جنرل (ر) باجوہ نے آصف زرداری کے کیسز اسلام آباد سے کراچی منتقل کروائے، پھر پی ڈی ایم ٹوٹی، جاوید چوہدری کا انکشاف

جنرل (ر) باجوہ نے آصف زرداری کے کیسز اسلام آباد سے کراچی منتقل کروائے، پھر پی ڈی ایم ٹوٹی، جاوید چوہدری کا انکشاف
سینئیرصحافی اور تجزیہ کارجاوید چوہدری نے اپنے ایک تازہ کالم میں انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے سابق صدر آصف زرداری کو دوسرا این آراو دیا تھا جس کی بدولت آصف زرداری کے کیسز اسلام آباد سے کراچی منتقل ہوئے، اس کے بعد پی ڈی ایم ٹوٹ گئی۔

جاوید چوہدری نے لکھا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف ستمبر2020 میں پی ڈی ایم بنی تھی ،عمران خان اس سے خوف زدہ رہتے تھے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ایک میٹنگ کے ہوئی جس میں جنرل (ر) اور لفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید بھی شریک تھے۔ اس میٹنگ میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم 'چوروں کا ٹولہ ہے' ہے، آپ اس کو ختم کیوں نہیں کر دیتے؟

عمران خان کی اس بات پر فیض حمید کا کہنا تھا کہ اس کا ایک ہی حل ہے کہ آصف زرداری کے کیسز کراچی شفٹ کردیں تو پی ڈی ایم سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ عمران خان اس پر راضی ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے کیسز کراچی منتقل کر دیں۔

جاوید چوہدری نے مزید کہا کہ اس طرح آصف زرداری کو این آراو مل گیا، اور اس کے نتیجے میں 13 اپریل 2022 کو پیپلزپارٹی پی ڈی ایم الگ ہو گئی۔