• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘دہشت گردی ختم کرنی ہے تو پی ٹی ایم کو آزاد کرنا پڑے گا’

معاشی مشکلات وہاں سے شروع ہوئیں جب پی ٹی آئی کی حکومت میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خراب ہوئے اور ایک مشکل پروگرام پی ٹی آئی نے منظور کر لیا۔ اب ہمیں صرف آئی ایم ایف کا پروگرام بچا سکتا ہے لیکن اس کے لئے مزید ٹیکس لگانے پڑیں گے، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی پھر آئی ایم ایف پروگرام شروع ہوگا۔

نیا دور by نیا دور
جنوری 4, 2023
in خبریں
16 0
0
19
SHARES
90
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسٹیبلشمنٹ کو اگر احساس ہو گیا ہے کہ اسے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئیے تو یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ فوج کو ایک اور بات کا بھی احساس ہو جانا چاہئیے کہ وہ دہشت گرد تو ختم کر سکتی ہے مگر دہشت گردی ختم کرنے کی نہ ان کی صلاحیت ہے اور نہ انہیں تربیت ملتی ہے۔ میری رائے ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنا ہے تو پشتون تحفظ موومنٹ کو آزاد کر دیں۔ وہ ہمارے اپنے لوگ ہیں۔ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے اتحادی ہیں۔ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے اتحادی تھے اور اب وہ سنگین حملے کر رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ پر جبکہ دوسری جانب پی ٹی ایم کی لیڈرشپ کو قید میں رکھا ہوا ہے۔ یہ کہنا ہے بیرسٹر اویس بابر کا۔

ماحول نیوٹرل ہو رہا ہے

RelatedPosts

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

Load More

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو ‘خبر سے آگے’ میں گفتگو کرتے ہوئے اویس بابر کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اگر یہ کہہ رہی ہے کہ انہیں احساس ہو گیا ہے اور وہ نیوٹرل ہو رہے ہیں یا ہو جائیں گے تو یہ بھی بہت بڑی بات ہے۔ عمران خان کی آڈیو لیکس کے بعد ان کے حمایتیوں کا جوش و خروش بھی کم ہوا ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ آرمی نیوٹرل ہو نہ ہو، ماحول ضرور آہستہ آہستہ نیوٹرل ہو رہا ہے۔

عمران خان نا اہل ہو جائیں گے

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے 2017 کے فیصلے میں جب نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا تو واضح طور پر انہیں پارٹی کی سربراہی سے بھی ہٹا دیا تھا اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے اسی فیصلے کی روشنی میں اپیل کر رہا ہے۔ 2017 کے الیکشن ایکٹ میں الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے مساوی اختیارات دیے گئے ہیں تو توہین الیکشن کمیشن والے کیس میں اگر ٹرائل شروع کرنا پڑتا ہے تو الیکشن کمیشن خود بھی یہ شروع کرنے کا مجاز ہے۔

جنرل باجوہ عمران خان کو قتل کروانا چاہتے تھے؟

تحقیقاتی صحافی اعزاز سید نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے بطور آرمی چیف جنرل باجوہ کا رول اگرچہ آئیڈیل نہیں رہا لیکن میرا نہیں خیال عمران خان کو قتل کرنے والے الزام میں کوئی سچائی ہے۔ عمران کے بیان کے بعد ان سے ثبوت مانگنے چاہئیں کیونکہ عمران خان اس سے پہلے کئی لوگوں پر الزام لگا کے اپنے بیان سے مکر چکے ہیں۔ عمران کی موجودہ سٹریٹیجی یہ ہے کہ اسٹیبشلمنٹ کو ڈرا کر بیک فٹ پر جانے پر مجبور کیا جائے۔ اسی لئے وہ اب کسی کا نام نہیں لے رہے اور دبے الفاظ میں تنقید کر رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے نام لینے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا اور ایسا کرنے سے عمران کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔

طالبان تحریک انصاف کو دھمکی کیوں نہیں دیتے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نئے آرمی چیف کو پیغام دے رہے ہیں کہ میں پراپیگنڈہ کر سکتا ہوں۔ ایک جانب وہ اسٹیبلشمنٹ سے کہہ رہے ہیں کہ پیچھے چلے جائیں اور دوسری جانب انہیں اپنی مدد کو بھی بلا رہے ہیں۔ تحریک طالبان نے جن جماعتوں کو دھمکی دی ہے ان میں پی ٹی آئی کا نام کیوں نہیں شامل ہوا، یہ بھی سوچنے والی بات ہے۔ 2013 کے انتخابات سے پہلے بھی پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے الیکشن مہم چلانے پر پابندی تھی مگر پی ٹی آئی آزادی سے جلسے کر رہی تھی۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ دہشت گردی کی موجودہ لہر کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کا کردار بھی اچھا نہیں ہے۔

مزید ٹیکس لگانے پڑیں گے

سینئر صحافی مہتاب حیدر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے یہ نہیں بتاتے کہ وہ خود معیشت کو کہاں چھوڑ کر گئے تھے بلکہ وہ محض پچھلے چھ سے آٹھ ماہ کی بات کرتے ہیں۔ معاشی مشکلات وہاں سے شروع ہوئیں جب پی ٹی آئی کی حکومت میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خراب ہوئے اور ایک مشکل پروگرام پی ٹی آئی نے منظور کر لیا۔ اب ہمیں صرف آئی ایم ایف کا پروگرام بچا سکتا ہے لیکن اس کے لئے مزید ٹیکس لگانے پڑیں گے، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی پھر آئی ایم ایف پروگرام شروع ہوگا۔

جنرل باجوہ ایمرجنسی لگانے کی پوزیشن میں ہی نہیں تھے

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ مسلمہ حقیقت ہے ایکسٹٰنشن والے آرمی چیف بہت کمزور ہوتے ہیں اور جانے والے آرمی چیف اور بھی کمزور ہوتے ہیں وہ نہ ایمرجنسی لگا سکتے ہیں اور نہ مارشل لاء۔ عمران خان کی ایمرجنسی والی بات میں کوئی سچائی نہیں نظر آتی۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ ‘خبر سے آگے’ ہر پیر سے ہفتے کی رات 9 بج کر 5 منٹ پر براہ راست پیش کیا جاتا ہے۔

Tags: آئی ایم ایف پروگرامپاکستانی معیشتپشتون تحفظ موومنٹپی ٹی ایمدہشت گردیڈیفالٹ کا خطرہطالبان کی دھمکیعلی وزیرعمران خان پروجیکٹمحسن داوڑمعاشی استحکام
Previous Post

الطاف حسین کے بغیر متحد ہونے والی ایم کیو ایم مطلوبہ ہدف حاصل کر پائے گی؟

Next Post

‘پاکستانی طالبان سیاسی دنگل میں دہشتگردی کے ذریعے اثر انداز ہونا چاہتے ہیں اور PTI کو حلیف چن چکے ہیں’

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

by نیا دور
مارچ 25, 2023
0

اظہر مشوانی اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگ 'نیا دور' کے خلاف منظم مہم چلاتے رہے ہیں، ہم پر الزام لگاتے...

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

by حسن نقوی
مارچ 25, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی پنجاب اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے۔ پی ٹی...

Load More
Next Post
Imran Khan TTP Bilawal

'پاکستانی طالبان سیاسی دنگل میں دہشتگردی کے ذریعے اثر انداز ہونا چاہتے ہیں اور PTI کو حلیف چن چکے ہیں'

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In