• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مارچ 21, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ٹمبر سمگلنگ کیس میں ملزمان پر جرمانہ عائد، سمگلنگ میں ملوث گدھے بھی بحق سرکار ضبط

ضلع لوئر چترال کے تحصیل دروش میں دروش گول نامی برساتی نالے میں گدھوں کے ذریعے ٹمبر سمگلنگ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر دروش نے بوقت سحری دو مختلف کارروائیوں میں 5 عدد گدھے اور ان کے ساتھ چھ عدد سلیپران تحویل میں لئے تھے جن کو موقع پر محکمہ فارسٹ کے حوالہ کیا گیا تھا۔ مزکورہ کاروائیوں میں ایک ملزم گرفتار جبکہ 4 موقع سے فرار ہوچکے تھے۔

نیا دور by نیا دور
جنوری 4, 2023
in خبریں
6 0
0
ٹمبر سمگلنگ کیس میں ملزمان پر جرمانہ عائد، سمگلنگ میں ملوث گدھے بھی بحق سرکار ضبط
36
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسسٹنٹ کمشنر- فارسٹ مجسٹریٹ دروش توصیف اللہ کی عدالت نے چترال میں گدھوں کے ذریعے دیار کی قیمتی لکڑی سمگلنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ ملزمان انعام اور عزیر 50, 50 روپیہ جرمانہ عائد جبکہ 3 سلیپران لکڑی اور 2 عدد گدھے بحق سرکار ضبط کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات اسسٹنٹ کمشنر- فارسٹ مجسٹریٹ دروش توصیف اللہ کی عدالت میں زیر سماعت تھے جن میں ایک کیس کا فیصلہ آج جاری کردیا گیا ہے۔ ملزمان انعام اللہ اور عزیر نے عدالت کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے عدالت سے رحم کی اپیل کی اور درخواست کی کہ ملزمان کو قید اور بھاری جرمانے سے بچایا جائے۔ ملزمان نے وعدہ کیا کہ آئندہ جنگل کا کسی قسم کا نقصان نہیں کریں گے۔

RelatedPosts

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بنیادی مرکز صحت بمبوریت کو ایمبولنس کا تحفہ

چترال کے سرکاری اور نجی سکولوں کی اساتذہ کیلئے انگریزی پڑھانے کا تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

Load More

اسسٹنٹ کمشنر-فارسٹ مجسٹریٹ دروش کی جانب سے حتمی بحث سننے کے بعد تفصیلی فیصلہ سنایا گیا۔ فیصلہ کے مطابق گدھوں کے ساتھ ہونے والے ظالمانہ سلوک کے خاتمے، ان کے حقوق کی حفاظت اور جنگلات کے تحفظ کی خاطر مزکورہ دو گدھے بحق سرکار ضبط کرلئے گئے ہیں اور ان کی نیلامی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ ملزمان سے برآمد شدہ لکڑی بھی بحق سرکار ضبط کرلی گئی ہیں۔ یہ لکڑی محکمہ جنگلات کو حوالہ کیا جاتا ہے جسے وہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں نیلام کرتے ہیں۔۔ ملزمان کی غربت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ہی کی خواہش پر دونوں ملزمان پر 50، 50 روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دیگر 3 ملزمان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

ضلع لوئر چترال کے تحصیل دروش میں دروش گول نامی برساتی نالے میں گدھوں کے ذریعے ٹمبر سمگلنگ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر دروش نے بوقت سحری دو مختلف کاروائیوں میں 5 عدد گدھے اور ان کے ساتھ چھ عدد سلیپران تحویل میں لئے تھے جن کو موقع پر محکمہ فارسٹ کے حوالہ کیا گیا تھا۔ مزکورہ کارروائیوں میں ایک ملزم گرفتار جبکہ 4 موقع سے فرار ہوچکے تھے۔ جب ان گدھوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس وقت یہ مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا میں بھی یہ خبر شائع ہوئی۔

ملزم انعام کے وکیل اکرام حسین ایڈوکیٹ نے سپرداری کی ایک درخواست میں موقف اختیار کیا  تھا کہ ایک گدھا برنگ خاکی ملزم انعام کی ملکیت ہے اور سرکاری تحویل میں رہنے سے اور مناسب ماحول اور خوراک نہ ملنے کی وجہ سے اس کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہے جو کہ گدھوں کے بنیادی قانونی حقوق کے خلاف ہے نیز یہ گدھا  بےجا استعمال میں بھی لائے جانے کا خدشہ ہے۔ مزید یہ کہ گدھے کے ساتھ ملزم کے بچوں کا کافی لگاؤ ہے اور ملزم گدھے کو اپنا فیملی ممبر سمجھتا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ حیاتیاتی تناؤ میں گدھا پاکستان میں ناپید ہونے والے جانوروں میں شمار ہوتا ہے اور سرکار کی تحویل میں اس کو صحت بخش خوراک اور ماحول میسر نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہونے اور جسمانی طور پر کمزور ہونے اور باربرداری کی صلاحیت سے محروم ہونے کا اندیشہ ہے لہذا خاکی رنگ کے گدھے کو ملزم مالک انعام کے حوالہ کیا جائے۔ مزکورہ درخواست نمٹاتے ہوئے عدالت نے محمود آرا مشین کو سپرداری سپرد کردی تھی۔

اہل علاقہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دروش کی مسلسل کاروائیوں کے نتیجے میں دروش گول برساتی نالے کے رہائشیوں نے بیشتر گدھے فروخت کردیئے ہیں کیونکہ ان کا اور کوئی مصرف نہیں تھا اور وہ الٹا مالکان پر بوجھ بن چکے تھے اور یہی وجہ ہے کہ دروش میں گدھوں کی قیمت خرید میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اہل علاقہ کا یہ بھی کہنا  ہے  کہ سمگلنگ میں ملوث گدھوں کے ساتھ شدید موسمی حالات میں انتہائی پرتشدد رویہ اختیار کیا جاتا تھا اور 9 کلومیٹر طویل اس درہ سے بھاری سلیپران یعنی دیار کی قیمتی لکڑیوں کی ترسیل ان گدھوں کے لئے وبال جان بن چکا تھا لیکن اب گدھوں نے سکھ کا سانس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ دوران وقوعہ سمگلنگ میں استعمال ہونے گدھے جسے  ”فیملی ممبر” کہا گیا برنگ خاکی کے ساتھ دوسرے گدھوں کے برعکس دو سلیپران باندھے گئے تھے۔ چند دن قبل اسسٹنٹ کمشنر دروش فارسٹ مجسٹریٹ نے  سمگلنگ میں استعمال ہونے والے ایک دس ویلر ٹرک کو بھی بحق سرکار ضبط کیا تھا جس کے اندر خصوصی طور پر خفیہ خانے بنائے گئے تھے جو صرف غیر قاونی سمگلنگ میں استعمال ہوتا تھا۔

Tags: Assistant commissionerChitraldonkeysForest Magistrate Daroshgovernmenttimber smuggling case
Previous Post

دیہات میں عطائیت کا پھیلتا ناسور کروڑوں زندگیوں سے کھیل رہا ہے

Next Post

جنرل باجوہ کے پاس شہزاد اکبر کی غیر اخلاقی ویڈیو تھی، بشریٰ بی بی کی کرپشن کا ثبوت – جاوید چوہدری

نیا دور

نیا دور

Related Posts

حکومت نے پیٹرول سبسڈی کا اعلان کرنے سے پہلے مشورہ نہیں کیا: آئی ایم ایف

حکومت نے پیٹرول سبسڈی کا اعلان کرنے سے پہلے مشورہ نہیں کیا: آئی ایم ایف

by نیا دور
مارچ 21, 2023
0

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے کم آمدنی والےطبقے کے لیے پیٹرول سبسڈی...

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا۔ وہ اگلے الیکشن کے لئے بیانیہ...

Load More
Next Post
جنرل باجوہ کے پاس شہزاد اکبر کی غیر اخلاقی ویڈیو تھی، بشریٰ بی بی کی کرپشن کا ثبوت – جاوید چوہدری

جنرل باجوہ کے پاس شہزاد اکبر کی غیر اخلاقی ویڈیو تھی، بشریٰ بی بی کی کرپشن کا ثبوت - جاوید چوہدری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In