• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پیٹرول کی قیمت کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھائی گئی ہے، عوام کے ساتھ ایک اور دھوکہ

اسد علی طور by اسد علی طور
مارچ 2, 2020
in بلاگ, تجزیہ, حکومت, معیشت
5 0
1
ایک لیٹر ڈیزل پر 46 روپے ٹیکس لیا جا رہا ہے، حکومتی اعداد و شمار
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جون 2013 میں سپریم کورٹ کے اُس وقت کے چیف جسٹس افتخار مُحّمد چوہدری نے پیٹرول پر بھاری ٹیکسوں اور قیمتوں میں اضافے کا سوموٹو نوٹس لیا۔ افتخار چوہدری نے اپنی سربراہی میں جسٹس اعجاز احمد اور جسٹس گلزار احمد (موجودہ چیف جسٹس) پر مشتمل بینچ کے سامنے کیس کی سماعت کر کے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد نئے ٹیکس کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالتی حکم میں لکھا کہ کوئی بھی حکومت پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر عوام پر اضافی ٹیکس نہیں لگا سکتی۔

آج تحریک انصاف کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں 106 فیصد تک اضافہ کر کے عوام کو ریلیف نہیں دیا۔ اب جبکہ 2013 میں ایسے اضافہ کو کالعدم قرار دینے والے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے رکن جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر براجمان ہیں دیکھتے ہیں وہ اپنے 2013 کے فیصلہ پر عملدرآمد یقینی بناتے ہیں یا نہیں۔

RelatedPosts

ہئیت مقتدرہ ‘پروجیکٹ 1985’ کے ذریعے اب کپتان کا راستہ روک رہی ہے

پارلیمنٹ سے استعفے، صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل بڑی بدنیتی ہے یا انتخابات کا التوا؟

Load More

دلچسپ بات ہے کہ ماضی کی چوروں اور لٹیروں کی حکومتیں اوگرا کا تجویز کردہ اضافہ مسترد کر کے ایک حد تک ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاتی تھیں تاکہ عوام پر ان کی استطاعت کے مطابق ہی بوجھ منتقل کریں۔ لیکن ریاستِ مدینہ اور خُلفا راشدین کی مثالیں دینے والے وزیراعظم عمران خان کو اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 15 سے 27 فیصد تک گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں 9.5 فیصد کمی کر کے 115 روپے فی لیٹر کرنے کی درخواست کی لیکن وزیراعظم عمران خان نے ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی کو 18 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کر دی اور یوں 115 روپے فی لیٹر والے ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 123 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

اسی طرح اوگرا نے وزیراعظم عمران خان کو پیٹرول کی قیمت میں قریباً 10 فیصد تک کمی لا کر عوام سے 106 روپے فی لیٹر وصول کرنے کی درخواست کی لیکن وزیراعظم عمران خان نے یہاں بھی غریب عوام کو پورا ریلیف دینے سے اِنکار کرتے ہوئے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی کو 15 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر قریباً 20 روپے فی لیٹر کر دیا جس سے عام عوام اب 106 روپے لیٹر والا پیٹرول تقریباً 112 روپے میں خریدیں گے۔ یعنی کے بظاہر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا جھانسہ دے کر حکومت نے عوام کی جیب پر تقریباً 40 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا ہے۔

قاریین کی معلومات کے لئے بتا دوں کہ صرف ڈیزل پر ریاستِ مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کی دعوے دار کپتان سرکار 45 روپے فی لیٹر ٹیکس عوام کی جیب سے نکال رہی ہے۔ ڈیزل کی قیمت اِس لئے بھی اہم ہے کہ تمام ٹرک جو ملک بھر میں آٹا، چینی، سبزیاں، دالیں، پھل اور دیگر اشیا کی ترسیل ممکن بناتے ہیں وہ ڈیزل استعمال کرتے ہیں اور اگر حکومت ڈیزل کی قیمت میں مناسب کمی کردے تو مہنگائی کی جاری لہر کی کمر فوری توڑی جاسکتی ہے کیونکہ تاجروں کی اشیا منگوانے کی لاگت میں ڈرامائی کمی واقع ہوگی۔ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت ایسا نہیں کرتی تو وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار مافیا کوقرار دیتے ہوئے شاید اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔

عوام کے آئینی اور بُنیادی حقوق کی ضامن سُپریم کورٹ کی بات کی جائے تو صرف چیف جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری ہی نہیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی جولائی 2018 میں پیٹرول کی قیمت بھاری ٹیکس کے ذریعے بڑھانے پر سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے جسٹس اعجاز الاحسن کے ساتھ سماعت کر کے حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں تین سے چھ روپے کمی کا حکم دیا تھا۔

اِس سے قبل فروری 2015 اور جنوری 2018 میں “ادارے” اپنے “پراکسی پیٹشنرز” شاہد اورکزئی اور مولوی اقبال حیدر کے ذریعے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کروا چکے ہیں لیکن آج کیونکہ “ادارہ” اور حکومت ایک صفحہ پر ہیں۔ اِس لیے بقول وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید اور فردوس عاشق اعوان ”پی ٹی آئی حکومت کے ہر قدم کو افواجِ پاکستان اور آرمی چیف جنرل باجوہ جیسی سپورٹ دے رہے ہیں وہ ماضی کی کسی پاکستانی حکومت کو مُیسر نہیں تھی۔”

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بیرونِ ملک بیٹھے ہیں مریم نواز نے کسی ممکنہ ڈیل کے پیشِ نظر چپ سادھ رکھی ہے اور بلاول بھٹو سندھ سے باہر کوئی عوامی تحریک چلانے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ حکومت کو دباؤ میں لانے والی اپوزیشن کا کردار ایک مردہ گھوڑے سے زیادہ کچھ نہیں۔ منتخب نمائندوں نے مشکل وقت میں عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ عوام کو شاید خود ہی “ساڈا حق ایتھے رکھ” کی آواز لگاتے ہوئے باہر نکلنا ہوگا ورنہ بہت دیر ہو جائے گی کیونکہ ریاستِ مدینہ نے آئی ایم ایف سے وعدہ کردہ 5200 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لئے ٹیکس کی شرح بڑھا کر مہنگائی میں اتنا اضافہ کر دیا ہے۔

سوچیے اگلے مالی سال تو 6800 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کا وعدہ آئی ایم ایف سے نئے پاکستان کے دعوے داروں نے کر رکھا اور اُس کو حاصل کرنے کے لئے عوام کو مہنگائی کی جس بھٹی میں جھونکا جائے گا اُس کی تاب لانے کی سکت شاید موجودہ مالی سال ہی ختم کر دے۔ عوام اُٹھ کھڑے ہوئے تو پاکستان میں احتجاج سے پیدا ہونے والے عدم استحکام کی ذمہ دار عدالت اور پارلیمنٹ دونوں ہوں گے کیونکہ ریاست کے اِن دونوں ستونوں میں نہ تو عوام کی دادرسی ہو رہی اور نہ ہی کوئی آواز اُٹھ رہی ہے۔

میڈیا نامی چوتھے ریاستی ستون کو مُقتدر حلقے جُھکا چُکے ہیں جبکہ ایگزیکٹو پہلے ہی اُن کی خوشنودی کی متمنی ہے۔ ایسے میں عوام جائیں تو جائیں کہاں؟ صرف سڑکیں ہی بچتی ہیں۔

Tags: 'پاکستان کا وہ وزیراعظم جودودھ فروش تھا'پاکستان تحریک انصافپی ٹی آئی
Previous Post

معروف بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے انتہا پسندی کو ’بھارت کا کرونا وائرس‘ قرار دے دیا

Next Post

نیب نے خورشید شاہ کے 8 سال قبل انتقال کر جانیوالے بھائی کو تفتیش کیلیے طلب کر لیا

اسد علی طور

اسد علی طور

Related Posts

ہئیت مقتدرہ ‘پروجیکٹ 1985’ کے ذریعے اب کپتان کا راستہ روک رہی ہے

ہئیت مقتدرہ ‘پروجیکٹ 1985’ کے ذریعے اب کپتان کا راستہ روک رہی ہے

by حسنین جمیل
مارچ 28, 2023
0

جنرل ضیاء الحق کا مارشل لاء زوروں پر پہنچ چکا تھا۔ سماج میں جنرل ضیاء الحق کے خلاف نفرت عروج پر تھی...

طاقت کے عالمی سنگھاسن پہ پھر سے کمیونسٹ بلاک براجمان ہو رہا ہے؟

طاقت کے عالمی سنگھاسن پہ پھر سے کمیونسٹ بلاک براجمان ہو رہا ہے؟

by یوسف بلوچ
مارچ 27, 2023
0

ایک بات تو ہمیں برسوں کی طرح اس بار بھی پلے باندھ لینی چاہئیے کہ بین الاقوامی طور پر دو ممالک کی...

Load More
Next Post
نیب نے خورشید شاہ کے 8 سال قبل انتقال کر جانیوالے بھائی کو تفتیش کیلیے طلب کر لیا

نیب نے خورشید شاہ کے 8 سال قبل انتقال کر جانیوالے بھائی کو تفتیش کیلیے طلب کر لیا

Comments 1

  1. Sh Aleem Mohyud Din says:
    3 سال ago

    پاکستانی عوام کی بد قسمتی ہے کہ بھٹو جیسے عوامی لیڈر کو عدلیہ کو ساتھ ملا کر آرمی اسٹیبلشمنٹ نے عوامی فلاح کی طرف جانے والے راستے بند کر دیئے
    پھر نواز شریف جیسے سرمایہ دار اور خوشامد ی کو رشوت کا بازار اور ہر محکمہ تباہ کر نے پر لگا دیا
    ابھی رہی صحیح کسر جنرل باجوہ گروپ پوری کر رہا ہے
    میں نے پورٹل پر عمران خان کو کھربوں روپے ماہانہ کی کرپشن کے شبوت دیے ایک سال سے زیادہ ہو گیا کچھ نہیں کیا ڈالر جوا کھیل کر عوام کو مار دیا اور لوگوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In