• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 22, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

چترال؛ بکری کی لڑائی میں کلہاڑی کے وار سے خاتون قتل، ملزم گرفتار

مقتولہ کے بچے اپنی بکری ڈھونڈنے کیلئے قاتل کے گھر گئے جس پر طیش میں آ کر اس نے بچوں کو پیٹنا شروع کر دیا۔ بچوں کو چھڑانے کیلئے مسماۃ یاسمین باہر نکلی تو اس پر بھی خان بہادر نے کلہاڑی کے پے در پے وار کیے اور اسے شدید زخمی کر دیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔

گل حماد فاروقی by گل حماد فاروقی
جنوری 28, 2023
in خبریں
13 0
0
چترال؛ بکری کی لڑائی میں کلہاڑی کے وار سے خاتون قتل، ملزم گرفتار
16
SHARES
74
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

چترال کے علاقے لوئر دیر میں بکری کے معاملے پر ہونے والی تکرار کے نتیجے میں خان بہادر نامی افغان مہاجر نے کلہاڑی کے وار کر کے یاسمین نامی خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ رباط پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

رباط میں مقتولہ کے دیور جبین حاجی نے فون پر ہمارے نمائندے کو تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کے بچے اپنی بکری ڈھونڈنے کیلئے قاتل کے گھر گئے جس پر طیش میں آ کر اس نے بچوں کو پیٹنا شروع کر دیا۔ بچوں کو چھڑانے کیلئے مسماۃ یاسمین باہر نکلی تو اس پر بھی خان بہادر نے کلہاڑی کے پے در پے وار کیے اور اسے شدید زخمی کر دیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔

RelatedPosts

تباہ کن سیلاب: وادی گولین کا زمینی رابطہ منقطع، پل ٹوٹ گئے، ہزاروں لوگ وادی میں محصور

نوجوان طالبعلم موٹر سائیکل سمیت دریائے چترال میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری

Load More

اس قتل پر احتجاج کے طور پر تحریک تحفظ چترال کے زیر اہتمام چترال میں ایک احتجاجی جلسہ ہوا جس کی صدارت الحاج عید الحسین نے کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چترال سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹی یاسمین کی شادی لوئر دیر میں شاہ زرین سے ہوئی تھی۔ گزشتہ دنوں بچوں کی معمولی تکرار پر ایک افغان مہاجر خان بہادر ولد نواب خان سکنہ رباط نے اس خاتون پر کلہاڑی کے وار کر کے اسے نہایت بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اس خاتون کے چھوٹے چھوٹے بچے یتیم ہو گئے ہیں۔

علاقے کے لوگوں نے خاتون کی لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور اس ظلم اور بربریت کے خلاف آواز اٹھائی۔ اس کے بعد تھانہ رباط پولیس نے ملزم خان بہادر کے خلاف زیر دفعہ 324 پرچہ کاٹ کر رپورٹ درج کر لی ہے۔ مسماۃ یاسمین کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔ اطلاعات کے مطابق رباط پولیس نے ملزم خان بہادر افغان مہاجر کو گرفتار کر لیا ہے۔

جلسے میں نصیر اللہ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے۔ تاجر یونین کے سابق صدر شبیر احمد، شریف حسین، نعیم انجم صدر تحریک تحفظ حقوق چترال، الحاج عید الحسین صدر عوامی نیشنل پارٹی چترال، صفت زرین رہنما مسلم لیگ ن، مولانا اسرار الدین الہلال، نوراحمد، سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ شرکا نے رباط پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ اس درندہ صفت قاتل کو کڑی سزا دی جائے تاکہ دوسروں کیلئے نشان عبرت بنے۔

اس موقع پر بعض سیاسی رہنماؤں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ جس طرح نقیب اللہ محسود کے قتل کیس میں کراچی کا ایس ایس پی راؤ انوار اپنے ساتھیوں سمیت بری ہو گیا، کہیں اس ملزم کے ساتھ بھی ایسی ہی رواداری برتتے ہوئے اسے بھی کھلی چھٹی نہ دے دی جائے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ درندہ صفت انسان دوسرے بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔

ہمارے نمائندے نے اس سلسلے میں تھانہ رباط کے ایس ایچ او احسان سے بھی دریافت کیا کہ FIR میں دفعہ 324 درج ہے جبکہ یہ قتل کا کیس ہے، انہوں نے کہا کہ جب خاتون کی موت واقع ہوئی تو اس کے بعد ایف آئی آر میں دفعہ 302 کا بھی اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم گرفتار ہے اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رباط پولیس اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ ملزم کو عدالت کے ذریعے سزا دلوائی جائے تاکہ کسی اور بے گناہ کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مقتولہ نے مرنے سے پہلے باقاعدہ بیان نزع دیا ہے جس میں انہوں نے اس ملزم کا نام لیا ہے اور بیان نزع قانونی طور پر نہایت محفوظ اور مضبوط دستاویز اور قانونی ثبوت سمجھا جاتا ہے۔

Tags: تھانہ رباطچترالخاتون قتللوئر دیر
Previous Post

فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Next Post

اصالتِ ماہیت اور مکتبِ خراسان

گل حماد فاروقی

گل حماد فاروقی

Related Posts

‘عمران خان کے کارناموں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے’

‘عمران خان کے کارناموں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے’

by نیا دور
مارچ 21, 2023
0

باقی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھنے والا ٹائم عمران خان گزار چکے ہیں، اب حکومت اور عمران خان کے مابین سیدھی سیدھی...

منی لانڈرنگ تحقیقات: ایف آئی اے نے مونس الٰہی،راسخ الٰہی کو اہلخانہ سمیت نوٹس جاری کر دیے

منی لانڈرنگ تحقیقات: ایف آئی اے نے مونس الٰہی،راسخ الٰہی کو اہلخانہ سمیت نوٹس جاری کر دیے

by نیا دور
مارچ 21, 2023
0

سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹوں اور فیملی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت،...

Load More
Next Post
اصالتِ ماہیت اور مکتبِ خراسان

اصالتِ ماہیت اور مکتبِ خراسان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In