• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید کا مزیدجسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے اسپتال بھیجا جائے۔ پیروں اور ہاتھوں پر خون ہے۔ میں ان سے بھیک نہیں مانگوں گا۔ بس میری پٹیاں کرا دی جائیں۔ مجھے کرسیوں سے باندھ کر رکھا گیا۔ 3 سے 6 بجے تک میرے ہاتھ پاؤں اور آنکھیں باندھی رکھی۔ مجھے رینجرز کی سیکورٹی چاہیے۔

نیا دور by نیا دور
فروری 4, 2023
in خبریں
8 0
0
آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید کا مزیدجسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
10
SHARES
46
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے14 روزہ  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید احمد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے پانچ روزکے جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا کی گئی۔

RelatedPosts

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کروانے کے لئے مشترکہ اجلاس میں قرارداد کا امکان

آئی ایم ایف معاہدہ: اسحاق ڈار نے شرائط میں نرمی کے لئے امریکی سفیر سے مدد طلب کر لی

Load More

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

پیشی کے لیے عدالت آتے وقت شیخ رشید نے کہا کہ اگر دوران حراست کراچی یا کہیں بھی میری جان کو کچھ ہوا تو آصف زرداری، بلاول بھٹو، شہباز شریف، محسن نقوی اور رانا ثنا اللہ ذمہ دار ہوں گے۔

شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے اسپتال بھیجا جائے۔ پیروں اور ہاتھوں پر خون ہے۔ میں ان سے بھیک نہیں مانگوں گا۔ بس میری پٹیاں کرا دی جائیں۔ مجھے کرسیوں سے باندھ کر رکھا گیا۔ میں جھوٹ بولنے پر لعنت بھیجتا ہوں۔ 3 سے 6 بجے تک میرے ہاتھ پاؤں اور آنکھیں باندھی رکھی۔ مجھے رینجرز کی سیکورٹی چاہیے۔ کل چار دفعہ میری ریکارڈنگ کی گئی ہے۔میں نے عمران خان کا بیان کوٹ کیا ہے اور اس پر کھڑا ہوں۔

عدالتی حکم پر شیخ رشید کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں۔

جج نے شیخ رشید سے استفسار کیا کہ شیخ رشید کیا آپ مجھے خون دِکھا دیِں گے؟ آپ کے ہاتھ پر تو خون نہیں ہے۔ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ خون میں نے صاف کر دیا۔

پولیس نے استدعا کی کہ شیخ رشید کی وائس میچنگ کرا دی گئی۔فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے۔جس پر  شیخ رشید نے کہا کہ ان کا ریکارڈ منگوائیں چھ گھنٹے مجھے کہاں رکھا گیا جس کے بعد شیخ رشید کو چپ کرا دیا گیا۔

جج نے ریمارکس دیے کہ پولیس کو سننے دیں پھر آپ کی سنیں گے۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ہم نے وقت میں کوشش کی جو ٹیسٹ کرا سکے، کروا دیے ہیں۔ جس پروکیل عبدالرزاق نے کہا کہ دو دن پہلے اسی کیس میں تفتیش کے لیے دو دن کا ریمانڈ دیا تھا۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق نے دلائل دینا شروع کردیے۔ وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔ جب شیخ رشید اپنے بیان پر قائم ہیں تو فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔

وکیل سردارعبدالرزاق نے کہا کہ شیخ رشید پرجو دفعات لگیں وہ نہیں بنتیں۔ پراسیکیوشن کو تفتیش کے لیے دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیاگیا۔ شیخ رشید پر رات کے وقت تشدد کیا گیا۔

وکیل عبدالرزاق نے کہا کہ شیخ رشید سینئر سیاستدان ہیں۔ ان کی عمر 73 سال ہے اور ان پر تشدد کیا گیا۔ پولیس کس طرح انہیں ہینڈل کر رہی ہے۔ ایس ایچ او کو کس نے حکم دیا شیخ رشید پر تشدد کرے۔ قانون کے مطابق سوال پوچھیں لیکن قانون تشدد کی اجازت نہیں دیتا۔پولیس کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ تفتیش کے لیے دیاگیا لیکن پولیس نے ٹارچر کیا۔ شیخ رشید کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ مانگا جارہا ہے۔

وکیل سردارعبدالرزاق نے کہا کہ شیخ رشید کے انسانی حقوق پامال ہورہے، عام شہری کا کیا حال ہوگا۔ شیخ رشید نے بیان دیا کہ عمران خان کے پاس قتل کرنے کے شواہد ہیں۔

پراسیکیوشن کے پاس شیخ رشید کے بیان کی ویڈیو موجود ہے۔ شیخ رشید اپنے بیان کا اقرار کررہےہیں۔

وکیل شیخ رشید نے دلائل دیے کہ مقدمہ کے مطابق جو سیکشن لگی وہ بنتی ہی نہیں ہیں۔ عمران خان نے کہا میرے پاس شواہد ہیں عمران خان کے بیان پر کیا مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔ جس شخص نے بیان دیا اسکے پاس شواہد موجود ہیں اس کو قانونی نوٹس بھیجا جا رہا ہے۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق  نے کہا کہ راولپنڈی تھانہ صادق آباد میں بھی درخواست دے دی گئی ہے۔لسبیلہ میں ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔ شیخ رشید کے  خلاف سیاسی بنیادوں میں مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

وکیل شیخ رشید نے استدعا کی کہ شیخ رشید کی جانب سے سازش کرنے کا کوئی ثبوت نہیں۔ مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی ضرورت نہیں۔ کیس سے بھی ڈسچارج کیا جائے۔

وکیل انتظارپنجوتھا نے کہا کہ ملک میں ظلم کی صورتحال کے پیشِ نظر عدلیہ عوام کی آخری امید ہے، عدالت نے شیخ رشید کے انسانی حقوق کو محفوظ کرنا ہے۔ پراسیکیوشن سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران تفتیش میں پیش رفت کے حوالے سے پوچھا جائے۔

وکیل انتظار پنجوتھا نے دلائل دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کے نوٹس کو معطل کر دیا۔توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی جس کے بعد عدالت نے فریقین کو سوموار کیلئے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ جب معاملہ ہائیکورٹ میں ہے تو ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔

وکیل انتظار پنجوتھا نے شیخ رشید کے خلاف مقدمے میں لگائی گئی تینوں دفعات کی مخالفت کردی۔

وکیل انتظار پنجوتھا نے  کہا کہ ملک میں ظلم کی صورتحال کے پیشِ نظر عدلیہ عوام کی آخری امید ہے۔ عدالت نے شیخ رشید کے انسانی حقوق کو محفوظ کرنا ہے۔پراسیکیوشن سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران تفتیش میں پیش رفت کے حوالے سے پوچھا جائے۔ شیخ رشید سے سیاسی تفتیش کی گئی۔ شیخ رشید سے پوچھا گیا کہ عمران خان کی نااہلی پر آپ کدھرجائیں گے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 4 بجے سنایا  گیا۔

Tags: AMLAwami Muslim Leaguedistrict and sessions courtFIRfirst information reportinterior ministerIslamabadjudicial remandKarachiofficial affairsPPPSheikh Rasheed Ahmed
Previous Post

چیف جسٹس بندیال کی ایک سالہ کارکردگی ‘عدالتی تقرریوں کے تنازع’ سے دوچار

Next Post

عمر کوٹ: جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو آگ لگا دی گئی

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

by نیا دور
مارچ 25, 2023
0

اظہر مشوانی اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگ 'نیا دور' کے خلاف منظم مہم چلاتے رہے ہیں، ہم پر الزام لگاتے...

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

by حسن نقوی
مارچ 25, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی پنجاب اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے۔ پی ٹی...

Load More
Next Post
عمر کوٹ: جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو آگ لگا دی گئی

عمر کوٹ: جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو آگ لگا دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In