توشہ خانہ کے 5 مہنگے ترین تحائف جو عمران خان اور اہلیہ نے اپنے پاس رکھ لیے

توشہ خانہ کے 5 مہنگے ترین تحائف جو عمران خان اور اہلیہ نے اپنے پاس رکھ لیے
توشہ خانہ کیس آج کل زبان زد عام ہے۔ حال ہی میں اس کیس میں الیکشن کمیشن سے عمران خان کی ہوئی نااہلی کے بعد اب تو بچہ بچہ جانتا ہے توشہ خانہ کیا ہے۔ پھر بھی بتائے دیتے ہیں کہ یہ وہ تحائف ہوتے ہیں جو دیگر ممالک کے عہدیداران پاکستانی عہدیداران کو دیا کرتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ملنے والے تحائف کی فہرست بھی سامنے آئی ہے جو کافی حیران کر دینے والی ہے۔ کس کو خبر تھی کہ ڈنر سیٹ اور عود کے پرفیوم کی عام سی بوتلیں لاکھوں میں بکیں گی؟ ماننا تو پڑے گا کہ ہمارے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کی چوائس بہترین ہے۔ تبھی تو سب سے نایاب چیزوں پر ہاتھ صاف کیا۔ پر افسوس کہ انہیں بازار میں بیچ ڈالا اور کمائے گئے پیسوں کو ٹیکس گوشواروں میں ظاہر بھی نہ کیا۔ نتیجہ نااہلی کی صورت نکلا اور اب سوچتے ہوں گے کہ ان گھڑیوں کی اتنی بھاری قیمت چکانی پڑے گی کبھی سوچا نہ تھا۔ مگر بس کیا کریں، وہ کہتے ہیں نا کہ عقل پر پتھر پڑ جاتے ہیں۔ اور پیسہ تو بڑے بڑوں کو کمزور کر دیتا ہے۔

ذیل میں ان پانچ مہنگے ترین تحائف کی ایک فہرست ہے جو عمران خان اور بشری بی بی نے اپنے پاس رکھے، اور پھر بیچ ڈالے۔

1۔ گریف ماسٹر منٹ رپیٹر واچ، لیمیٹڈ ایڈیشن 18 قیراط گولڈ اور ڈائمنڈ

یہ دیکھنے میں عام سی گھڑی لگتی ہے مگر اس کی قیمت ساڑھے 8 کروڑ روپے ہے کیوں کہ اس میں سونے اور ہیرے کا کام ہے جو اس کو اس قدر مہنگا بنا دیتا ہے۔



2۔ رولیکس آویسڑ پرپیچول ڈے- ڈیٹ 40

یہ بھی ایک اور گھڑی ہے جس میں ہیروں کے ساتھ ساتھ شہابی پتھر بھی استعمال ہوئے ہیں۔ رولیکس کی ویب سائٹ کے مطابق اس کی قیمت 380،000 روپے ہے۔



3۔ ایک انگوٹھی

ایک انگوٹھی ہے جس کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آ سکیں مگر اس کی قیمت 87 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ اس گھڑی میں بھی سونے اور ہیرے کا استعمال ہوا ہے۔

4۔ رولیکس آویسڑپرپیچول ڈے- ڈیٹII



یہ ایک اور گھڑی ہے مگر کافی مہنگی ہے جس کی قیمت 44 لاکھ 8 ہزار روپے ہے۔

5۔ جیولری سیٹ (ہار، انگوٹھی، کانوں کی بالیاں، بریسلٹ)



اس مہنگے جیولری سیٹ کے بنانے والے کے بارے میں تو پتہ نہیں چل سکا مگر اس سیٹ کے ہر آئٹم کی قیمت پتہ چل سکی ہے جو کہ درج ذیل ہے۔

۔ ہار 1 کروڑ 9 لاکھ 70 ہزار روپے

۔ انگوٹھی 28 لاکھ 36 ہزار روپے

۔ کڑھا 24 لاکھ 30 ہزار روپے

۔ کانوں کی بالیاں 18 لاکھ 56 ہزار روپے