آرمی چیف عاصم منیر کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا پہلا سرکاری دورہ

آرمی چیف عاصم منیر کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا پہلا سرکاری دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 4 سے 10 جنوری تک برادر اسلامی ممالک کے دورے پر ہیں، جہاں پر وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ جنرل عاصم منیر کی برادر اسلامی ممالک کی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دو طرفہ امور پر بات ہو گی۔

دوسری طرف سعودی میڈیا نے خبر دی ہے کہ جنرل عاصم منیر نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے جس میں سعودی وزیر دفاع نے انہیں پاکستان کا آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی۔

یاد رہے کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آرمی چیف اپنے اس اہم دورے میں برادر اسلامی ممالک کے سربراہوں سے پاکستان کے لئے مالی امداد کی بھی درخواست کریں گے۔