• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مارچ 21, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

وزیراعظم کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا عہد

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور واقعے کے بعد بےجا تنقید اورالزامات کی مذمت کرتے ہیں۔ الزامات اور تنقید پشاور واقعے کے بعد مناسب نہیں تھے۔ ہمیں تنقید برائے تنقید سے پرہیز کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کے مسئلے پراکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرزاختلافات بھلا کرایک ساتھ مل بیٹھیں۔ ہم سب متحد ہوئے تو دہشت گردی پر مکمل قابو پالیں گے۔

نیا دور by نیا دور
فروری 3, 2023
in خبریں
4 0
0
وزیراعظم کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا عہد
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی پر مل کر قابو پائیں گے۔مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہمیں ہر قسم کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنا ہے۔

پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پشاور ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پولیس لائن میں افسوسناک واقعہ ہوا۔ اے پی ایس واقعے کے بعد یہ ایک اندوہناک واقعہ ہے۔ دہشتگردوں نے مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا۔ مسجد میں دھماکا ہونے سے پوری قوم سوگوار ہے۔ شہدا کے ایصال ثواب اور لواحقین سے اظہار یکجہتی اجلاس کا مقصد ہے۔

RelatedPosts

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

عمران خان فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں: وزیراعظم

Load More

وزیراعظم نے کہا کہ چند سال پہلے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے بعد یہ واقعہ کیسے رونما ہوا؟ پوری قوم سوچ رہی ہے کہ کس طرح مستقبل میں اس ناسور پر قابو پایا جائے۔ پشاور دھماکے کا حملہ آور چیک پوسٹ سے گزر کر مسجد داخل ہوا۔ دہشت گرد مسجد تک کیسے پہنچا؟ اس کی تحقیقات ہوں گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور واقعے کے بعد بےجا تنقید اورالزامات کی مذمت کرتے ہیں۔ الزامات اور تنقید پشاور واقعے کے بعد مناسب نہیں تھے۔ ہمیں تنقید برائے تنقید سے پرہیز کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کے مسئلے پراکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرزاختلافات بھلا کرایک ساتھ مل بیٹھیں۔ ہم سب متحد ہوئے تو دہشت گردی پر مکمل قابو پالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے دہشتگردی کیخلاف بے شمار قربانیاں دیں۔ پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے۔دنیا پاکستانی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے۔ تاریخ ہمیشہ شہدا اور ہیروز کو یاد رکھے گی۔ خیبرپختونخوا میں بھی اگر کوئی شخص شہید ہوتا ہے تو وہ بھی پاکستانی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کسی پر تنقید نہیں کررہا ۔آج ہمیں حق کی بات کہناپڑ ے گی۔ 2010سے اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو 417ارب روپے دیئے جاچکے ہیں۔ہمارا سوال ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کودیئے گئے وہ 417ارب روپے کہاں ہیں؟خیبرپختونخواکودی گئی 417ارب کی رقم کی ایک چوتھائی بھی خرچ ہوتی تو یہ حالات نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب نے سی ٹی ڈی بنائی، فرانزک لیب بنائی۔ خبیرپختونخوا بھی 417 ارب روپے سے فرانزک لیب بناسکتا تھا۔سیف سٹی کا پراجیکٹ شروع کرسکتا  تھا اور سی ٹی ڈی کی عمارت بناسکتے تھے۔ 417ارب کے ایک چوتھائی حصہ بھی خرچ ہوتا تو صوبے میں آج امن ہوتا۔ وفاق ہمیشہ صوبوں کیساتھ چلنے کیلئے تیار ہے۔417 ارب روپے کا احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔ چیلنجز کے باوجود دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے ۔صوبوں میں سی ٹی ڈی کو مضبوط کریں گے ۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب ہے نہ کوئی ملک۔ ملک اس وقت مشکلات کا شکار ہے۔ دہشتگرد انسانیت پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد ضروری ہے۔ کل آل پارٹیز کانفرنس کے لیے تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو بلایا ہے۔جو میرے ساتھ ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتے ہم نے ان کو بھی دعوت دی۔مجھے امید ہے جواب نفی میں نہیں آئے گا ۔آج پھر اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے اس کے بغیر کامیابی نہیں ملے گی۔ ہم مل کر مقابلہ کریں گے ۔دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہدائے پشاور کے لواحقین کے لیےفی کس 20لاکھ اورزخمیوں کو 5لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Tags: Army chiefAttackPeshawar blastPolicePrime MinisterShehbaz Sharifterrorism
Previous Post

7 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس طلب، عمران خان کو بھی مدعو کر لیا

Next Post

عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے: اسد عمر

نیا دور

نیا دور

Related Posts

حکومت نے پیٹرول سبسڈی کا اعلان کرنے سے پہلے مشورہ نہیں کیا: آئی ایم ایف

حکومت نے پیٹرول سبسڈی کا اعلان کرنے سے پہلے مشورہ نہیں کیا: آئی ایم ایف

by نیا دور
مارچ 21, 2023
0

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے کم آمدنی والےطبقے کے لیے پیٹرول سبسڈی...

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا۔ وہ اگلے الیکشن کے لئے بیانیہ...

Load More
Next Post
عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے: اسد عمر

عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے: اسد عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In