ یہ پیرنٹنگ) بچوں کی پرورش) بھی کہیں ایک پامال موضوع نہ بن جائے۔

” It seems like a very terrifying and tough job to me “کچھ لوگوں کی باتوں سے لگتا ہے کہ جب تک ایک آدھ پی ایچ ڈی نہ ہو اس موضوع پر، یا کسی معزز اور مقبول ادارے سے کچھ سرٹیفیکیٹس کورسز نہ ہوں یا کچھ مخصوص اساتذہ سے پڑھ نہ رکھا ہو، بندے کو کم از کم ماں نہیں بننا چاہیے۔ اگلی باری باپ بننے کی آئے گی۔

RelatedPosts

للت مودی لائف سٹائل: لگژری کاروں کے دلدادہ، لندن میں حویلی، جانیں آئی پی ایل کے بانی کیسے رہتے ہیں

Load More

دوسرا رولا ان نفسیات کے ماہرین اور طالب علموں نے ڈالا ہوا ہے۔

”انیس سو بانوے کی ایک رات جب میں کتاب بند کر کے وڈیو گیم کھول کے ہی بیٹھا تھا تو میرے کمرے میں آکر میرے باپ نے مجھے ڈانٹا۔ اس ڈانٹ نے میرے نفسیاتی وجود پر جو گہرا زخم چھوڑا اس کے نشانات آج بھی مجھے تنگ کرتے ہیں۔ اگرچہ کہ اس کے بعد بھی میرے ابا نے نیا کمپیوٹر بلکہ میک بک خرید دی، اچھی ادارے میں پڑھوایا، جب میں دیر تک سویا پڑا رہتا تھا تو میرا ”بے رحم اور پرانی قدروں کا محافظ جمود کا مشعل بردار بے حس“ باپ منہ اندھیرے میرے اللے تللے پورے کرنے کو منہ اندھیرے نوکری پر گالیاں کھانے کو نکل جایا کرتا تھا مگر یقین کرو عزیزو! انیس سو اٹھانوے میں وہ رات میری روح پر جو زخم چھوڑ گئی ہے اس کا درماں کرنے کو مجھے آج تک کوئی نہ ملا“۔

”اس لیے آج میں چوریاں کرتا ہوں، لوگوں کو بے نقط سناتا ہوں، اپنے زندگی کے ساتھی سے بے وفائی کرتا ہوں اور ٹیکس چوری کرتا ہوں۔ کیونکہ میرi شخصیت کی اٹھان کے اس ٹیڑھ کی ساری ذمہ داری میرے اس فرعون صفت باپ پر عائد ہوتی ہے جو بظاہر مجھے بڑا پیار بھی کرتا تھا اور میرے لیے دعائیں کرتے مر بھی گیا۔ مگر دعاؤں سے کیا ہوتا ہے۔ پیرنٹنگ کی ایک ورک شاپ تک اس نے کبھی اٹینڈ نہ کی اور سایکوتھراپی کا ایک سیشن اس نے نہ کروای “۔

بھائی! ٹھیک ہے کہ بڑوں سے غلطیاں ہوئیں، اساتذہ کا برا حال ہوا، اسکول سسٹم میں کرپشن بھر گئی مگر یہ جو ساری اور گھٹا ٹوپ اندھیرا دکھاتے ہو جس میں ہم سب کے ماں باپ سرجھکائے پامال راستوں پر چلتے بھیانک شکلوں والے بے حس عفریت دکھائی دیتے ہیں۔ بھائی یہ والی ہارر فلم سے بڑھ کر کوئی ماڈرن ہارر نہیں لکھا گیا۔

وہ بے چارے اکبر الہ آبادی اسی لیے تو رجعت پسند تھے کہ کہہ گئے

ہم ایسی سب کتابیں قابل ضبطی سمجھتے ہیں

کہ جن کو پڑھ کے بیٹے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں

یہ حال صرف کالج یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے پر ہی نہیں ہوتا بلکہ پیرنٹنگ کی کسی ورکشاپ کو اٹینڈ کرنے کے بعد بھی ایسا ہی محسوس ہوتا ہے۔

کئی نجات دہندوں کی باتیں سن کر دل میں تھرتھراہٹ سی پیدا ہوتی ہے اور بندہ سوچتا ہے کہ چونکہ ورکشاپس اور سیشنز کے بل بھرنے کی سکت نہیں، اس لیے بچے پالنے کے بجائے انگریزوں کی طرح کتا یا بلی پال لیتے ہیں۔ کم از کم کچھ روحوں کو مجروح کرنے کا بارگراں لے کر اللہ کے حضور پیش ہونے کے خوف سے تو بچ رہیں گے۔

ہاں!!! میں نے یہ سب لکھنے کی گستاخی کی ہے۔ اب آؤ ! مجھے سنگسار کرو!!

Tags: بچوں کی پرورشلائف سٹائل
Previous Post

ٹریفک کی بڑھتی ہوئی لاقانونیت اور ہمارے رویے

Next Post

البغدادی کی لاش عراق میں دفن کی جائے گی ؟

جویریہ سعید

جویریہ سعید

مصنفہ طب اور نفسیات کی طالبہ، کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں اور کمیونیٹی ورک میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اردو اور انگریزی ادب سے خاص لگاؤ ہے، چھوٹی عمر سے میگزینز میں لکھ رہی ہیں۔

Related Posts

اتنا جھوٹ بولوں گا کہ اور خطرناک ہو جاؤں گا

اتنا جھوٹ بولوں گا کہ اور خطرناک ہو جاؤں گا

by عاصم علی
جنوری 29, 2023
0

لوگوں کو اتنا جھوٹ بار بار بتاؤ کہ وہ سچ ماننے لگ جائیں اور جھوٹ اس حساب سے بولنا ہے کہ پہلے...

اصالتِ ماہیت اور مکتبِ خراسان

اصالتِ ماہیت اور مکتبِ خراسان

by حمزہ ابراہیم
جنوری 28, 2023
0

جدید سائنس نے یہ بتایا ہے کہ چیزیں مرکبات (Molecules) سے مل کر بنی ہیں۔ ان کی صفات مرکبات کی ترتیب اور...

Load More
Next Post
البغدادی کی لاش عراق میں دفن کی جائے گی ؟

البغدادی کی لاش عراق میں دفن کی جائے گی ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In