• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, فروری 6, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘ایمرجنسی لگا کر قومی اسمبلی کی مدت کو ایک سال تک بڑھایا جا سکتا ہے’

حالات سے لگ رہا ہے کہ قومی اسمبلی کے الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔ ایمرجنسی لگا کر اس کی مدت کو ایک سال تک بڑھایا جا سکتا ہے اور فواد چودھری کی گرفتاری اسی سلسلے کی تیاری کا پہلا مرحلہ دکھائی دے رہی ہے۔

نیا دور by نیا دور
جنوری 25, 2023
in خبریں
20 1
0
24
SHARES
114
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری کی ضمانت مشکل نظر آ رہی ہے کیونکہ انہوں نے کھل کر بغاوت کا جرم کیا ہے۔ تعزیرات پاکستان کے آرٹیکل 153-A میں 7 سال قید اور بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ اس طرح کے مقدمات میں ملک کے حالات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ حالات سے لگ رہا ہے کہ قومی اسمبلی کے الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔ ایمرجنسی لگا کر اس کی مدت کو ایک سال تک بڑھایا جا سکتا ہے اور فواد چودھری کی گرفتاری اسی سلسلے کی تیاری کا پہلا مرحلہ دکھائی دے رہی ہے۔ یہ کہنا ہے قانون دان اویس بابر کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو ‘خبر سے آگے’ میں گفتگو کرتے ہوئے اویس بابر نے کہا کہ قانون کے اعتبار سے فواد چودھری نے لوگوں کو بغاوت پر اکسایا ہے۔ گورنر سلمان تاثیر کے قاتل کو بھی کسی نے قتل پر اکسایا تھا۔ جب آپ کسی کے خاندان کے خلاف لوگوں کو اکساتے ہیں تو یہ جرم قرار پاتا ہے۔ فواد چودھری پر جو پہلے سے کیس چل رہا ہے اس میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی شامل ہیں مگریہ نیا کیس الگ نوعیت کا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ نے ملک میں شخصیت پرستی کا ایک مسلک بنایا تھا جو فواد چودھری جیسے لوگوں کی گرفتاری سے ختم نہیں ہوگا، اس میں وقت لگے گا۔

RelatedPosts

شیڈول میں تبدیلی، آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو ہوگی

عمران خان مقتدر طاقتوں کا لگایا ہوا پودا ہے؛ اس کی اب تک حفاظت ہو رہی ہے

Load More

صحافی تجمل بخاری نے کہا کہ فواد چودھری کو کافی دیر تک لاہورکی سڑکوں پر گھمایا جاتا رہا، فرخ حبیب ان کی گرفتاری پر مزاحمت کرتے رہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب نے پیش ہو کر بتایا کہ ان کے علم میں یہ گرفتاری نہیں تھی ورنہ وہ ان کو عدالت میں پیش کر دیتے۔ زمان پارک میں لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ موجود تھے اور ان کے جذبات کافی برانگیختہ تھے۔ حکومت کے لیے آسان نہیں ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرے۔

صحافی سجاد انور نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی ہے انہوں نے اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا ہوا ہے۔ اس وقت تحریک انصاف اپنے آپ کو پاکستان کی سب سے بڑی اینٹی اسٹیبلشمنٹ پارٹی کے طور پر متعارف کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کو کھلا میدان ملا ہوا ہے۔ فواد چودھری ہر معاملے پر کھل کے سامنے آتے تھے تو لگتا تھا کہ ان کے پیچھے کوئی طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال مارچ اپریل میں ن لیگ پنجاب کی سب سے بڑی پارٹی تھی۔ جب سے پی ڈی ایم کی حکومت بنی ہے ان کی پیپلزپارٹی کی طرح پنجاب سے ہوا اکھڑ گئی ہے۔ ن لیگ اگر اچھے طریقے سے اپنے کارڈ کھلیے تو وہ حالات کو اپنے حق میں تبدیل کر سکتی ہے۔ ن لیگ کے اندر حمزہ اور مریم کے گروپوں کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر اور سنٹرل پنجاب میں اچھے امیدوار لا کر تحریک انصاف کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

تجزیہ نگار فوزیہ یزدانی نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی اتنی انا نہیں ہونی چاہئیے کہ کسی کے بیان سے ان کی انا کو نقصان پہنچے تاہم الیکشن کمیشن کے افسران کے خاندان کو کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ خوف زدہ تھے۔ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پہ سب کو ڈرانا دھمکانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔ فواد چودھری کی گرفتاری کی مذمت کرنی چاہئیے، اس طرح کے واقعات سے معاشرے میں تقسیم بڑھ رہی ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ فرخ حبیب نے اپنے اقدام سے کار سرکارمیں مداخلت کرنے کی کوشش کی۔ عمران خان اور ان کی جماعت کا یہ ٹریک ریکارڈ ہے کہ وہ افسران کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔ عمران خان نے جج زیبا چودھری کو بھی خطرناک دھمکیاں دی تھیں۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ ‘خبر سے آگے’ ہر پیر سے ہفتے کی رات 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے براہ راست پیش کیا جاتا ہے۔

Tags: ٖfawad chaudhryPDMPTI
Previous Post

قمر باجوہ اور عمران خان کے باہمی الزامات پر تحقیقاتی کمیشن بننا چاہئیے

Next Post

علی وزیر اور راؤ انوار کے لئے ملک میں الگ الگ قانون ہے

نیا دور

نیا دور

Related Posts

شیخ رشید کے خلاف کراچی اور حب میں درج مقدمات پر کارروائی سے روک دیا گیا

شیخ رشید کے خلاف کراچی اور حب میں درج مقدمات پر کارروائی سے روک دیا گیا

by نیا دور
فروری 6, 2023
0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید کے خلاف کراچی اور حب میں...

شیڈول میں تبدیلی، آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو ہوگی

شیڈول میں تبدیلی، آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو ہوگی

by نیا دور
فروری 6, 2023
0

ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس 7 کے بجائے 9 فروری کو ہوگی۔ وفاقی...

Load More
Next Post
علی وزیر اور راؤ انوار کے لئے ملک میں الگ الگ قانون ہے

علی وزیر اور راؤ انوار کے لئے ملک میں الگ الگ قانون ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In