• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, مارچ 24, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘استعفے منظور کرکے PDM نے اسٹیبلشمنٹ کو اپنی مرضی کرنے کا پیغام دیا ہے’

پرویز الہیٰ نے اسٹیبلشمنٹ کو پنجاب کے معاملے پر دھوکہ دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو اس فیصلے سے خفت اٹھانا پڑی ہے۔ پی ڈی ایم نے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیا ہے کہ اب ہمیں اپنی مرضی کرنے دیں، 35 استعفوں کا منظور ہونا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

نیا دور by نیا دور
جنوری 18, 2023
in خبریں
49 1
0
58
SHARES
276
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے ڈرائیونگ سیٹ پی ڈی ایم نے واپس لے لی ہے۔ پرویز الہیٰ نے اسٹیبلشمنٹ کو پنجاب کے معاملے پر دھوکہ دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو اس فیصلے سے خفت اٹھانا پڑی ہے۔ پی ڈی ایم نے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیا ہے کہ اب ہمیں اپنی مرضی کرنے دیں، 35 استعفوں کا منظور ہونا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اگر وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے دوبارہ الیکشن ہوا تو شہباز شریف آسانی سے جیت جائیں گے، تحریک انصاف وفاقی حکومت کو نہیں گرا سکتی۔ یہ کہنا ہے کالم نگار مزمل سہروردی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو ‘خبر سے آگے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کسی ممکنہ نئے سیاسی اتحاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی وزیراعظم رہنے کے باوجود اپنے حلقے کو نہیں سنبھال سکے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی دو سال سے پیپلز پارٹی سے نکالے ہوئے ہیں۔ مفتاح اسماعیل کی بھی کوئی انتخابی پوزیشن نہیں ہے۔ اس لیے نئی سیاسی دھڑے بندیوں کا کوئی سیاسی مسقبل نہیں ہوگا۔ یہ سب کسی نئے غیر آئینی سلسلے کی تیاری تو ہو سکتی ہے مگر اس کا کوئی آئینی مقصد نظر نہیں آتا۔

RelatedPosts

پی ٹی آئی کا ایک اور امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

Load More

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے لئے پی ٹی آئی کی طرف سے تجویز کردہ ناموں میں سے احمد سکھیرا سرکاری آفیسر ہیں۔ نصیر خان دہری شہریت رکھتے ہیں اور پرویز الہیٰ کے سمدھی بھی ہیں۔ ناصر کھوسہ کی تحریری معذرت (ن) لیگ کے پاس موجود ہے۔ ان افراد پر پارلیمانی کمیٹی میں اعتراضات لگ جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے دیے گئے ناموں میں سے احد چیمہ کے پر شہباز شریف کے قریبی ساتھی ہونے کا اعتراض لگ سکتا ہے۔ ان کی سرکاری ملازمت سے استعفے کو ابھی دو سال پورے نہیں ہوئے۔ محسن نقوی سالک حسین کے ہم زلف ہیں۔ چودھری شجاعت کی بہن کے داماد ہیں، ان کے اوپر بھی چودھریوں کے ساتھ رشتہ داری کا الزام لگ سکتا ہے۔

صحافی عامر غوری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک سال سے استعفوں کا کارڈ اپنے پاس رکھا ہوا تھا جس کو اب استعمال کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی ساری اعلیٰ قیادت کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔ ان کا خیال تھا کہ پہلے سے ہی کمزور حکومت پہ مزید دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔ موجودہ خراب اقتصادی حالات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کروانے ممکن نہیں ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) اس وقت کمزور پوزیشن میں ہے، اس حالت سے نکلنے کے لیے انہیں مضبوط بیانیے کی ضرورت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ دو نئی ٹیمیں بن رہی ہیں؛ ایک سیاسی لوگوں کی ٹیم ہے جو نیا گٹھ جوڑ بنا رہے ہیں، دوسری ٹیم آرمی چیف نے ستمبر اکتوبر میں اپنے افسروں کی بنانی ہے۔ اس کے بعد قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس بھی بننا ہے جس سے عدلیہ میں بھی ایک نئی ٹیم بننے کا امکان ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو سیاسی استحکام کا پیغام دینا چاہئیے، سیاسی استحکام ملکی مسائل حل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ کے لئے نام عجلت میں دیے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کے اندر بعض حلقوں میں اب بھی عمران خان کے لئے ہمدردی موجود ہے۔

پروگرام کے میزبان مرتضی سولنگی تھے۔ ‘خبر سے آگے’ ہر پیر سے ہفتے کی رات 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے براہ راست پیش کیا جاتا ہے۔

Tags: establishmentPDMPTI
Previous Post

کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے نواز شریف کی سیاسی وارث تک؛ کیا مریم نواز بینظیر ثانی ہیں؟

Next Post

پی ٹی آئی کے 35 استعفے منظور پی ایم ایل این کے وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار | مفتاح نئی پارٹی؟ | عمران اسٹیبلشمنٹ ڈیل

نیا دور

نیا دور

Related Posts

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رُکن قومی اسمبلی علی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے...

انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ، سینئر قانون دان کا الیکشن کمیشن کو فیصلہ واپس لینے کا مراسلہ

انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ، سینئر قانون دان کا الیکشن کمیشن کو فیصلہ واپس لینے کا مراسلہ

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

پنجاب میں عام انتخابات ملتوی ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینئر قانون دان اظہر صدیق نے الیکشن...

Load More
Next Post
پی ٹی آئی کے 35 استعفے منظور پی ایم ایل این کے وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار | مفتاح نئی پارٹی؟ | عمران اسٹیبلشمنٹ ڈیل

پی ٹی آئی کے 35 استعفے منظور پی ایم ایل این کے وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار | مفتاح نئی پارٹی؟ | عمران اسٹیبلشمنٹ ڈیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In