• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

نئے پاکستان میں مرنے پر بھی ٹیکس؟

نیا دور by نیا دور
جولائی 16, 2019
in قومی
12 0
0
نئے پاکستان میں مرنے پر بھی ٹیکس؟
14
SHARES
65
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لاہور میں نئی قبروں پر فی تدفین ایک ہزار سے 15 سو روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے اپنے زیرِ انتظام قبرستانوں میں ٹیکس لاگو کرنے کے لیے تجاویز لوکل گورنمنٹ کو منظوری کے لیے بھجوا دی ہیں۔ مراسلے کے مطابق بچوں کی قبر پر ہزار روپے اور بڑوں کی قبر پر 1500 روپے ٹیکس نافذ ہوگا۔ نئی قبروں پر ٹیکس لگانے کی تجویز میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹیکس سے اکٹھی ہونے والی رقم کو قبرستانوں کی دیکھ بھال کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

RelatedPosts

اُردو زبان وادب لاہور کو لندن میں بھی آباد کر دیا گیا۔۔۔

13 اگست کو پی ٹی آئی کے جلسے کا مقام تبدیل، اسلام آباد کے بجائے، اب لاہور میں ہوگا

Load More

لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے قبرستانوں پر ایک کمیٹی بنانے کی تجویز بھی پیش کی ہے، جو تدفین کے گھنٹے سمیت فاتحہ خوانی کرنے والوں کے لیے بھی وقت مقرر کرے گی۔ فاتحہ خوانی کرنے والے صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک قبرستان آسکیں گے جبکہ مقررہ وقت کے بعد قبرستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کمیٹی قبر کی گہرائی، لمبائی اور چوڑائی کا بھی تعین کرے گی۔

لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ان تجاویز پر سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز تجاویز ہیں، جو کسی بھی طرح مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں “شہر خاموشاں” کے نام سے ایک اتھارٹی بنائی گئی تھی جس نے لاہور میں دو بڑے قبرستان بنائے ہیں۔ یہ اتھارٹی جسد خاکی کو گھر سے قبر میں دفنانے تک کا کام مفت کرتی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے ممبر سلمان صوفی نے بھی ان تجاویز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ جب ہم نے “شہر خاموشاں” قبرستان شروع کیے تو ہم نے اس کو اُن لوگوں کے لیے مفت رکھا جو اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے تدفین پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو غیر حساس کہا ہے۔

When we started #ShehreKhamoshan graveyards, we kept it free for those who can’t afford to pay and a donation for those who can to maintain the graveyards.
This tax suggestion on burial is outrageous and insensitive to say the least. https://t.co/8nCdNVMMmD

— Salman Sufi (@SalmanSufi7) July 16, 2019

یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں ماڈل قبرستانوں کے لیے ایک اتھارٹی بنائی گئی تھی۔ اس اتھارٹی کے ذمے صوبے بھر میں شہر خاموشاں ماڈل قبرستان بنانا تھا۔ جہاں غسل سے لے کر کتبہ تک کی ہر سہولت مہیا کرنے کا اعلان ہوا تھا۔

مفتی نعیم نے بھی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ان تجاویز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مُردوں پر ٹیکس لگانا بہت بڑا ظلم ہے، ان تجاویز کی کسی صورت منظوری نہیں ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ قبرستان میں جگہ کا کرایہ اور تدفین کے انتظامات ملا کر تقریباَ 10 ہزار روپے تک اخراجات آتے ہیں لیکن اگر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی تجاویز کو منظور کیا جاتا ہے تو ان اخراجات کے ساتھ ساتھ عوام کو ٹیکس بھی دینا پڑے گا۔

Tags: شہر خاموشاںقبرستانلاہورمردوں پر ٹیکسمرنے پر ٹیکسمیٹرو پولیٹن
Previous Post

جج ویڈیو کیس: عدالت نے کچھ کرنا ہوگا تو خود کرے گی، مطالبے پر کچھ نہیں کریں گے، چیف جسٹس

Next Post

بھارتی میڈیا بھی افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کرنے پر مجبور

نیا دور

نیا دور

Related Posts

ایسا نہیں کہ عمران خان لاعلم ہیں۔ وہ سانپ سیڑھی کے کھیل میں پھنس چکے ہیں

خدشہ ہے کہ افغان خانہ جنگی ہمارے ملک میں داخل ہوجائے گی: وزیر اعظم عمران خان

by نیا دور
جولائی 28, 2021
0

وزیر اعظم عمران خان نے امریکا کے افغانستان میں پہلے مداخلت کرنے اور پھر پوزیشن کمزور ہونے پر سیاسی تصفیہ طلب کرنے...

ایل این جی کی کمی: لاہور سمیت پنجاب میں بھر میں شدید گیس بحران، سی این جی بند

نیا بحران تیار: ملک میں گیس کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

by نیا دور
جولائی 26, 2021
0

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اور سوئی ذخائر...

Load More
Next Post
بھارتی میڈیا بھی افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کرنے پر مجبور

بھارتی میڈیا بھی افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کرنے پر مجبور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Shehbaz-Sharif-Vs-Bandial

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے آئینی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوگا

by اعجاز احمد
مارچ 29, 2023
0

...

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

by شاہد میتلا
مارچ 29, 2023
0

...

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In