وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پورا ملک گھوم لیا ابھی تک مطالبات کا پتہ نہیں کہ چاہتے کیا ہیں۔
اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے پورا ملک گھوم لیا لیکن ابھی تک ان کے مطالبات کا پتا نہیں چلا کہ وہ چاہتے کیا ہیں۔
پورا ملک گھوم لیا ابھی تک مطالبات کا پتا نہیں کہ چاہتے کیا ہیں۔ سندہ اور پنجاب نے فضل الرحمنٰ کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکام چاہتی ہے دینا میں کرپشن کیخلاف لانگ مارچ ہوتے ہیں یہ عجیب مارچ ہے کہ احتساب کا عمل روک دو ، بہرحال شوق پورا کر لیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 30, 2019
فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں لانگ مارچ کرپشن کے خلاف ہوتے ہیں لیکن یہ عجیب مارچ ہے کہ احتساب کا عمل روک دو، بہرحال شوق پورا کر لیں، سندھ اور پنجاب نے فضل الرحمان کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔