• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 22, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘آصف زرداری نے عمران کی گرفتاری رکوا رکھی تھی، اب یہ دروازہ بھی بند ہو گیا’

عمران خان کو ایسا لگا کہ آصف زرداری انتخابات ملتوی کروانا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے آصف زرداری پہ الزامات لگائے۔ اب تک آصف زرداری نے عمران خان کی گرفتاری کو رکوا رکھا تھا تا کہ عمران خان خود ہی بے نقاب ہو جائیں۔ ان پر الزامات لگا کر عمران خان نے اپنے اوپر وہ دروازہ بھی بند کر لیا ہے۔

نیا دور by نیا دور
جنوری 28, 2023
in خبریں
48 0
1
56
SHARES
267
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سوال پیدا ہوتا ہے کہ عمران خان کو اس وقت ہی آصف زرداری پر الزام لگانے کی کیوں سوجھی ہے، دراصل دو روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ان میں فیصلہ ہوا کہ الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق کروائے جائیں گے۔ عمران خان کو ایسا لگا کہ آصف زرداری انتخابات ملتوی کروانا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے آصف زرداری پہ الزامات لگائے۔ اب تک آصف زرداری نے عمران خان کی گرفتاری کو رکوا رکھا تھا تا کہ عمران خان خود ہی بے نقاب ہو جائیں۔ ان پر الزامات لگا کر عمران خان نے اپنے اوپر وہ دروازہ بھی بند کر لیا ہے۔ یہ کہنا ہے صحافی وقار ستی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو ‘خبر سے آگے’ میں گفتگو کرتے ہوئے وقار ستی نے کہا کہ تمام سیاست دان مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ پنجاب میں پہلے ایک سیاسی خلا تھا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی مضبوط تھی مگر اب مریم نواز کے آنے سے وہ خلا پورا ہو گا اور پی ٹی آئی کو آنے والے انتخابات میں مشکل مقابلے کا سامنا ہو گا۔ عمران خان اس وقت سیاست کے بجائے ہمیشہ کی طرح بے وقوفی کر رہے ہیں۔

RelatedPosts

عمران خان کا چیف جسٹس بندیال سے قتل کی مبینہ سازشوں کی تحقیقات کا مطالبہ

عمران خان فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں: وزیراعظم

Load More

سینیئر صحافی عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کو فیض حمید ڈراؤنے خواب کی طرح لگ رہے تھے اس لیے عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں انہوں نے جلد بازی کی۔ نواز شریف کے خلاف ایک مکمل سازش تیار کرکے انہیں اقتدار سے نکالا گیا تھا۔ پی ڈی ایم مئی میں اسمبلی توڑنے کو تیار تھی مگر 25 مئی والے واقعے کے بعد نواز شریف ڈٹ گئے کہ عمران خان کی دھمکیوں سے نہیں ڈرنا۔ مریم نواز کی آمد سے ن لیگ نے پہلا پیغام دیا ہے مگر ن لیگ کے پاس ابھی کوئی بیانیہ نہیں ہے۔ مریم نواز اگر کھل کر بولتی رہیں اور عملی سیاست میں آئیں تو ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان پنجاب میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کی گرفتاری سے عمران خان کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ اب آپ لاڈلے نہیں رہے، آپ کو تمام حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اتنا بڑا سیاسی رسک لیا تھا مگر عمران خان اور پی ٹی آئی کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ملک میں ایک خاص سازش کے تحت تباہی لائی جا رہی ہے، سب کے خلاف کھل کے کارروائی ہونی چاہئیے۔ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے پاس جانے میں دیر کر دی ہے جس کا خمیازہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتوں کو بھگتنا پڑے گا۔

قانون دان رضا رحمٰن نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے بھی اپنے ممکنہ قتل کے بارے میں خط لکھے تھے۔ عمران خان کے الزامات کا قانونی پہلو یہ ہے کہ پاکستان میں ہتک عزت کے قوانین بہت کمزور ہیں اور یہ معاملہ کئی سال تک چل سکتا ہے۔ خواجہ آصف والا کیس بھی کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ اگر عمران خان واقعی سمجھتے ہیں کہ ان کی جان کو کوئی خطرات ہیں تو حکومت کو ان کی تفتیش کرنی چاہئیے۔ اگر کسی بیرونی ہاتھ نے ایسا کوئی کام کر دیا تو الزام آصف زرداری اور حکومت پر آئے گا۔ فواد چودھری پر سخت دفعات لگی ہیں، اس لیے ان کے ریمانڈ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ان کے ساتھ کسی دہشت گرد کی طرح کا برتاؤ کیا جا رہا ہے جو غلط بات ہے۔ فرخ حبیب نے جو کیا وہ قابل مذمت ہے، اس طرح کی چیزیں خطرناک حالات کی طرف لے کر جا رہی ہیں۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ ‘خبر سے آگے’ ہر پیر سے ہفتے کی رات 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے براہ راست پیش کیا جاتا ہے۔

Tags: Asif ZardariImran KhanPDMPML-N
Previous Post

اصالتِ ماہیت اور مکتبِ خراسان

Next Post

عمران خان کا سیاسی نظریہ سراسر جھوٹ کی بنیاد پر استوار ہے

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘عمران خان کے کارناموں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے’

‘عمران خان کے کارناموں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے’

by نیا دور
مارچ 21, 2023
0

باقی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھنے والا ٹائم عمران خان گزار چکے ہیں، اب حکومت اور عمران خان کے مابین سیدھی سیدھی...

منی لانڈرنگ تحقیقات: ایف آئی اے نے مونس الٰہی،راسخ الٰہی کو اہلخانہ سمیت نوٹس جاری کر دیے

منی لانڈرنگ تحقیقات: ایف آئی اے نے مونس الٰہی،راسخ الٰہی کو اہلخانہ سمیت نوٹس جاری کر دیے

by نیا دور
مارچ 21, 2023
0

سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹوں اور فیملی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت،...

Load More
Next Post
عمران خان کا سیاسی نظریہ سراسر جھوٹ کی بنیاد پر استوار ہے

عمران خان کا سیاسی نظریہ سراسر جھوٹ کی بنیاد پر استوار ہے

Comments 1

  1. Israr Muhammad Khan Yousafzai says:
    2 مہینے ago

    پاکستان میں سیاسی لیڈر کی گرفتاری اسکی مقبولیت میں اضافہ کا باعث بنتی ماضی اسکا شاہد ہے اس لئے میں سمجهتا ہوں کہ موجودہ حکومت ایسا نہیں کریگی موجود حکومت معاشی اور سیاسی طور پر کمزور پوزیشن میں ہے
    اگر کوئی اور ان کو جیل میں دیکهنا چاہتی ہے تو اس میں حکومت کی رضامندی شامل نہیں ہوگی

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In