• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, جون 2, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کارکنان جشن نہ منائیں، شہباز شریف کی ہدایت

نیا دور by نیا دور
اکتوبر 29, 2019
in خبریں, سیاست
2 0
0
کارکنان جشن نہ منائیں، شہباز شریف کی ہدایت
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ان کی سزا آٹھ ہفتوں کے لیے معطل کر دی ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ آٹھ ہفتوں کے بعد بھی اگر نواز شریف کی طبعیت میں بہتری نہیں آتی تو ان کی سزا کی معطلی میں توسیع کے لیے ایگزیکٹیو اتھارٹی یعنی حکومتِ پنجاب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

RelatedPosts

‘قریشی کہہ رہے ہیں پہلے عمران کو گرفتار کریں، پھر مجھے رہا کریں’

‘قومی سلامتی کمیٹی کل عمران خان کی تقریروں کا بھی جائزہ لے گی’

Load More

دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر کارکنان کو ہدایت دی ہے کہ وہ جشن نہ منائیں کیوں کہ ان کے بھائی کی طبیعت ابھی تشویشناک ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منظوری کے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشر یف کی طبعیت تشویشناک ہے اور ان کی بیماری کی تشخیص ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے قوم اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان سے قائد کی مکمل صحت یابی کے لئے دعائیں جاری رکھنے کی اپیل کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ کارکنان سے اپیل ہےکہ جشن نہ منائیں اور مٹھائیاں تقسیم نہ کریں، نواز شریف کے لئے دعا کریں۔

سابق وزیر اعظم کے ڈاکٹر عدالت میں

سابق وزیر اعظم کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے منگل کے روز عدالت میں پیش ہو کر ججوں کو نوازشریف کی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ عام آدمی میں پلیٹلیٹس کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہونی چاہیے لیکن نواز شریف کے پلیٹلیٹس کی تعداد بہت کم ہے۔

انھوں نے بتایا کہ نوازشریف کو علاج کے دوران دل کی تکلیف ہوئی۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ اگر ایک بیماری کا حل تلاش کرتے ہیں تو دوسری بیماری کا مسئلہ ہوجاتا ہے۔

’اتنی تشویشناک حالت نہیں دیکھی‘

نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے روسٹرم پرآ کر کہا کہ نواز شریف کو جان بچانے کی ادویات دی گئیں۔ پلیٹلیٹس کی کم تعداد کی تاحال وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ ‘بورڈ نے کل فیصلہ کیا ہے کہ مکمل باڈی سکین کیا جائے۔’

انھوں نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور ابھی تک نہیں سنبھلی۔ ڈاکٹر عدنان نے عدالت کو بتایا کہ ’میں نے آج تک کبھی ان کی اتنی تشویشناک حالت نہیں دیکھی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی عمر 70 سال ہے اور ان کو عارضہ قلب بھی لاحق ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ڈاکٹرز کمرہ عدالت میں موجود رہیں، اب ہم وکلا سے ان کے دلائل سن لیتے ہیں۔

ڈاکٹرعدنان نے عدالت کو بتایا کہ پلیٹلیٹس بڑھانے کی دوائی دی تو نوازشریف کو دل کی تکلیف شروع ہو گئی۔ انھوں نے کہا :’نوازشریف اس وقت زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ دل، گردے، اسٹروک اور شریانوں کے سکڑنے کی بیماریوں کا شکار ہیں۔ مجھے خدشہ ہے کہ نوازشریف کو کہیں کھو نہ دیں۔ ایک بیماری کا علاج کرتے ہیں دوسری بیماری کھڑی ہوجاتی ہے۔‘

ایم ایس سروسز ہسپتال نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کی حالت اس وقت بھی خطرے میں ہے۔ ’نوازشریف کو جو ادویات دی جا رہی تھیں ان میں سے بعض دوائیں دیگر بیماریوں کے باعث روکنی پڑیں۔

نواز شریف کے انجائنا کی وجہ سے تمام بیماریوں کا علاج بیک وقت ممکن نہیں۔ 26 اکتوبر کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق نوازشریف کا دل مکمل طور پر خون پمپ نہیں کررہا۔‘

Tags: تحریک انصافعمران خاننواز شریف
Previous Post

تیسری بار ہراساں کرنے پر میشا نے جانے سے انکار کیا: میشا شفیع کی والدہ

Next Post

نواز شریف کی سزا 8 ہفتوں کے لیے معطل

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘قریشی کہہ رہے ہیں پہلے عمران کو گرفتار کریں، پھر مجھے رہا کریں’

‘قریشی کہہ رہے ہیں پہلے عمران کو گرفتار کریں، پھر مجھے رہا کریں’

by نیا دور
جون 2, 2023
0

شاہ محمود قریشی کے بارے میں اطلاعات آ رہی ہیں کہ وہ رہا نہیں ہونا چاہتے۔ وہ اسٹیبلشمنٹ سے کہہ رہے ہیں...

پرویزالہیٰ بری ہوتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار

پرویزالہیٰ بری ہوتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار

by نیا دور
جون 2, 2023
0

لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر  اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو کرپشن...

Load More
Next Post
نواز شریف کی سزا 8 ہفتوں کے لیے معطل

نواز شریف کی سزا 8 ہفتوں کے لیے معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
جون 1, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit