پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کا دور آج سے شروع

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کا دور آج سے شروع
پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)کے مذاکرات کا دور آج سے شروع ہو گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزہ مشن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور وفد کی سربراہی آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں نویں اقتصادی جائزے پر بات چیت ہو گی۔ سیلاب کے بعد پیدا صورتحال اور معاشی اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔ ٹیکس محاصل اور ایکس چینج ریٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کو پٹرول مزید مہنگا کرنے، ایف بی آر، نیپرا او راوگرا ٹیرف میں اضافے اور گردشی قرضوں میں کمی کا پلان بھی پیش کیا جائے گا۔

مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان میں 10 روز قیام کرے گا۔ پہلے مرحلےمیں 3 روزکیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔آئی ایم ایف کےساتھ پالیسی سطح کےمذاکرات9 فروری تک جاری رہیں گے۔

پاکستان کی جانب سے جولائی تا دسمبر2022 کی معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزارت خزانہ اور نجکاری کمیشن اہداف پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں گے۔