• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, اپریل 2, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘حکومت کے پاس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو جاری رکھنے کے پیسے نہیں رہیں گے’

مشکلات کا دور ابھی شروع ہونا ہے اور کم از کم اگلے چار سال تک اس بحران سے گزرنا پڑے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پچھلے سات سالوں میں بے پناہ قرضے لیے گئے۔ ساتواں اور آٹھواں ریویو شوکت ترین نے کئی ماہ تک روک کے رکھا۔ وہ بجٹ خسارہ چھوڑ کر گئے۔ انہیں اگر گرفتار کرنا ہے تو اس جرم پر گرفتار کریں۔

نیا دور by نیا دور
فروری 13, 2023
in خبریں
25 0
0
30
SHARES
141
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ معاہدے میں ایک خطرناک شق بھی شامل ہے۔ آنے والے دنوں میں لوگوں کے بینک ڈیپازٹس پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔ اس میں خطرناک بات یہ ہے کہ جب لوگوں کو اس بات کا پتہ چلے گا تو لوگ بینکوں سے اپنے پیسے نکال لیں گے اور بینک کریش کر جائیں گے۔ ٹیکسوں کی وجہ سے کارخانے بند ہوں گے تو پروڈکشن کم ہو جائے گی جس کے نتیجے میں حکومت کو کم ٹیکس ملے گا اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔ ان اقدامات سے بجٹ خسارہ مزید بڑھے گا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 22 فیصد پیسے بیرونی قرضوں سے ادا ہوتے ہیں۔ حکومت کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہوں گے کہ بینظیر انکم سپورٹ جیسے پروگرام جاری رکھ سکے۔ اس تمام صورت حال میں صرف ایک طبقہ خوب مالی فائدہ اٹھائے گا اور وہ طبقہ پاکستان کے نجی بینک ہیں۔ ممکن نہیں ہے موجودہ صورت حال میں حکومت عوام کو ریلیف دے سکے۔ یہ کہنا ہے ماہر معیشت قیصر بنگالی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو ‘خبر سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی عامر ضیاء کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ڈیل کے بعد حکومت کو جو فیصلے کرنے پڑیں گے وہ اس سے غیر مقبول ہو گی لیکن یہ ناگزیر صورت حال ہے۔ اسحاق ڈار اگر مفتاح والے مںصوبے پر عمل کرتے تو آج حالات قدرے بہتر ہوتے۔ آج سو پیاز بھی کھائے اور سو جوتے بھی۔ ماہرین معیشت پیشین گوئی کر رہے ہیں کہ مہنگائی کی شرح 35 سے 45 فیصد تک جانے کا خطرہ ہے۔ ان حالات سے نکلنے کے لئے پہلی شرط ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہو۔ عمران خان کا امریکی سازش والے بیانیے پہ نیا مؤقف ریاست پاکستان کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس سے عمران خان کی سپورٹ بیس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

RelatedPosts

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

Load More

معروف دانش ور ضیغم خان نے کہا کہ اعدادوشمار سے نظر آ رہا ہے کہ مشکلات کا دور ابھی شروع ہونا ہے اور کم از کم اگلے چار سال تک اس بحران سے گزرنا پڑے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پچھلے سات سالوں میں بے پناہ قرضے لیے گئے۔ ساتواں اور آٹھواں ریویو شوکت ترین نے کئی ماہ تک روک کے رکھا۔ وہ بجٹ خسارہ چھوڑ کر گئے۔ انہیں اگر گرفتار کرنا ہے تو اس جرم پر گرفتار کریں۔ اس کے بعد اسد عمر کو گرفتار ہونا چاہئیے اور پھر اسحق ڈار کو۔ اسحاق ڈار نے نواں ریویو روک کے رکھا اور یہ شوکت ترین اور اسد عمر کے برابر کے مجرم ہیں۔ مسلم لیگ کو سب سے زیادہ نقصان اس وقت اسحاق ڈار اور اقربا پروری کی وجہ سے پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اندازہ ہو رہا ہے کہ اگر انہوں نے اقتدار میں آنا ہے تو انہیں اپنا ایںٹی امریکہ امیج ٹھیک کرنا ہوگا۔ ان کے حامیوں کو عجیب و غریب وضاحتیں تو دینی پڑ رہی ہیں مگر وہ عمران خان کی حمایت سے نہیں ہٹیں گے۔ افسوس کی بات ہے کہ ایک بڑے سیاسی رہنما نے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے ملک کی خارجہ پالیسی کو داؤ پر لگا دیا۔

ماہر معیشت ڈاکٹر اقدس افضل کا کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے فارن ریزروز 20 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئے تھے اور پھر ایسے سیاسی بحران آئے کہ یہ گرتے چلے گئے۔ اس وقت ہم کمزور پوزیشن میں آ چکے تھے اور آئی ایم ایف نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سخت شرائط عائد کی ہیں۔ ہمارے پاس آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے علاوہ کوئی آپشن ہی نہیں ہے۔ پچھلے 50 سال کی پاکستان کی تاریخ میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح چل رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہو جائے ہے۔ مزید 2 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے۔ آنے والے دنوں میں حکومت اخراجات کم کرکے، پرائیویٹائزیشن کے ذریعے سے پیسے تو جمع کر لے گی مگر اہم یہ ہے کہ اس کے بعد حکومت کی ترجیح کیا ہوگی۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ شوکت ترین نے معیشت کے ساتھ وہی سلوک کیا جو انہوں نے سلک بینک کے ساتھ کیا تھا اور اسد عمر نے پاکستان کی معیشت کے ساتھ وہی کچھ کیا جو انہوں نے اینگرو کے ساتھ کیا تھا۔ اپنے تازہ بیان سے عمران خان پاک فوج کے خلاف امریکہ کی ہمدردی لینا چاہتے ہیں کہ میں آپ کا مخالف نہیں ہوں بلکہ جنرل باجوہ نے مجھے غلط طور پر پیش کیا۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ ‘خبر سے آگے’ ہر پیر سے ہفتے کی رات 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے براہ راست پیش کیا جاتا ہے۔

Tags: آئی ایم ایف معاہدہاینٹی امریکہ بیانیہبینظیر انکم سپورٹ پروگرامخط غربتڈیفالٹ کا خطرہمعاشی صورت حالمنی بجٹمہنگائی کی شرح میں اضافہ
Previous Post

جنرل باجوہ نے بتایا ہے ان کے پاس عمران خان کی ویڈیوز ہیں: آفتاب اقبال

Next Post

معاشی حالات خراب | شوکت ترین کی گرفتاری | منی بجٹ جلد ہی | پنجاب الیکشن توہین عدالت

نیا دور

نیا دور

Related Posts

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، سانحہ بارکھان کیس میں سست روی پر تشویش کا اظہار

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، سانحہ بارکھان کیس میں سست روی پر تشویش کا اظہار

by نیا دور
اپریل 1, 2023
0

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سانحہ بارکھان کے متاثرہ خاندان...

صدر مملکت کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر قانونی ماہرین سے مشاورت

صدر مملکت کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر قانونی ماہرین سے مشاورت

by نیا دور
اپریل 1, 2023
0

اعلی عدلیہ سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی توثیق کھٹائی میں پڑ گئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے عدالتی...

Load More
Next Post
معاشی حالات خراب | شوکت ترین کی گرفتاری | منی بجٹ جلد ہی | پنجاب الیکشن توہین عدالت

معاشی حالات خراب | شوکت ترین کی گرفتاری | منی بجٹ جلد ہی | پنجاب الیکشن توہین عدالت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سیاسی معاملات میں عدالتی مداخلتوں کا راستہ بند ہو جانا چاہئیے

سیاسی معاملات میں عدالتی مداخلتوں کا راستہ بند ہو جانا چاہئیے

by رضا رومی
مارچ 31, 2023
0

...

Shehbaz-Sharif-Vs-Bandial

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے آئینی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوگا

by اعجاز احمد
مارچ 29, 2023
0

...

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

by شاہد میتلا
مارچ 31, 2023
0

...

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In