• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پاکستان افغانستان سنجیدہ ہوں تو ہم دونوں میں دوستی کروا سکتے ہیں؛ اچکزئی

اگر کسی ایک ریاست کی بقا اور آزادی کو خطرہ ہوا تو یہ خطرہ پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر کے بلقانائزیشن کی طرف لے جا سکتا ہے، جس میں نہ تو افغانستان محفوظ ہوگا اور نہ ہی ایران اور پاکستان۔ آزاد افغانستان اور پاکستان بہترین دوست بن سکتے ہیں اور یہ دوستی علاقائی استحکام اور معاشی ترقی کی نوید ثابت ہو گی۔

طالعمند خان by طالعمند خان
جنوری 5, 2023
in خبریں
18 0
0
پاکستان افغانستان سنجیدہ ہوں تو ہم دونوں میں دوستی کروا سکتے ہیں؛ اچکزئی
21
SHARES
101
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ملک کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات صرف روایتی انداز میں انتخابات کروانے سے ٹھیک نہیں ہوں گے، جب تک تمام سٹیک ہولڈرز کی گول میز کانفرنس بلا کر اس سوال کا جواب نہ تلاش کیا جائے کہ یہ ملک کس نے اور کیسے چلانا ہے تب تک حالات جوں کے توں رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے اسلام آباد بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے محمود خان اچکزئی کو ‘پاکستان کی بقا جمہوریت، قانون اور آئین کی حکمرانی میں مضمر ہے’ کے موضوع پر خطاب کے لئے مدعو کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ ہے، وسائل کی کوئی کمی نہیں۔ اگر کمی ہے تو وہ جمہوریت کے استحکام، آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کی کمی ہے۔ اس مقصد کے لئے محمود خان اچکزئی نے تمام سیاسی و جمہوری قوتوں بشمول عمران خان کو دعوت دی کہ آئیں مل بیٹھ کر اس ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلانے کے لئے راہ نکالتے ہیں۔

RelatedPosts

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

Load More

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے وہ ہر کسی کے پاس جانے اور اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایک طرف بین الااقوامی و علاقائی صورت حال ہے اور دوسری طرف ملکی سیاسی اور معاشی حالات بھی ہمارے حق میں نہیں ہیں۔ ملکی معاشی حالات کی وجہ سے غربت اور مہنگائی اس نہج پر پہنچنے والی ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو حالات کسی بھی وقت افراتفری اور خانہ جنگی کی طرف جا سکتے ہیں۔ ریاست کی بقا کے لئے ضروری ہے کہ قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ اسٹیبلشمنٹ کو آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کا کڑوا گھونٹ پینا ہوگا۔

پاکستان مختلف النوع اور تنوع والی ریاست ہے اور اس کو بزور طاقت نہ متحد رکھا جاسکتا ہے اور نہ ہی چلایا جا سکتا ہے۔ اس کی بقا جمہوری وفاق، آئینی اور پارلیمانی بالادستی میں ہے جہاں ہر قوم کو اپنے وسائل پر اختیار ہو اور سیاسی، معاشی و ثقافتی حقوق حاصل ہوں۔ اس سلسلے میں محمود خان اچکزئی نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں مختلف عقائد، سینکڑوں زبانیں اور کئی قومیں موجود ہیں اور غربت بھی ہے لیکن وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بنانے اور چلانے میں کامیاب ہوئے۔ اب وہ معاشی استحکام اور ترقی کی طرف گامزن ہیں، لیکن ہمیں کیا ہو گیا ہے؟ ہم بھی ان سے کم نہیں ہیں لیکن اس کے لئے ججوں، جرنیلوں، بیوروکریٹس سمیت سب کو اپنے آئینی دائرے میں رہنا ہوگا۔ یہاں شروع سے مراعات اور کرپشن کے بل بوتے پر ایک مصنوعی سیاسی طبقہ بنایا گیا جو ہر آمرانہ اور نام نہاد جمہوری حکومتوں کا حصہ بنتا ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ ایسے عناصر (لوٹوں) کو اپنی صفوں میں شامل نہ کریں۔

علاقائی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر کسی ایک ریاست کی بقا اور آزادی کو خطرہ ہوا تو یہ خطرہ پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر کے بلقانائزیشن کی طرف لے جا سکتا ہے، جس میں نہ تو افغانستان محفوظ ہوگا اور نہ ہی ایران اور پاکستان۔ آزاد افغانستان اور پاکستان بہترین دوست بن سکتے ہیں اور یہ دوستی علاقائی استحکام اور معاشی ترقی کی نوید ثابت ہو گی۔ اگر دونوں اطراف سنجیدہ ہوں تو ہم اس دوستی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ علی وزیر کی رہائی کے لئے 16 دسمبر کو پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے اور وکلا برادری پر زور دیا کہ علی وزیر کی رہائی کے لئے ہماری آواز میں آواز ملائیں۔

اس موقع پر اسلام آباد بار کے صدر چودھری حفیظ اللہ یعقوب اور جنرل سیکرٹری محمود بلال مغل نے بھی خطاب کیا۔ چودھری حفیظ اللہ یعقوب نے اپنے استقبالیہ خطاب میں محمود خان اچکزئی کی جمہوریت کے لئے جدوجہد اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

Tags: امارت اسلامی افغانستانپاکستان کی سکیورٹی صورت حالپشتون تحفظ موومنٹدہشت گردیطالبانمحمود خان اچکزئی
Previous Post

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد ہلاک ہونے کا دعویٰ

Next Post

جنرل باجوہ نے عمران کو صادق، امین قرار دینے کے لیے ثاقب نثار کو ملے، انصار عباسی

طالعمند خان

طالعمند خان

طالعمند خان فری لانس صحافی ہیں اور نیا دور کے لئے لکھتے ہیں۔

Related Posts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

by نیا دور
مارچ 25, 2023
0

اظہر مشوانی اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگ 'نیا دور' کے خلاف منظم مہم چلاتے رہے ہیں، ہم پر الزام لگاتے...

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

by حسن نقوی
مارچ 25, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی پنجاب اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے۔ پی ٹی...

Load More
Next Post
جنرل باجوہ نے عمران کو صادق، امین قرار دینے کے لیے ثاقب نثار کو ملے، انصار عباسی

جنرل باجوہ نے عمران کو صادق، امین قرار دینے کے لیے ثاقب نثار کو ملے، انصار عباسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In