مریم نواز شریف لاہور پہنچ گئیں

مریم نواز شریف لاہور پہنچ گئیں
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزز مریم نواز شریف تقریبا ساڑھے 3 ماہ کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔

ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264 لاہور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ ہوئی۔ مریم نواز کے استقبال کیلئے ان کے بیٹے جنید صفدر اور شوہر کیپٹین ریٹائرڈ صفدر سمیت ن لیگی رہنماوں اور کارکنان بھی ائیر پورٹ پر موجود ہیں۔

ایئرپورٹ سے جاتی امرا تک راستے میں بینرز، پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر لاہور ایئرپورٹ کے باہر استقبالیہ کیمپ پر اکٹھے ہونے والے لیگی کارکنوں سے خطاب کریں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کا ائیر پورٹ سے جاتی امراء کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف ائیرپورٹ سے براہ راست ریلی کی قیادت کرتے ہوئے رنگ روڈ اڈا پلاٹ سے ہوتی ہوئیں جاتی امراء پہنچیں گی۔

مریم نواز شریف جاتی امرا کے لیے شہر کے اندر سے نہیں جائیں گی۔ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے بچانے کیلئے مریم نواز شریف کا روٹ تبدیل کیا گیا۔

مریم نواز شریف ائیرپورٹ سے براہ راست رنگ روڈ اڈا پلاٹ پہنچیں گی۔ وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے رنگ روڈ سے اڈا پلاٹ پہنچیں گی۔ مریم نواز کا اڈا پلاٹ پر پرتپاک استقبال کیاجائے گا۔

مریم نواز اڈا پلاٹ پر کارکنان سے خطاب کریں گی۔ اڈا پلاٹ چوک سے جاتی امرا تک ریلی کی صورت میں پہنچیں گی۔

واضح رہے اس سے پہلے مریم نواز کا طیارہ ابوظہبی سے وطن روانگی میں تاخیر کا شکار ہو گیا تھا۔جہاز عملے کے مطابق  طیارے میں میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز میں تاخیر ہوئی۔

جہاز عملے کا کہنا تھا کہ طیارے میں موجود ن لیگ کے کارکن کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔

اس سے قبل ہفتہ کی صبح ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ محترمہ مریم نواز آج سہہ پہر 3 بجے لاہور پہنچیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز وطن واپس آکر پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گی ملک بھر میں ورکرز اور عوام سے رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی راہنما، کارکنان اور عوام مریم نواز کا بہت جزبے اور خوشی سے انتظار کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/Marriyum_A/status/1619202531519004672?s=20&t=6KKFjtiJN3H85C0k8Wz4_g

واضح رہے کہ مریم نواز تقریبا ساڑھے 3 ماہ کے بعد وطن واپس پہنچ رہی ہیں۔ وہ اکتوبر کے شروع میں لندن روانہ ہوئی تھیں۔مریم نواز لندن سے وطن واپسی کے لیے پہلے ابوظبی پہنچیں۔ ہفتے کے روز لاہور روانگی سے قبل دبیئی میں کاروبار کرنے ایک شخص عمران منج نے مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا۔ تاج میں مریم نواز ، بیگم کلثوم نواز مرحومہ اور نواز شریف کی تصویر بھی موجود ہے۔