• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مارچ 21, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ٹیلی تھون کے نام پر جعلی عطیات، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ کچھ عطیات ہمیں براہِ راست نہیں آنے تھے بلکہ ہم سے متاثر ہو کر لوگوں نے اپنی رقوم کو بطور عطیہ خود سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بروئے کار لانا تھا۔ 4 اعشاریہ 3 ارب روپے کی خطیر رقم چند وجوہات کی بنا پر عطیہ نہیں ہو سکی۔

نیا دور by نیا دور
جنوری 3, 2023
in خبریں
23 0
0
ٹیلی تھون کے نام پر جعلی عطیات، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی
27
SHARES
128
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لئے عطیات اکٹھا کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے تین ٹیلی تھونز کا انعقاد کیا تھا جن میں کل ملا کر پی ٹی آئی نے 15 ارب روپے جمع کئے تھے تاہم آج تک وہ پیسے نہ ہی تو کہیں استعمال ہوتے ہوئے نظر آئے  نہ ہی ان کا کوئی خاطر خواہ ریکارڈ منظر عام پر لایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے عمران خان کے ہمراہ براہِ راست خطاب میں تفصیلات تو شیئر کی ہیں تاہم ان تفصیلات کے مطابق صرف 4 اعشاریہ 6 ارب ہی جمع کر پائے جبکہ باقی کی رقم کے حوالے سے انہوں نے مختلف توجیہات پیش کر دی ہیں۔

ان عطیات کا باقاعدہ ریکارڈ  تاحال منظر عام پر نہیں لایا گیا تھا لیکن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بھی ابہام پایا گیا ہے۔

RelatedPosts

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

عمران خان فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں: وزیراعظم

Load More

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ تین ٹیلی تھون میں 15 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا جبکہ اب تک ہمارے اکاونٹ میں 4 اعشاریہ 6 ارب موصول ہوئے ہیں۔جس میں سے 3 اعشاریہ 4 ارب وزیراعلیٰ پنجاب کے فنڈ میں جبکہ 1 اعشاریہ 2 ارب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےفنڈ میں جمع کروایا گیا ہے۔ جبکہ اس تمام میں سے 3 اعشاریہ 6 ارب تاحال خرچ ہو چکے ہیں۔ سیلاب کے لئے اکٹھے کئے گئے فنڈ  میں سے ایک ارب روپے سندھ کو دینا چاہ رہے ہیں لیکن وہ سندھ حکومت اور این ڈی ایم اے لوگوں کا ڈیٹا ہی نہیں دے رہے۔

اس وصول ہوئے 4 اعشاریہ 6 ارب  میں سے 1584۔4 ملین بین الاقوامی جبکہ 3045۔5 ملین رقوم اندرون ملک تھیں۔ 66 فیصد عطیہ اندرون ملک سے جبکہ 33 فیصد بیرون ملک سے آیا ہے۔

15 ارب عطیہ نہ ملنے پر توجیہ دیتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ کچھ عطیات ہمیں براہِ راست نہیں آنے تھے بلکہ ہم سے متاثر ہو کر لوگوں نے اپنی رقوم کو بطور عطیہ خود سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بروئے کار لانا تھا۔

4 اعشاریہ 3 ارب روپے کی بیرون ملک سے کریڈٹ کارڈ  ٹرانزیکشنز فیل ہوئی ہیں۔ اس کی 5 وجوہات ہیں۔

58 فیصد  نے اپنے عطیہ کو آتھرائز نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے رقوم کی منتقلی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور یہ رقوم منتقل نہیں ہو سکیں۔

15 فیصد  آتھنٹکیشن فیل ہونے کی وجہ ہے ہیں۔ جس کی وجہ غلط او ٹی پی یا سی سی وی کوڈ ہوسکتی ہیں۔

21 فیصد بیرون ملک بنک کی جانب سے رقوم جاری کرنے روکی گئیں۔

2 فیصد تکنیکی مسائل کی وجہ سے تھے۔ یا تو اس وقت سسٹم میں کوئی خرابی تھی یا پھر لوگوں نے ہماری طرف سے طے شدہ بریکٹ 10 ہزار ڈالر سے زیادہ بڑی رقم عطیہ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے خودکار طور پر ریجکٹ ہو گئی۔

4 فیصد  ‘رسک بلاک بِن’ میں تھے یعنی ان کارڈز کے مالکان کا اس لئے بلاک کیا گیا کہ ان کارڈز پر جاری کرنے والے بنکس کو تحفظات تھے۔

4 اعشاریہ 3 ارب روپے کی خطیر رقم ان وجوہات کی بنا پر عطیہ نہیں ہو سکی۔

کچھ امریکی ڈونر اس انتظار میں ہیں کہ ہماری جانب سے انہیں ایک 501 سی تھری انسٹرومینٹ فراہم کیا جائے تاکہ ان کو ٹیکس بینیفٹ ملے۔ ایک فاونڈیشن وہاں رجسٹر ہو چکی ہے اور  ٹیکس فری سٹیٹس کے لئے اپیل زیر عمل ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ کی جانب سے ابھی صرف موصول نہ ہونے والے رقوم کی تفصیلات اور وجوہات بتائی گئی ہیں تاہم ابھی تک خرچ ہونے والے 3 اعشاریہ 6 ارب کو کب کہاں اور کس مد میں خرچ کیا گیا اس کی کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ ابھی تو  خرچ ہونے والی رقم کا آڈٹ کروایا جائے تو  بتا چلے گا کہ رقوم عوام کی بحالی اور فلاح کے لئے استعمال ہوئی ہیں یا نہیں۔ عوام اس سوال کے جواب کے تاحال منتظر ہیں۔

Tags: Fake donationsflood victimsfundspakistanpakistan tehreek-e-insafPTItelethontheft
Previous Post

ملکی امن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا: وزیراعظم

Next Post

پنجاب کا گاؤں موہری پور جہاں معاشرتی روایت نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک رکھا ہے

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا۔ وہ اگلے الیکشن کے لئے بیانیہ...

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے غریب عوام کے لئے پیٹرولم مصنوعات کی قیموں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے...

Load More
Next Post
پنجاب کا گاؤں موہری پور جہاں معاشرتی روایت نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک رکھا ہے

پنجاب کا گاؤں موہری پور جہاں معاشرتی روایت نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک رکھا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In