• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مارچ 28, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘بے نظیر کی شہادت سے ملک میں سیاسی خلا پیدا ہوا جس سے پاپولسٹ سیاست کو فروغ ملا’

بے نظیر بھٹو مزاحمت اور جمہوریت کا نمونہ بن کر ابھری تھیں۔ ان کی شہادت نے پیپلزپارٹی اور پاکستان دونوں کو بہت نقصان پہنچایا۔ ان کی شہادت کی وجہ سے پاکستان میں ایک خلا پیدا ہوا جس کی وجہ سے پاپولزم کو فروغ ملا اور ان کے جانے کی وجہ سے اس طرح کی سیاست سامنے آئی

نیا دور by نیا دور
دسمبر 27, 2022
in خبریں
7 0
0
37
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بے نظیر بھٹو مزاحمت اور جمہوریت کا نمونہ بن کر ابھری تھیں۔ ان کی شہادت نے پیپلزپارٹی اور پاکستان دونوں کو بہت نقصان پہنچایا۔ ان کی شہادت کی وجہ سے پاکستان میں ایک خلا پیدا ہوا جس کی وجہ سے پاپولزم کو فروغ ملا اور ان کے جانے کی وجہ سے اس طرح کی سیاست سامنے آئی۔ پیپلزپارٹی ان کی شہادت کی وجہ سے ایک کرشماتی لیڈرشپ سے محروم ہو گئی اور اس کے ساتھ پیپلزپارٹی مڈل کلاس سے دور ہو گئی۔ یہ کہنا ہے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیغم خان کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو ‘خبر سے آگے’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بے نظیر آج زندہ ہوتیں تو ایک پاپولسٹ اور فاشسٹ پارٹی معرض وجود میں ہی نہ آتی۔ قوموں کو مثالی قیادت کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ فاطمہ جناح کے بعد ایک مثالی قیادت تھی۔ وہ مفاہمت کی بات کرتی تھیں۔ اپنے پہلے دور حکومت میں انہوں نے قوم کو جمہوریت کے پلیٹ فارم پہ اکٹھا کیا، اس وقت ملک میں ڈر تھا، خوف تھا اور ضیا کے دور کے کوڑے اور سزائیں تھیں۔ بھٹو صاحب کی بنائی ہوئی پارٹی کو ضیا نے توڑ دیا تھا۔ جتوئی اور کھر نے نیشنل پیپلزپارٹی بنا لی تھی۔ ان کی والدہ اپنے بیٹے کو پارٹی دینا چاہتی تھی۔ بی بی نے جو پارٹی بنائی وہ پیپلزپارٹی کا ایک نیا جنم تھا۔ مشرف دور میں انہوں نے صلح اور مفاہمت پر زور دیا مگر اس پالیسی کا غلط استعمال کیا گیا اور مشرف نے بھی اس کو غلط استعمال کیا۔ میثاق جمہوریت میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ انہوں نے ایک ایسا میثاق بنایا کہ جس میں انہوں نے بتایا کہ آئینی حساب سے کیسے مفاہمت کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔ اگر محترمہ زندہ ہوتیں تو وہ عمران خان کو بھی میثاق جمہوریت میں لے کر آ جاتیں۔

RelatedPosts

چین پاکستان اقتصادی راہداری میں کوئلے کی واپسی

چین نے 2 ارب ڈالرز قرض کی ادائیگی رول اوور کر دی: وزیر خزانہ

Load More

ضیغم خان نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی میں ایک یکجہتی آئی ہے کہ دہشتگردی کو پھر سے پنپنے نہیں دینا۔ افسوس ہے کہ سیاسی لوگوں نے سارا کچھ اداورں کے پلے ڈال دیا ہے اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داری کو نہیں نبھا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 کے الیکشن میں پی پی پی اور اے این پی کو الیکشن کی کمپین کی اجازت نہیں تھی جبکہ عمران خان کو کھلی اجازت تھی اس لیے ان کے مخالفین ہار گئے اور وہ جیت گئے۔ دہشت گردی پاکستان کا اس وقت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ مگر جب آج کے دہشت گردی کے مسائل جنم لے رہے تھے تو اس وقت سب کچھ اسٹیبلشمنٹ کر رہی تھی جبکہ سیاسی ان پٹ نہیں تھی اور اس وقت کی صوبائی حکومت کی طرف سے بھی معاملات کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی بی شہید کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک بہت بڑا حصہ ہے۔

پڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ بے نظیربھٹو نے اتنی بڑی ٹریجڈی کو سہا اور انتہائی ناسازگار ماحول میں بھی خود کو سرگرم رکھا، وہ بھی اس دور میں جب ان کے والد کے دشمن موجود تھے۔ انہوں نے بطور وزیراعظم اپنے باپ کے قاتلوں کی موجودگی میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیے۔ یہ انتہائی مشکل کام ہے کہ اپنے کام کو جاری رکھنا اور یہ ان کی زندگی کا سب سے تابناک پہلو ہے۔ انہوں نے مفاہمت کے پرچم کو اٹھایا اور ذاتی چیزوں کو پیچھے چھوڑ کر ایک بڑے مشن کو آگے رکھا۔ جب ان کے مخالفین نے ان کے بارے میں گھٹیا زبان کے استعمال کا مظاہرہ کیا، اس کے باوجود انہوں نے اپنے شاندار رویے کو ترک نہیں کیا۔ آج کے دور کی زبان کو دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان کی سیاست بہت تنزلی کی طرف گئی ہے۔ شیخ رشید کی انتہائی گھٹیا زبان کو بھی برداشت کرتی رہیں۔ آج کی سیاست کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 1997 میں 18 سیٹوں کے ساتھ بھی اپنا جمہوری فریضہ نبھایا۔ جب وہ اتنی چھوٹی پارٹی کی قیادت کر رہی تھیں تو انہوں نے ثابت کیا کہ بڑی پارٹی کی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک چھوٹی پارٹی کی لیڈر رہ کر بھی اپنا کام کر سکتی ہیں۔ ہمیں ایسی شاندار مثال کے لیے بیرون ملکوں کی مثالوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہمارے پاس بے نظیر ہے۔ بے نظیر دانشوری میں بھی کمال تھی۔ وہ ہر سظح کے ذہنی شعور کے لوگوں سے بات کرتی تھی۔ بے نظیر ایک ایسی سیاسی شخصیت تھی کہ وہ خواتین کے لیے بھی بہت بڑی مثال ہیں۔ ان کے خلاف بہت باتیں کی گئیں مگر وہ ہمیشہ پر اعتماد رہیں اور لوگوں سے اپنا آپ منوایا۔

احمد بلال محبوب نے کہا کہ اگر بی بی جیسی شخصیت آج موجود ہوتیں تو موجودہ دور کے فاشسٹ رجحان رکھنے والے عناصر اتنے سرگرم نہ ہوتے۔ آج کے دور میں بہت زیادی سیاسی تلخی ہے۔ آج کے سیاست دانوں کو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے مدد نہ ملنے کا دکھ ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کا بے نظیر کے ساتھ ایک ٹارگٹڈ ظلم تھا۔ 1985 میں غیر جماعتی انتخابات اس لیے ہوئے کہ بے نظیر حکومت میں نہ آئیں۔ 1988 میں جے یو آئی ان کو روکنے کے لیے بنائی گئی۔ 1990 میں ان کے مخالفین میں پیسے بانٹے گئے۔اس مقصد کے لیے ایک بینک کے مالک سے پیسے لیے گئے۔ اتنا منظم ظلم اسٹیبلشمنٹ نے ان کے خلاف کیا مگر کبھی ان میں وہ تلخی نظر نہیں آئی۔ اس وقت پاکستان میں سیاسی تقسیم اور عدم استحکم کا دور ہے۔ ایک پارٹی کو لیا گیا، تیار کیا گیا، منتخب کروایا گیا جبکہ باقی پارٹیوں کو دبایا گیا۔ اب جب ‘انہوں’ نے کہا کہ اب وہ ایسا نہیں کریں گے تو ہو سکتا ہے کہ پھر سے بے نظیر جیسی قیدت کی امید کی جا سکتی ہے۔

میزبان مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بے نظیر کی شہادت سے ان کی پارٹی کو بہت نقصان پہنچا۔ انہوں نے مشکل حالات میں پارٹی کی صدارت سنبھالی۔ اس دور میں بہت سارے سیاسی گدھ تھے جو چاہتے تھے کہ پارٹی پر قبضہ کریں، وہ ان سے بھی نمٹیں۔ انہوں نے نواز شریف کو بھی قائل کیا کہ وہ بھی ملک میں واپس آئیں اور الیکشن لڑیں۔ یہ ایک جمہوری لیڈر کا رویہ تھا۔ 90 کی دہائی میں بہت منفی سیاست ہوئی اس کے باوجود محترمہ نے ایک سیاسی کلچر متعارف کروایا۔ نواز شریف ان کی شہادت پر ہسپتال پہنچے اور کارکنوں کو حوصلہ دیا۔ آج کل جس قسم کا گھٹیا سیاسی کلچر چل رہا ہے اورسوشل میڈیا پر جس قسم کی زبان استعمال کی جاتی ہے، وہ سب آپ کے سامنے ہے۔

پروگرام کے میزبان مرتضی سولنگی تھے۔ ‘خبر سے آگے’ ہر پیر سے ہفتے کی رات 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے براہ راست پیش کیا جاتا ہے۔

Tags: Benazir BhuttoCharismatic leaderpakistanPolitical moralitypopulismPPP
Previous Post

جنرل عاصم، فیض، عمران، نواز شریف سے متعلق جنرل باجوہ کے 7 انکشافات

Next Post

جاوید چوہدری آن جنرل باجوہ | آڈیو لیکس نوجوانوں کو خراب کر رہی ہے: عمران | بے نظیر بھٹو کی یاد میں

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اکرم شیخ کے مطابق جنرل فیض حمید نے حساس دستاویزات کے لئے ان کے گھر پر ڈاکہ ڈلوایا’

‘اکرم شیخ کے مطابق جنرل فیض حمید نے حساس دستاویزات کے لئے ان کے گھر پر ڈاکہ ڈلوایا’

by نیا دور
مارچ 28, 2023
0

سپریم کورٹ کے وکیل بیرسٹر اکرم شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر پر دسمبر 2019 میں پڑنے والا ڈاکہ...

‘چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ ججوں کے سوال نظر انداز نہیں کیے جا سکتے’

‘چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ ججوں کے سوال نظر انداز نہیں کیے جا سکتے’

by نیا دور
مارچ 28, 2023
0

الیکشن سے متعلق مقدمے کا فیصلہ اگلے دو تین دن میں آ جائے گا۔ جب تک جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے...

Load More
Next Post
جاوید چوہدری آن جنرل باجوہ | آڈیو لیکس نوجوانوں کو خراب کر رہی ہے: عمران | بے نظیر بھٹو کی یاد میں

جاوید چوہدری آن جنرل باجوہ | آڈیو لیکس نوجوانوں کو خراب کر رہی ہے: عمران | بے نظیر بھٹو کی یاد میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In