• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 8, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

فلمی باپ: برصغیر میں فلمیں ان کے مثبت اور منفی کردار کے بغیر ادھوری

سفیان خان by سفیان خان
جون 19, 2021
in فیچر, میگزین
5 0
0
Filmi-fathers
30
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

فلمیں چاہے بالی وڈ کی ہوں یا پھر لالی وڈ یا ہالی وڈ کی، ان فلموں میں کہیں نہ کہیں والد کے جذبات اور احساسات کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ پاکستانی اور بھارتی فلموں کی بیشتر کہانیاں یوں سمجھیں کہ والد محترم کے بغیر ادھوری تصور کی جاتی ہیں۔ ’فلمی والد‘ کا ہر روپ نرالا اور انوکھا ہوتا ہے، کہیں وہ سخت گیر تو کہیں نرم خو تو کہیں سماجی اعتبار سے اس قدر بلند ہوتا ہے کہ اُسے داماد یا بہو بھی اپنے معیار کی درکار ہوتی ہے اور ایسے میں اولاد اپنی من مانی کرے تو جناب پھر وہ کسی کی نہیں سنتا۔ اس کا اندازہ ’مغل اعظم‘ میں اکبر بادشاہ کے اس مکالمے سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ’ہم ایک لاڈلے بیٹے کے شفیق باپ ضرور ہیں، مگر ہم شہنشاہ کے فرض کو نظر انداز نہیں کر سکتے، ہم اپنے بیٹے کے دھڑکتے ہوئے دل کے لئے ہندوستان کی تقدیر نہیں بدل سکتے۔‘ اب سوچیں جب جاہ جلال والے اکبر بادشاہ، اکلوتے بیٹے کی محبت میں فلم میں نہیں پگھلے اور کسی طرح بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی تو دیگر ’فلمی باپ‘ کیونکر منزل سے بھٹک سکتے ہیں۔ جبھی تو پیار و محبت کی کشتی میں سوار ہیرو اور ہیروئن کو کئی فلموں میں ’فلمی باپ‘ نے زیادہ نقصان پہنچایا اور سماج کی دیوار ایسے بنے کہ دل جیتنے کے لئے لاکھ جتن کرنے پڑ گئے۔

RelatedPosts

No Content Available
Load More

ویسے یہ بھی بڑا مسئلہ رہا ہے کہ بیٹے جی ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا‘ کی تشریح کچھ غلط سمجھ لیتے، جبھی جرم کی راہ پر چل پڑتے، جبھی تو فرض شناس والد، اپنی ہی گولی سے کلائمکس میں اس کا نشانہ لے کر دوسرے جہاں پہنچا دیتا۔ یاد ہے نا دلیپ کمار اور امیتابھ بچن کی کلاسک فلم ’شکتی‘۔ کہیں بیٹے کو اس بات کا غصہ ہوتا کہ اس کی کلائی پر یہ کیوں لکھا ہے کہ ’میرا باپ چور ہے‘؟ اب اسی کا انتقام وہ سماج سے چن چن کر لیتا۔ فلمی باپ کے ساتھ ایک المیہ یہ بھی رہتا کہ وہ پیار کسی اور سے کرتے اور شادی کسی اور سے، وجہ خاندانی وقار اور اصول راہ کی رکاوٹ بنتے۔ ایسے میں محبت کو ’بن بیاہی ماں‘ بنا کر چلتے بنتے اور جب ہیرو کو پتہ چلتا کہ وہ فلاں کا ناجائز بیٹا ہے تو اس کی نفرت کچھ اور بڑھ جاتی۔ جو انسانی حقوق کا علم دار بن کر پہلے ماں کے حق کے لئے آواز اٹھاتا۔ کہیں ایسا بھی ہوا ہے کہ باپ ولن کے ہاتھوں اپنے خاندان کا صفایا کرنے کے لئے انتقام کی آگ میں ایسا جلتا ہے کہ ’گبر سنگھ‘ کے خاتمے کے لئے جے اور ویرو کی خدمات حاصل کر لیتا ہے۔

پرانی فلموں میں سب سے غم زدہ اور المناک منظر وہ ہوتا تھا جب ’بابل‘ کا گھر چھوڑ کر راج دلاری کی ڈولی اٹھتی تھی۔ ایسے مواقع پر بہتے آنسوؤں کی لڑیوں کے ساتھ فلمی والد بیٹی کو ایسے وداع کرتا جیسے وہ کسی محاذ پر جا رہی ہو، پس منظر میں شنہائی کی صدا، والد کی اندرونی غم گین کیفیت کو بیان کرتی۔ جب کہ ہدایتکار کے لئے بھی یہ ضروری ہوتا کہ وہ اس درد اور الم کی کیفیت سے دوچار والد کو اور پریشان کرنے کے لئے کوئی گیت تیار کریں، جیسے چھوڑ بابل کا گھر یا پھر بابل کی دعائیں لیتی جا، یا پھر چل ری سجنی اب کیا سوچے، یا پھر چلو رے ڈولی اٹھاؤ۔ اب ان گانوں کو سن کر والد ہی نہیں جناب ماں، بہنیں، پڑوسی یہاں تک کہ پرانا عاشق بھی پھوٹ پھوٹ کر رونے پر مجبور ہو جاتا۔

ان فلموں میں کبھی ایسا بھی ہوا کہ فلمی والد انجانے میں اپنے ہی بیٹے یا بیٹی کی جان کا دشمن بن جاتا اور کلائمکس میں رائٹر بھیا کوئی نہ کوئی ڈرامائی موڑ لا کر ان پر جب یہ انکشاف کرتے کہ جس کے خون کے پیاسے ہو رہے ہیں، وہ ان کا ہی خون ہے تو مت پوچھیں کیسے کیسے جذباتی مکالمات دیکھنے اور سننے کو ملتے۔

فلمی والد کے لئے ایک مشترکہ کہانی یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ کسی بات پر بچپن کے لنگوٹیے یار کو ناراض کر دیتے اور پھر جناب دونوں کی دشمنی اس عروج پر پہنچتی کہ ان کی اولاد کے لئے یہ بھی ضروری ہوتا کہ وہ ایک دوسرے کے عشق میں بے گانے ہو جائیں کیونکہ وہ اگر ایسا نہیں کریں گے تو بھلا دونوں کے خاندان میں دوستی کا رنگ کیسے بکھرے گا۔ ایک زمانے میں یہ فارمولا، ہر فلم ساز کا پسندیدہ رہا ہے۔ جس پر ہر ہدایتکار نے خوب ہاتھ صاف کیا۔

Saudagar

ویسے کچھ والد ایسے بھی ہوتے، جو اولاد کے لئے سب کچھ قربان کر دیتے اور جب بڑھاپے کی دہلیز پر آتے تو ان سے نگاہیں پھیر لی جاتیں، تب وہ تن تنہا دن و رات پھر سے اس قدر محنت کرتے کہ دنیا فخر کرتی اور اولاد ملال۔ کچھ ایسا ہی دکھایا گیا تھا نا ’رام اوتار‘ اور ’باغبان‘ میں؟

کہیں جناب ’باپ اور بیٹے‘ مل کر ایسی ہیرا پھیری دکھاتے کہ ہر کوئی یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا کہ ’باپ نمبری بیٹا دس نمبری‘۔ حالیہ برسوں میں باپ کا کردار ہر فلم میں عام زندگی کی طرح کم سے کم ہوتا جا رہا ہے۔ اب نہ طالش صاحب، یوسف خان، الیاس کاشمیری، پران، نذیر احمد، بلراج ساہنی، اوم پرکاش، اپتل دت جیسے اداکار رہے اور نہ ہی والد کے گرد گھومتی فلمیں تخلیق کی جا رہی ہیں۔ بلکہ اب تو ہیرو ہو یا ہیروئن فلمی باپ کو بلا جھجک بتا دیتے ہیں کہ ان کی محبت کی راہ میں دیوار مت بنیں اور والد بھی سکرپٹ رائٹر کا احسان مند ہوتے ہوئے کہ انہوں نے اُن کا کردار تو رکھا، زیادہ چوں چرا نہیں کرتے۔ بھئی صحیح بات ہے جب سب کچھ بدل گیا ہے تو ’ فلمی باپ‘ کیوں وہی دقیانوسی خیالات والے رہیں۔

Tags: فلمی باپفلمی والدمغل اعظم
Previous Post

کیا بیرونِ ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ممکن ہے؟

Next Post

فیروزی حجرے کی قبر: ‘ایک بچہ ہے چھوٹا سا، جس کا کچھ کھو گیا ہے’

سفیان خان

سفیان خان

Related Posts

سوات: سیلاب کی وجہ سے ٹراؤٹ فش کے کاروبار کو 1ارب 35 کروڑ روپے کا نقصان

سوات: سیلاب کی وجہ سے ٹراؤٹ فش کے کاروبار کو 1ارب 35 کروڑ روپے کا نقصان

by شہزاد نوید
فروری 8, 2023
0

جس طرح ہر علاقہ اپنی کسی مخصوص سوغات کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے تو اسی طرح خیبر پختونخواہ...

کم سن بچوں کے اغوا کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

کم سن بچوں کے اغوا کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

by فیصل رحمان
فروری 8, 2023
0

دنیا بھر میں کم سن بچوں کا اغوا ایک سنگین مسئلہ ہے اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے ممالک بھی اس کی...

Load More
Next Post
فیروزی حجرے کی قبر: ‘ایک بچہ ہے چھوٹا سا، جس کا کچھ کھو گیا ہے’

فیروزی حجرے کی قبر: 'ایک بچہ ہے چھوٹا سا، جس کا کچھ کھو گیا ہے'

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 8, 2023
2

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
1

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In