• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, فروری 5, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘الیکشن ہوتے رہیں گے، اسٹیبلشمنٹ نے جو میرے ساتھ کیا پہلے اس کا حساب دے’

اسٹیبلشمنٹ پہلے جیسی طاقتور نہیں رہی، ان کا حالات پہ کنٹرول نظر نہیں آ رہا۔ حکومت بھی کمزور ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شیر نے بھی دھاڑنا شروع کر دیا ہے کہ اپنے جھگڑے میں یہ مت سمجھو کہ میں بھول گیا ہوں، الیکشن ہوتے رہیں گے پہلے جو میرے ساتھ کیا ہے اس کا حساب دو۔

نیا دور by نیا دور
جنوری 23, 2023
in خبریں
26 0
0
31
SHARES
147
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پچھلے 8 ماہ میں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جو کچھ کہا گیا ہے انہوں نے ردعمل میں کچھ بھی نہیں کیا، ماضی میں ایسا نہیں تھا۔ ن لیگ کے سارے رہنما ایک ہی وقت میں ایک ہی بات کر رہے ہیں۔ ان کے پیچھے ان کے لیڈر ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ میں اس دفعہ قربانی کیوں دوں۔ محسن نقوی دورہ سعودی عرب کے دوران آرمی چیف عاصم منیر کے ساتھ تھے، جس کی ویڈیو آنے سے ان کی تعیناتی کا معاملہ متنازعہ ہو گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ پہلے جیسی طاقتور نہیں رہی، ان کا حالات پہ کنٹرول نظر نہیں آ رہا۔ حکومت بھی کمزور ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شیر نے بھی دھاڑنا شروع کر دیا ہے کہ اپنے جھگڑے میں یہ مت سمجھو کہ میں بھول گیا ہوں، الیکشن ہوتے رہیں گے پہلے جو میرے ساتھ کیا ہے اس کا حساب دو۔ یہ کہنا ہے صحافی انیق ناجی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو ‘خبر سے آگے’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مرضی کے خلاف جو بھی نگران وزیر اعلیٰ بنتا، وہ اس پر اعتراض کرتے۔ نواز شریف ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ وہ کب تک چپ رہیں۔ اس وقت تمام مسائل اور انتشار کا یکجا ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ انتقال اقتدار کیسے ہو گا اور کنٹرول کس کے پاس ہوگا۔ وہ جو ڈنڈے سے کام چلا لیتے تھے اب وہ بھی الجھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی سالمیت بندوق کی وجہ سے ہے، اس وقت وہ بندوق کمزور ہو گئی ہے اس لیے حالات شدید خراب ہو سکتے ہیں۔

RelatedPosts

عمران خان مقتدر طاقتوں کا لگایا ہوا پودا ہے؛ اس کی اب تک حفاظت ہو رہی ہے

‘مشرف، کیانی، راحیل شریف اور قمر باجوہ نیک نیتی سے کام کرتے تو دہشت گردی نہ ہوتی’

Load More

انہوں نے کہا کہ ملک میں فساد عظیم ہوتا دکھائی دے رہا ہے، عمران خان کی پوری خواہش ہے کہ ایسی کوئی صورت حال پیدا ہو جائے۔ بنیادی جھگڑا انتقال اقتدار کا ہے، انتقال اقتدار کے لیے آئینی طریقہ کار اختیار نہیں کیا جاتا۔ ن لیگ کے رہنماؤں کے بیانات سے اندازہ ہو رہا ہے کہ موجودہ حالات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ سرجری ضرور ہو گی۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کرعمران خان کے معاملے کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ماہر معیشت یوسف نذر کا کہنا تھا کہ خرم دستگیر نے بتایا ہے کہ رات کو اکنامک وجوہات کی بنا پر کچھ پاور پلانٹس بند کر دیے گئے تھے۔ اگر بینکوں نے کمپنیز کو پٹرول کی امپورٹ کی اجازت نہ دی تو مسئلہ گھمبیر ہو سکتا ہے۔ پاکستان کو پٹرول کی خریداری کے لیے ماہانہ 1.2 ارب ڈالر چاہئیں۔ سعودی عرب سے ملنے والی امداد سے صرف ایک ماہ کا پٹرول خریدا جا سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے پیسے نہ ملے تو پاکستان کے لیے صورت حال مزید خراب ہو جائے گی۔ آئندہ کچھ عرصے میں پاکستان کا مالی خسارہ 6 ارب ڈالر کا ہو جائے گا۔ پاکستان کو 6 ماہ کے اندر تقریباً 9 سے 10 ارب ڈالر کا انتظام کرنا ہو گا۔

تجزیہ کار مزمل سہروردی نے کہا کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر اگر سپریم کورٹ کسی غیر آئینی طریقے سے ان کو ہٹاتی ہے تو پھر آئین کو دوبارہ لکھنے کی ضرورت ہو گی۔ حسن عسکری ن لیگ پر تقید کرتے تھے مگر پھر بھی ان کو نگران وزیر اعلیٰ عمران خان نے بنوا دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اس سے پہلے بھی نگران وزیر اعلیٰ لگائے ہیں۔ پچھلی تین دفعہ سے نگران وزیر اعلیٰ اپوزیشن کے کہنے پر لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے فیض حمید والی سپورٹ حاصل نہیں ہے۔ مشترکہ مفادات کے فیصلے کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا، اس لیے ابھی الیکشن کی تاریخ کا آنا مشکل نظر آ رہا ہے۔ ن لیگ کا نیا بیانیہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ نہیں بنا رہا۔ باجوہ صاحب، فیض حمید اور ثاقب نثار پر تنقید سے موجودہ اسٹیبلشمنٹ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ن لیگ صرف پرانی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیے بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی نے کہا کہ ملک میں پاور کا بریک ڈاؤن اور معاشی بحران موجودہ حکمرانوں اور سیاست دانوں کی ناکامی ہے۔ پرانی اور نئی اسٹیبلشمنٹ سے گزارش ہے کہ ملک کے حال پر رحم کرتے ہوئے اور 23 کروڑ عوام پر ترس کھاتے ہوئے عارضی پروجیکٹس کی آبیاری اب بند کر دیں۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ ‘خبر سے آگے’ ہر پیر سے ہفتے کی رات 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے براہ راست پیش کیا جاتا ہے۔

Tags: establishmentnawaz sharifPML-NPolitical Crisis
Previous Post

فیصل آباد میں احمدی قبروں کی توڑ پھوڑ، سیالکوٹ میں میت دفنانے کی اجازت نہ دی گئی

Next Post

پاکستان پاور بلیک آؤٹ | شرح سود میں ایک فیصد اضافہ | پی ٹی آئی اور محسن نقوی کی تعیناتی

نیا دور

نیا دور

Related Posts

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

by نیا دور
فروری 5, 2023
0

سابق صدر کے اہلخانہ نے بھی سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، اہلخانہ کے مطابق  پرویز مشرف کا...

وکی میڈیا فاؤنڈیشن کا پاکستان سے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کا مطالبہ

وکی میڈیا فاؤنڈیشن کا پاکستان سے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کا مطالبہ

by نیا دور
فروری 4, 2023
0

وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں وکی پیڈیا اور وکی میڈیا پراجیکٹس تک رسائی فوری طور...

Load More
Next Post
پاکستان پاور بلیک آؤٹ | شرح سود میں ایک فیصد اضافہ | پی ٹی آئی اور محسن نقوی کی تعیناتی

پاکستان پاور بلیک آؤٹ | شرح سود میں ایک فیصد اضافہ | پی ٹی آئی اور محسن نقوی کی تعیناتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In