• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, اگست 15, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ہم اپنی پہچان بھول گئے

نیا دور by نیا دور
نومبر 26, 2019
in تجزیہ, ثقافت, میگزین
7 1
0
ہم اپنی پہچان بھول گئے
42
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: (محمود علی) اس وقت گلگت بلتستان سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پاکستان کے مختلف شہروں کا رخ کیا ہیں۔ اس غرض سے ہجرت کی ہیں کہ اچھی زندگی، تعلم اور دوسری معاملات آسانی سے میسر آ سکیں۔ عموماً گلگت بلتستان کے لوگ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آباد ہوتے ہیں۔ کراچی کا شمار دنیا کی بڑی آبادی والے شہروں میں ہوتا ہے کیونکہ گزشتہ مردم شماری کے مطابق کراچی کی کل آبادی 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ "روشنیوں کا شہر” کہلانے والا یہ شہر ہر لحاظ سے اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان کی ساری بڑی انڈسٹریز کراچی میں موجود ہیں حالانکہ دوسرے شہروں کی نسبت کراچی کچرے کی وجہ سے خاصا بدنام ہے لیکن اس کے باوجود اکثر لوگ کراچی میں رہنے اور مستقل طور پر آباد ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان لوگوں میں سے ایک میں بھی ہوں۔ گلگت سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد یہ خواہش تھی کسی کوئی اچھی سی یونیورسٹی میں داخلہ مل جائے، اگرچہ اپنی سکول اور کالج لائف میں میں ہمیشہ نورمل سٹوڈنٹ رہا لیکن ہر لمحہ ایک جنون سا میرے اندر موجود تھا، ساتھ ساتھ محنت اور مستقل جدوجہد پر قوی یقین رکھتا تھا۔ آخرکار اگست 2019  کو کراچی یونیورسٹی "ڈیپارمنٹ آف ماس کمیونیکیشن” میں داخلہ مل گیا جس کے بعد ایک نئی زندگی کا آغاز ہو گیا۔ گھر میں سب سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے گھر کی یاد بھی بہت آتی ہے لیکن والدین ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ”بیٹا تم بھی اپنے بڑے بھائیوں کی طرح اعلیٰ تعلیم حاصل کرو, اس کے لئے کسی بھی شہر جانا ہو جائے ہماری دعا ہمیشہ اپ کے ساتھ ہوگی“۔

RelatedPosts

نوجوان طالبعلم موٹر سائیکل سمیت دریائے چترال میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری

وادی آرکاری کو تباہی سے بچایا جائے، صدیوں پرانا برفانی تودہ ایٹم بم سے کم نہیں

Load More

امی نہیں چاہتی تھیں کہ میں کراچی چلا جاؤں کیونکہ بڑے بھائی نے سات سال کراچی میں گزارے تھے، اس وجہ سے امی ہر وقت پریشان ہوتی تھی کہ "میرے بیٹے کی کیا حالت ہوٖئی ہو گی وہ کس حال میں ہوں گے”۔ اب معاملہ کچھ یوں ہے کہ جب بھی گھر میں فون پر بات ہوتی ہے تو کوشش یہی ہوتی ہے کہ گھر والوں کو اپنی اچھی حال کا ذکر کروں اور یہی کرتا ہوں۔ چلو! یہ سب گھر کے معاملات تھے اب ایک جرنلزم کا سٹوڈنٹ ہونے کی حیثیت سے یہ میرا اولین فرض بھی بنتا ہے کہ جس خطے کی بات مذکورہ بالا میں ہوئیِ، اس خطے کے باسی اپنی تاریخِ، جغرافیہ اور زبانوں سے کتنے واقف ہیں؟

گزشتہ کئی سالوں سے گلگت بلتستان کی اہمیت عالمی سطح پر بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے سیاحت کو خاصا فروغ مل گئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی کاروباری معاملات میں کافی بہتری آئی ہیں جن میں ہوٹل انڈسٹری سرفہرست ہیں۔ تاہم ریاستِ پاکستان نے اس خطے کو اب تک آئینی حقوق سے محروم رکھا ہے، دریں اثناء ریاست ان کے مسائل سے زیادہ وسائل پہ نظر رکھی ہوئی ہے لیکن اس دیس کے باسی ابھی تک حقیقت سے ناواقف ہیں۔ چلو! یہ حقائق ساری دنیا جانتی ہیں کیونکہ ایک نہ ایک دن سچ سب کے سامنے آئے گا۔

1نومبر1947ء کو گلگت بلتستان نے ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی اور تاریخ کے اوراق میں پہلی بار گلگت کشمیر سے الگ ہو گیا چنانچہ یہ ایک بڑا انقلاب تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ 15 دنوں تک گلگت بلتستان ایک آزاد ریاست کے طور پر دنیا کے نقشہ پر موجود رہا۔ بعدازاں انہی 15 دنوں کی آزادی کے بعد پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔ اس تاریخی فیصلے کے اندرونی حقائق کیا تھے؟ کہ آیا گلگت بلتستان کے ساتھ اس وقت کیا واقعہ رونما ہوا تھا کہ انھیں اتنا اہم قدم اٹھانا پڑا۔ اس دیس کے باسیوں نے بغیر کسی شرط کے ریاست پاکستان سے الحاق کیا۔ یہ ایسی حساس باتیں ہیں جن کا ذکر بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے بیان کرنا مناسب نہیں ہو گا۔

جغرافیائی لحاظ سے گلگت بلتستان کی بین الاقوامی سطح پر کتنی اہمیت ہے؟ اس پر کچھ سرسری نگاہ ڈالتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی کل آبادی تقریباً 105  ملین ہے اور یہ دس اضلاع پر مشتمل ایک اہم ترین خطہ ماننا جاتا ہے۔ ان دس ضلعوں میں غذر، گلگت، ہنزہ، نگر، کہرمنگ، گانچے، شگر، سکردو، دیامر اور استور شامل ہیں۔ اور اس خطے کی خاص بات یہی ہے کہ دنیا کے تین ممالک سے سرحدیں ملتی ہیں۔ جن میں چین، انڈیا، افغانستان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ افغانستان کا علاقہ واخان پٹی بھی اس خطے سے جوڑا ہوا ہے جو کہ گلگت بلتستان کو تاجکستان سے الگ کرتا ہے۔ گلگت بلتستان کا کل رقبہ72971مربع کلومیٹر ہے۔تاہم سیاحتی مقامات کی اگر ہم بات کریں تو یہاں درجنوں ایسی جگہیں موجود ہیں جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ سالانہ لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح ان مقامات کا رخ کرتے ہیں۔اس خطے میں 50 چوٹیاں واقع ہیں جو کہ تقربیاً سات ہزار میٹر سے بلند ہیں۔ دنیا کے تین بلند ترین اور دشوار گزار پہاڑی سلسلے قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش یہاں آن ملتے ہیں۔ جب کہ دنیا کے تین سب سے بڑے گلشئیر بھی اسی خطے میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ اس خطے میں مختلف پہاڑ، ندیاں، وادیاں، تاریخی مقامات و عمارتیں، کھیل کے میدان، جھیل وغیرہ موجود ہیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ گلگت بلتستان ہر لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے چاہے ثقافت ہو یا تاریخ، زبانیں ہو یا بلندترین چوٹیاں، پوری دنیا میں ایک الگ پہچان رکھتی ہے۔

جس قوم کو اپنی تاریخ کا علم نہیں ہوتا وہی قوم بدترین غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔ موجودہ دور میں لوگوں کا سارا دھیان جدیدیت پر ہیں۔ وہ اس دوران اپنی وجود اور اپنے علاقے کو بھول جاتے ہیں۔ دنیا کی رنگا رنگی میں ایسے کھو جاتے ہیں کہ نکل جانے کا نام ہی نہیں لیتے۔ میں اس وقت جامعہ کراچی کا طالب علم ہوں اور جرنلیزم پڑھ رہا ہوں۔ گلگت بلتستان کے طلباء سے ملاقات ہوتی ہے جن کا تاریخ میں کم دلچسپی ہوتی ہیں۔۔ یہ ایک تشویش کی بات ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہونا چائیے کہ ہماری ایک طویل اور منفرد تاریخ اور ثقافت رہی ہیں۔

گلگت بلتستان کا فرزند ہونے کے باوجود ہمیں یہاں تک علم نہیں ہوتا کہ دنیا کی بلندترین چوٹیاں کے ٹو اور نانگاپربت بھی اسی سرزمین میں واقع ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ہماری نئی نسلوں کو اس کا نہیں پتہ۔

بین الاقوامی تاریخ دانوں نے کئی کتابیں لکھی ہیں جن میں گلگت بلتستان کی قبل از مسیح کی تاریخ بھی شامل کی ہے۔ ان مورخین کا کہنا ہیں کہ گلگت بلتستان کی سرزمین قدیم زمانے سے آباد تھی اور دنیا کے بڑے مذاہب کے اثار قدیمہ اب بھی ملتے ہیں۔ مزید ان کا کہنا ہیں کہ اس خطے میں دنیا کی قدیم ترین زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں مقامی زبان بروشاسکی، شینا، واخی، کھوار اور بلتی شامل ہیں۔

مقامی تاریخ دانوں کے مطابق گلگت بلتستان کی قدیم ترین زبان بروشاسکی ہے۔ اس خطے کی سب سے قدیم زبان بروشاسکی کے حوالے سے اہم معلومات فرہم کرتے ہوئے ان کا کہنا ہیں کہ ” بروشاسکی زبان کی جڑیں پورے سنٹرل ایشیا میں پھیلی ہوئی تھیں۔ "بروشال سٹیٹ” کی سرکاری زبان اس وقت یہی بروشاسکی ہی تھی”۔

اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس زبان کی کتنی اہمیت ہو گی۔ اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "بروشسکی زبان کا شمار دنیا کے قدیم زبانوں میں ہوتا ہے۔ ماہرین لسانيات کا کہنا ہے کہ یہ زبان سیکنڈ ملینیم میں سنڑل ایشیا میں بسنے والے لوگوں کی مشترکہ زبان ہوا کرتی تھی۔ یہی نہیں بلکہ سنسکرت زبان کے بہت سارے الفاظ اور بروشسکی زبان کے الفاظ میں مماثلت پائی جاتی ہے، رگ وید ہندوؤں کی مقدس کتاب ہے، ماہرین یہ خیال ظاہر کرتے ہیں کہ رگ وید میں بھی ایسے لاتعداد الفاظ موجود ہیں، جن کی مماثلت بروشسکی زبان کے الفاظ سے ہوتی ہیں۔

محققین کے نزديک ہزاروں سال قبل بروشسکی زبان بون مذہب کے ماننے والوں کی مشترکہ زبان تھی، اور اس دور میں بروشسکی زبان کا رسم الخط بھی موجود تھا۔ جبکہ یہ علاقہ زبانوں کے لحاظ سے خاصا مالامال ہے اور بروشاسکی زبان کے علاوہ دوسری زبانیں بھی بولی جاتی ہیں لیکن موجودہ صورتحال اس کے برعکس ہیں کیونکہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت نہ ہونے کے برابر ہے۔ ریاست نے گلگت بلتستان کے مقامی زبانوں کو پاکستان کے علاقائی زبانوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا تھا جس کے باعث گلگت بلتستان کے عوام اس اقدام سے مایوس تھے۔لہذا اب وقت آچکا ہے کہ نوجوان طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانی ہو گی۔

Tags: جغرافیائی لحاظڈوگرا راجگلگت بلتستانماہرین لسانيات
Previous Post

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پرچے منسوخ ہونے پر طلبہ کا احتجاج

Next Post

یہ 60 سالہ بزرگ نظیف لالا کون ہے؟

نیا دور

نیا دور

Related Posts

کیا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار گیا؟

کیا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار گیا؟

by بخت منیر
اگست 15, 2022
0

یہ حساس معاملات ہیں، ان پر بات کرنے یا سوال کرنے کی جرات تو بہت بڑے بڑے لوگ نہیں کرسکتے تو میرے...

ٹکڑوں میں بٹی ہوئی زندگی اور ایک تصویر، عارف علی کی نظر میں۔۔۔

ٹکڑوں میں بٹی ہوئی زندگی اور ایک تصویر، عارف علی کی نظر میں۔۔۔

by طاہر اصغر
اگست 15, 2022
0

یہ شہرناآسودہ خواہشوں، ناتمام آرزؤں اور پائمال امیدوں کی داستان سناتا ہے جن کے پاس سب کچھ ہے۔۔ اور۔۔ جن کے پاس...

Load More
Next Post
یہ 60 سالہ بزرگ نظیف لالا کون ہے؟

یہ 60 سالہ بزرگ نظیف لالا کون ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,742
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے نے دوپہر 12:10 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تھا۔ 12 مسافروں میں دو غیر ملکی مسافر بھی سوار ہوئے۔ آخر یہ لوگ کون تھے؟میڈیا میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔urdu.nayadaur.tv/news/94168/charter-plane-karachi-airport-india-karachi-airport/ ... See MoreSee Less

بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ، میڈیا پر چہ مگوئیاں

urdu.nayadaur.tv

بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اور یہاں سے 12 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہو گیا۔ ذ...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

2 hours ago

Naya Daur Urdu
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران خاتون پر پستول تاننے والا تھانیدار نوکری سے فارغurdu.nayadaur.tv/news/94163/pti-long-march-25-may-islamabad-sho-abid-jutt-punjab-police/ ... See MoreSee Less

Photo

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In