• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 20, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بڑا فیصلہ، ڈیم فنڈ بنانے والے مشکل میں پھنس گئے

نور عالم خان نے کہا کہ چیف جسٹس اپنے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کو ہدایت دیں کہ وہ آڈیٹر جنرل کو معلومات فراہم کرے۔ احتساب، عدالت اور آئین کی بالا دستی کیلئے یہ ضروری ہے۔ ہمیں آگاہ کیا جائے کہ بھاشا ڈیم کیلئے کہاں سے کیسے اور کتنا پیسا جمع ہوا؟ ڈیم فنڈ میں لوگوں نے دس دس روپے سے لے کروڑوں اور اربوں روپے جمع کروائے ہیں۔  چیف جسٹس پاکستان غیر آئینی اقدام میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں۔

نیا دور by نیا دور
دسمبر 29, 2022
in خبریں
12 0
0
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بڑا فیصلہ، ڈیم فنڈ بنانے والے مشکل میں پھنس گئے
14
SHARES
69
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے دور میں قائم ہونے والے دیامر بھاشاڈیم فنڈز کا ریکارڈ فراہم نہ کئے جانے پر معلومات دینے کی ہدایت کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

گزشتہ روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی صدارت میں ہواجس میں وزارت آبی وسائل سے متعلق سال 2019-20 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیاگیا۔

RelatedPosts

نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کل طلب کرلیا

نیب نے فیض حمید کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس واپس کردیا

Load More

پی اے سی نے وزارت آبی وسائل کی آڈٹ رپورٹس کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل کو ڈیم فنڈ کا آڈٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اجلاس میں آڈیٹر جنرل محمد اجمل گوندل پیش ہوئے۔ تاہم انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار  کی جانب سے فنڈز وصولی کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جارہا۔

چیئرمین نے کمیٹی اسٹاف کو ہدایات دیں کہ تمام منسٹریز کو خط لکھیں کہ ویری فیکیشن کے حوالے سے جو بھی آڈٹ آفیسر آپ سے لیفٹ رائٹ مانگنا چاہتا ہے وہ پی اے سی اور وفاقی سیکرٹریز کو بتا دیں۔ہم ایکشن لیں گے.

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ چیف جسٹس اپنے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کو ہدایت دیں کہ وہ آڈیٹر جنرل کو معلومات فراہم کرے۔ احتساب، عدالت اور آئین کی بالا دستی کیلئے یہ ضروری ہے۔ ہمیں آگاہ کیا جائے کہ بھاشا ڈیم کیلئے کہاں سے کیسے اور کتنا پیسا جمع ہوا؟ ڈیم فنڈ میں لوگوں نے دس دس روپے سے لے کروڑوں اور اربوں روپے جمع کروائے ہیں۔  چیف جسٹس پاکستان غیر آئینی اقدام میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دیامر بھاشاڈیم، مہمند ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، نیلم جہلم منصوبے اور کے فور کراچی کے منصوبوں کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبے میں کنٹریکٹرز کو کام شروع ہونے سے پہلے ایڈوانس رقم دیئے جانے سے متعلق معاملہ زیر غور آیا جس پر  آڈٹ حکام کی جانب سے  کمیٹی کو معاملے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔رکن کمیٹی وجیہہ قمر نے کہا کہ ابھی تعمیر شروع نہیں ہوئی زمین نہیں ہے اورپیسے ایڈوانس میں دے دیئے۔ ٹھیکیدار کون تھا کس کو نوازا گیا؟

سیکرٹری آبی وسائل نے کمیٹی کو بتایا کہ ابھی تک زمین لی جارہی ہے رکن کمیٹی برجیس طاہر نے کہا کہ یہ ساڑھے چار ارب روپے کی پیمنٹ ہوئی، ایک روپیہ تو نہیں ہے، متعلقہ حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ92فیصد زمین حاصل کر لی گئی ہے، زمین کے حصول کے لئے18ارب ادا کر چکے ہیں.

چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ انکوائری کریں اور ذمہ داروں کا تعین کریں۔ نور عالم خان نے واپڈا کے مختلف منصوبوں میں خلاف ضابطہ طور پر بھرتی ہونے والے افراد کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ 114لوگ ہیں۔ ان کو کس قانون کے تحت ہائیر کیا گیا۔ اس میں بے ضابطگیاں ہیں۔ ایک ٹیلی ویژن آرٹس بھی دو لاکھ روپے لے رہی ہیں۔ ان لوگوں کوفارغ کریں.

اجلاس میں نئی گاج ڈیم منصوبے کے لئے کنٹریکٹر کی جانب سے جعلی بینک گارنٹی دیئے جانے سے متعلق معاملہ تحقیقات کے لئے نیب کے سپرد کردیا گیا۔

واضح رہے کہ جولائی 2018 میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے  ڈیم فنڈ میں قائم کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر خاص طور پر ان 2 آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے عطیات کی درخواست کی گئی تھی۔

اس وقت کے وزیر اعظم پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی ثاقب نثار کی جانب سے شروع کی گئی چندہ مہم میں ان کی حمایت کی تھی اور اس مہم کو ملک میں قلت آب پر قابو پانے کے لیے مشترکہ منصوبہ بنالیا تھا۔

مارچ 2019 تک ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے جمع کرائے گئے تھے جب کہ مبینہ طور پر اس فنڈ کی تشہیر پر 13 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رواں سال کے شروع میں ثاقب نثار کو فنڈ سے متعلق وضاحت کے لیے طلب کیا تھا لیکن وہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں ہوئے تھے۔

Tags: Dasu damDiamer Bhasha damforensic auditK4 Karachi projectMohmand damNABNaj Gaj DamNational Accountability BureauNeelum-Jhelum damnoor alam khanPACpublic accounts committee
Previous Post

نجم سیٹھی کیخلاف مسلسل بیانات، پی سی بی نے رمیز راجہ کو خبردار کردیا

Next Post

استعفوں کی منظوری کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو صاف انکار

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا۔ وہ اگلے الیکشن کے لئے بیانیہ...

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے غریب عوام کے لئے پیٹرولم مصنوعات کی قیموں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے...

Load More
Next Post
استعفوں کی منظوری کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو صاف انکار

استعفوں کی منظوری کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو صاف انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In