• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, جولائی 3, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

نوبل امن انعام کیلئے نامزد، اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب سے ایک ملاقات

ڈاکٹر امجد ثاقب ستارہ امتیاز سمیت متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکے ہیں، انہیں 2021 میں ایشیا کا نوبل انعام 'ریمن میگسیسے ایوارڈ ' ملا جبکہ غربت کے خاتمے کیلئے کیے گئے کام پر 2022 میں انہیں نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اقصیٰ یونس by اقصیٰ یونس
مئی 18, 2022
in میگزین
14 0
0
نوبل امن انعام کیلئے نامزد، اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب سے ایک ملاقات
17
SHARES
79
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کسی بھی معاشرے میں انصاف ، ایثار، رواداری ، اخوت اور بھائی چارہ بنیاد ہوتا ہے اور اسی مضبوط بنیاد کے ساتھ انسانوں سے معاشرے بنتے اور نکھرتے ہیں۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کی ان بنیادوں کو مضبوط بناتے ہوئے ہر شہری کو اسکے بنیادی حقوق فراہم کرے ۔جس میں انصاف کی فراہمی ، جان و مال عزت کا تحفظ ، کرپشن سے پاک معاشرہ ، سب کیلئے برابری پہ منبی اصول ہوں ۔ لیکن جب ریاست یہ تمام کرنے میں ناکام ہو تو ریاست کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق معاشرے کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے اپنا حصہ ڈالے ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب پاکستان کے ایک ایسے ہی بیٹے ہیں جنہوں نے اخوت فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھتے ہوئے معاشرے کی رضاکارانہ طور پہ خدمت کا بیڑہ اپنے سر لیا۔

‎محمد امجد ثاقب ایک انسان دوست شخص ، پاکستانی سماجی کاروباری، ترقیاتی ماہر، سابق بیوروکریٹ اور مصنف ہیں۔ وہ اخوت فاؤنڈیشن کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مائیکرو فنانس تنظیم ہے جو معاشرے کے سب سے زیادہ مستحق طبقات کو بلا سود قرضے فراہم کرتی ہے۔

RelatedPosts

اسرائیلی وزیراعظم اور ابو ظہبی کے ولی عہد نوبیل امن انعام کیلیے نامزد

Load More

2001 میں اپنے قیام کے بعد سے، تنظیم نے اب تک کامیابی سے PKR 157 بلین (US$884 ملین) بلا سود قرضے تقسیم کیے ہیں، جس سے پاکستان بھر میں 5.5 ملین سے زیادہ خاندانوں کی مدد کی گئی ہے۔ غربت کے خاتمے کے لیے کثیر جہتی نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے، اخوت نے پاکستان کی پہلی فیس فری یونیورسٹی، اخوت کالج یونیورسٹی سمیت کئی دوسرے منصوبے شروع کیے ہیں جو کہ پاکستان بھر کے ہونہار طلبہ کے لیے کھلا ہے، جو دوسری صورت میں اعلیٰ تعلیم کے متحمل نہیں ہوں گے۔ اخوت اپنی زیر نگرانی کئی دوسرے پراجیکٹس چلاتا ہے جن میں سے کچھ میں مالی شمولیت کو بڑھانا، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی، ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی مدد کے ساتھ ساتھ خوراک اور کپڑوں کی فراہمی شامل ہیں۔ امجد ثاقب سے بات کرنے کا موقع ملا، آئیے، اس ادھوری ملاقات کا احوال آپکو سناتے ہیں ۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے بچپن کے دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پنجاب کے شہر کمالیہ میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایف ایس سی کرنے کے بعد کنگ ایڈوڑ کالج سے ایم بی بی ایس کیا اور اسکے بعد سول سروس کو جوائن کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ معاشرے کے غریب طبقے کیلئے کچھ کرنا چاہتے تھے تب ہی انہیں پتا چلا کہ مائیکروفنانس ایک بہتر کاوش ہے اور اگر اس میں سے سود نکل جائے تو یہ ایک بہترین کاوش بن سکتا ہے۔ اسلئے 2001 میں سول سروس کو چھوڑ کر ایک سوشل ورکر کے طور پہ کام شروع کیا اور بلا سود قرضوں پہ مبنی مائیکروفنانس کے ادارہ اخوت فاؤنڈیشن کی بنیا د رکھی۔

اپنے بچپن کی بہترین یادیں شئیر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بہت محنت کرنے والا طالب علم تھا اور مجھے بچپن سے ہی ادب اور شاعری سے بہت لگاؤ تھا ۔ وہ بہت محنت اور لگن سے پڑھتے تھے اور سکول کے زمانے میں ہی شاعری کے بہت بڑے دلدادہ تھے ۔

اپنے خاندان کی اچھی روایات پہ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ باتیں بچپن سے ہی سکھائی گئی جن میں ہمدردی ، دوسروں کی مدد کرنا ،ایثار رواداری اور قربانی شامل تھا۔ انہیں یہی سکھایا گیا کہ زندگی کا مقصد دوسروں کی مدد کرنا اور دوسروں کے لئے جینا ہے اور انکی خاندانی روایات اور انکے بزرگوں کی سکھائی گئی باتوں ہی کی وجہ سے ان میں غریبوں کے درد کو محسوس کرنے کی حس موجو د ہے۔

زندگی پہ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زندگی ایک انعام ہے۔ زندگی اللہ کی ایک نعمت ہے۔ انسان کو سوچنا چاہیے کہ وہ اس دنیا میں کیوں آیا، اسکی تخلیق کا کیا مقصد تھا۔ پھر اس راز کو پانا چاہیئے، زندگی خودشناسی کا نام ہے، اس میں ایثار ہمدردی اور دوسروں کی مدد شامل ہے ۔ اپنی ذات سے ہٹ کر دوسروں کیلئے سوچنا اور کام کرنا زندگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں خود کو بہتر بنانا اور اپنی ذات پہ کام کرنا ایک مسلسل عمل ہے ۔ زندگی میں کئی موڑ آتے ہیں جب آپ اپنی ذات کا تجزیہ کرتے رہتے ہیں ۔ اور انسان خود آگاہی کے سفر کے بعد اپنی غلطیوں پہ کام کرتے ہوئے ان کو درست کرتا رہتا ہے۔ اپنی ذات کی تعمیر ایک مسلسل عمل ہے ۔

اخوت فاؤنڈیشن پہ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے ادارے میں کام کرتے تھے جہاں مائیکرو فنانس پہ کام ہورہا تھا ۔ اور انہوں نے سوچا اگر اس میں سے سود نکل جائے تو ایک بہترین کام ہو سکتا ہے ۔ تو بالکل ویسے ہی جیسے خاندان میں بہن بھائی ایک دوسرے کو چھوٹے چھوٹے قرضے دیتے ہیں اس قرض دینے کے عمل کو ایک ادارے کی شکل دے کر اخوت فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی، ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد لوگوں کو فقط کھانا دینا نہیں تھا ان کا مقصد لوگوں کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرکے خودانحصا ر بنانا تھا۔

‎ڈاکٹر امجد ثاقب ستارہ امتیاز سمیت متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات کے وصول کنندہ ہیں، جو پاکستان کا ایک ممتاز سول اعزاز ہے۔ انہیں اپنی تنظیم اخوت فاؤنڈیشن کے تحت سود سے پاک قرض کے پروگرام کے لیے 2021 میں "ایشیا کا نوبل انعام” ریمن میگسیسے ایوارڈملا۔ انہیں غربت کے خاتمے کے لیے کیے گئےکام پر 2022 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے کام کو کسی بھی ایوارڈ ضرورت نہیں مگر نوبل امن انعام کیلئے انکی نامزدگی ان پہ اللہ کا بہت بڑا کرم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کام کرنے کی توفیق بھی اللہ ہی کی طرف سے ملتی ہے ۔

‎انہوں نے نو کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں اخوت کا سفر اور مولو مصلی اور چار آدمی شامل ہیں، جو اخوت کی تشکیل میں ان کے سفر کو بیان کرتی ہیں۔ وہ کئی پاکستانی اخبارات میں باقاعدگی سے کالم لکھتے ہیں۔ امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ انکی کتابیں خاص طور پہ اخوت کا سفر ضرور پڑھیں ۔

سوشل میڈیا پہ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نوجوان نسل میں آگاہی پیدا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ مگر یہ کردار مزید مثبت ہو سکتا ہے اگر لوگ سوشل میڈیا کی طاقت کو سمجھتے ہوئے اس کے مثبت پہلو پہ مزید کام کریں۔

آخر میں پاکستان کی نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ۔ محنت اور لگن سے اپنا کام جاری رکھیں ۔ سچائی ، امانت داری ، ہمدردی ایثار اور دیانت داری ان چند خوبیوں کو اپنی ذات میں شامل کریں اور اپنی ذات کے خول سے نکل کر دوسروں کیلئے سوچیں اور انکے لئے جئیں یہی اصل زندگی ہے ۔

Tags: اخوت فاؤنڈیشنڈاکٹر امجد ثاقبڈاکٹر امجد ثاقب کا انٹرویونوبل امن انعام
Previous Post

اختلافی ووٹ شمار نہیں ہوں گے: SC | حمزہ حکومت گر گئی؟ | اتحادی جماعتوں کی شہباز سے ملاقات | کیا الیکشن ہونا چاہیے؟

Next Post

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اقصیٰ یونس

اقصیٰ یونس

مصنفہ سے ٹوئٹر پر [email protected] کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts

"پنجابی پینوراما میں خاموش چاکر” شاعر، محقق اور دانشور اکرم شیخ

"پنجابی پینوراما میں خاموش چاکر” شاعر، محقق اور دانشور اکرم شیخ

by طاہر اصغر
جولائی 2, 2022
0

بیلے، چوپال اور ترنجن، ماہیے ٹپے اور لوک گیت، لہلہاتی ہوئی فصلیں، رومانوی داستانوں کی خاص لَے اور ترنم یہ ہے وہ...

بغاوت کی ممکنات اور جمود کو برقرار رکھنے میں تعلیم کا کردار

بغاوت کی ممکنات اور جمود کو برقرار رکھنے میں تعلیم کا کردار

by امجد نذیر
جون 25, 2022
0

لوگ بغاوت کیوں نہیں کرتے؟ مزدوراٹھ کھڑے کیوں نہیں ہوتے؟ کیوں انقلاب یا انقلابیوں کا ساتھ نہیں دیتے؟ باوجود غربت، جبر اور...

Load More
Next Post
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

کیا عمران خان حقیقی پی ٹی آئی کو زندہ کر پائیں گے؟

کیا عمران خان حقیقی پی ٹی آئی کو زندہ کر پائیں گے؟

by حسن نقوی
جولائی 2, 2022
0

...

Shehbaz Sharif Asif Ali Zardari

ن لیگ کو ڈنڈا دیکھ کر گاجر پر لپک پڑے۔ لیکن ڈنڈے والے کا اپنا ہاتھ سُن ہو چکا ہے

by طالعمند خان
جون 30, 2022
0

...

Imran Khan Rolex Watch

حکومت سے نکالے جانے کے بعد تین ماہ میں عمران خان کا تیسرا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا

by نیا دور
جون 29, 2022
1

...

Imran Khan Qazi Faez Isa Farogh Naseem

آبپارے کے ٹاؤٹ، دس سالہ منصوبہ، قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس اور فروغ نسیم کا منہ توڑ جواب

by علی وارثی
جون 28, 2022
1

...

Khurram Dastgir Imran Khan

ہم سب نااہل ہونے والے تھے، عمران خان کا فاشسٹ پلان تھا: خرم دستگیر خان

by نیا دور
جون 20, 2022
0

...

میگزین

"پنجابی پینوراما میں خاموش چاکر” شاعر، محقق اور دانشور اکرم شیخ

"پنجابی پینوراما میں خاموش چاکر” شاعر، محقق اور دانشور اکرم شیخ

by طاہر اصغر
جولائی 2, 2022
0

...

بغاوت کی ممکنات اور جمود کو برقرار رکھنے میں تعلیم کا کردار

بغاوت کی ممکنات اور جمود کو برقرار رکھنے میں تعلیم کا کردار

by امجد نذیر
جون 25, 2022
0

...

ماہر تعلیم، سیاستدان اور ایم پی اے بشریٰ انجم بٹ کا خصوصی انٹرویو

ماہر تعلیم، سیاستدان اور ایم پی اے بشریٰ انجم بٹ کا خصوصی انٹرویو

by اقصیٰ یونس
جون 14, 2022
0

...

زمین کی تقسیم میرا خون اور برادری تبدیل نہیں کروا سکتی

زمین کی تقسیم میرا خون اور برادری تبدیل نہیں کروا سکتی

by عظیم بٹ
جون 4, 2022
0

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,717
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu was live.

4 hours ago

Naya Daur Urdu
Can Ishaq Dar fix Pakistan's economic problems? Can he deal with the IMF in a better way?Is PMLN siding with Miftah against Dar?How will judicial activism affect Pakistan's politics?Aamir Ghauri on #AzaadLabonKaySaath with Misbah Azam, Faraz Darvesh#NayaDaur ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

6 hours ago

Naya Daur Urdu
Imran Khan should stop wasting resources and time in a weak narrative. He needs to focus on fixing his party's organisational problems because the mistakes he's making right now can cost him Punjab's by-elections, writes Gharidah Farooqi ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In